Sugar ki bemari ke sath tajurbah karna gurdon kidneys ki tabahi ko dawat dena hai. Yaad rahay ke gurdon ka nuqsaan mareez ko zindagi jeeney ka mauqa nahi deta. Lehaza sugar ke baray mein aap ko jaisay hi maloom ho ap kisi achay dr se rabita karkay is se treatment len. Is post mein hum sugar ki bemari se muqaabla karne ka jo gharelo totka ap ko bta rahay hain. Is gharelo totkay ko istemaal karne se pehlay bhi ap dr ki dawa ka istemaal jari rakhen aur agar ap ko hamary bate gye gharelo totkay faida ho to apni sugar ki report karwaen aur dr ko dekhayeen taakay dr aap ki dawa ki miqdaar ko kam kar sakay. Sugar ki dawa khud se chorney ki ghalti hargiz nah karen .

Sugar Control mein Rakhne ki Tip Urdu

شوگر کی بیماری کے ساتھ تجربہ کرنا گردوں کی تباہی کو دعوت دینا ہے ۔یاد رہے کہ گردوں کا نقصان مریض کو زندگی جینے کا موقع نہیں دیتا ۔ لہذا شوگر کے بارے میں آپ کو جیسے ہی معلوم ہو آپ کسی اچھے ڈاکٹر سے رابطہ کرکے اس سے ٹریٹمنٹ لیں ۔ اس پوسٹ میں ہم شوگر کی بیماری سے مقابلہ کرنے کا جو گھریلو ٹوٹکا آپ کو بتا رہے ہیں ۔ اس گھریلو ٹوٹکے کو استعمال کرنے سے پہلے بھی آپ ڈاکٹر کی دوا کا استعمال جاری رکھیں اور اگر آپ کو فائدہ ہو تو اپنی شوگر کی رپورٹ کروائیں اور ڈاکٹر کو دیکھائیں تاکہ ڈاکٹر آپ کی دوا کی مقدار کو کم کر سکے ۔شوگر کی دوا خود سے چھوڑنے کی غلطی ہرگز نہ کریں ۔
اگر کوئی بھائی یا بہن شوگر کی بیماری کا شکار ہو چکے ہیں تو اسکی صحیح تصدیق کے لئے آپ اچھی لیبارٹری سے ایچ بی اے ون سی ٹیسٹ کروائیں ۔ یہ ٹیسٹ کم وبیش 2000 روپے میں ہوگا جس سے آپ کو یہ تصدیق ہو جاے گی کہ آپ کو شوگر کا مرض ہے یا نہیں ۔ عام لیبارٹری یا گلومیٹر کی رپورٹ کی بنا پر شوگر کی دوا شروع کر دینا کوئی عقل مندی نہیں ۔ کیونکہ بعض اوقات بعض مریضوں کو شوگر کا مرض نہیں ہوتا جبکہ گلومیٹر اور عام لیبارٹری کی رپورٹ شوگر آجاتی ہے جسکی وجہ سے مریض پریشان ہوگر شوگر کی دوا شروع کر لیتے ہیں جو کہ نقصان کی وجہ بن سکتی ہے ۔
لہذا ایچ بی اے ون سی ٹیسٹ کے بعد ہی شوگر کی دوا کسی ماہر ڈاکٹر کی رہنمائی میں شروع کریں ۔

Sugar ka Gharelu ilaj

اگر کسی مریض کے خون میں شوگر آچکی ہے تو اس نے دو کام اپنی زندگی کا معمول بنا لینے ہیں ۔ پہلا کام یہ کہ آپ نے دوپہر میں کچا پیازکاٹ کر اس پر ہلکا سا لیموں نچوڑیں اور اس کو روٹی سے کھا لیں ۔ لیکن اگر آپ کو ڈاکٹر نے روٹی کھانے سے منع کیا ہے تو آپ پیاز کو ایسے بھی کھا سکتے ہیں ۔ لیموں کا رس پیاز پر بالکل معمول سا نچوڑیں تاکہ آپ کا گلہ خراب نہ ہو ۔ دوسرا کام آپ نے یہ کرنا ہے کہ جب بھی آپ نے کھانا کھانا ہے اس کے ایک گھنٹے کے بعد آپ نے 20 منٹ تک چہل قدمی کرنی ہے ۔اگر آپ دن میں 3 ٹائم کھانا کھاتے ہیں تو آپ نے تین ٹائم 20 منٹ تک چہل قدمی کرنی ہے ۔
اس کے ساتھ آپ نے ایک دن میں کم از کم 10 گلاس پانی ضرور پینا ہے اور یہ پانی بہت ذیادہ ٹھنڈا نہ ہو ۔
بیان کیا گیا گھریلو ٹوٹکا آپ کو شوگر ، بلڈ پریشر ، کلیسڑول اور گردوں کی بیماری میں بھی فائدہ دے گا ۔
بیان کیا گیا گھریلو ٹوٹکا ذیادہ مشکل نہیں لیکن یہ گھریلو ٹوٹکا 15 دن میں آپ کا شوگر لیول نارمل پر لے آئے گا ۔آپ اپنی رپوڑت دوبارہ سے کروا کرکے ڈاکٹر کو چیک کروائیں انشاء اللہ ڈاکٹر آپ کی دوا میں کمی ضرور کرے گا ۔
اس گھریلو ٹوٹکے کو آپ تمام زندگی جاری رکھیں ۔ انشاء اللہ کم ازکم 10 سال تک آپ کا شوگر لیول اعتدال پر رہے گا۔اس کے علاوہ آپ کو گردے بھی انشاء اللہ بہتر رہیں گے ۔ یاد رہے کہ بیان کیا گیا گھریلو ٹوٹکا استعمال کر دوران آپ اپنے ڈاکٹر سے بھی رابطے میں رہیں بلکہ کو شش کریں کہ آپ 15 دن میں کم از کم ایک مرتبہ اپنے ڈاکتر سے رابطہ کیا کریں ۔ تاکہ آپ کو بیان کیے گئے گھریلو ٹوٹکے کے اثرات کا اندازہ بھی ہو سکے اور آپ ڈاکٹر کی رہمنائی میں شوگر اور گردوں کے امراض سے محفوظ بھی رہ سکیں ۔

Sugar Ka Rohani ilaj

شوگر کی بیماری کے آزمودہ روحانی علاج یہ ہے کہ آپ 25 دانے کی تسبیح حاصل کر یں اور فجر کی نماز پڑھنے کے بعد واک کے لیے پارک میں جائیں ۔ اب آپ نے چلتے ہوے اپنی سانس روک کر ایک مرتبہ الحمد شریف پڑھنی ہے اور سانس چھوڑ دینا ہے ۔ اسی طرح آپ نے 25 دانے والی 12 تسبیح پڑھنی ہے اور ہر بار آپ نے سانس روک کر ایک بار الحمد شریف پڑھنی ہے ۔ اس روحانی علاج کی برکت سے مریض کی شوگر بہت جلد کنڑول ہونا شروع ہو جاتی ہے ۔ لہذا آپ 7 دن میں ٹیسٹ کروا کے تصدیق ضرور کریں اگر آپ کو فائدہ ہو تو آپ اس روحانی علاج کو جاری رکھیں اور ڈاکٹر سے بھی رابطے میں رہیں ۔ یہ روحانی علاج شوگر ، بلڈ پریشر ، کلیسڑول اور گردوں کے امراض میں بھی فائدہ دیتا ہے ۔

Whatsapp: +92 328 4765719

Find Urdu Wazaif Here

//
Ask Any Question
Welcome To Live Support