پیاری بہن ازدواجی زندگی ایک نازک شیشے کی مانند ہوتی ہے جس میں محبت، اعتماد اور قربت کی روشنی چمکتی رہتی ہے۔ مگر زندگی ہمیشہ ایک جیسی نہیں رہتی۔ کبھی حالات سازگار ہوتے ہیں اور کبھی آزمائشیں آتی ہیں۔ انہی اتار چڑھاؤ کے دوران میاں بیوی کے دلوں میں کبھی مٹھاس بڑھتی ہے اور کبھی بے دلی پیدا ہو جاتی ہے۔
بہت سے گھروں میں دیکھا گیا ہے کہ بیرونی دباؤ ، گھریلو پریشانیاں، غلط فہمیاں یا دوسروں کی منفی نظر بھی رشتے کی گرمجوشی کو کم کر دیتی ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اگر شوہر اور بیوی کے درمیان محبت، احترام اور روحانی تعلق قائم رہے تو کوئی بھی طوفان ان کے بندھن کو کمزور نہیں کر سکتا۔ لیکن جہاں محبت کم ہو جائے، وہاں معمولی باتیں بھی بڑے جھگڑوں میں بدل جاتی ہیں۔
اسی لیے ہم آپ کے لیے ایک خاص، پاکیزہ اور مؤثر روحانی عمل لے کر آئے ہیں، جو نہ صرف محبت کو بڑھائے گا بلکہ رشتے کو منفی اثرات سے بھی محفوظ رکھے گا اور دلوں میں دائمی کشش پیدا کرے گا۔

Wazifa

Ya-Hayyu-Ya-Qayyum

اگر آپ اپنے شوہر کے ساتھ مخلص ہیں لیکن آپ کو آپ کے ساتھ مخلص نہیں تو ایسی صؤرت میں شوہر کی گہری محبت اور توجہ حاصل کرنے کے لئے بہترین وظیفہ یاحی یا قیوم کا ہے ۔یہ وظیفہ آپ کے لئے خاص ہے اور اس کی روحانی برکات بھی آپ کے لئے بہت جلد جاری ہوں گی ۔ وظیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 2100 مرتبہ یاحی یا قیوم پڑھیں ۔ بیان کیا گیا وظیفہ آپ نے صرف عشاء کی نماز کے بعد کرنا ہے اور اس وظیفہ کو آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے انشاء اللہ 14 دن میں آپ کے شوہر کے دل میں آپ کے لئے شدید محبت پیدا ہونا شروع ہو جائے گی اور یہ محبت ہمیشہ قائم بھی رہےگی ۔
وظیفہ مکمل کرنے کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور 100 مرتبہ یا حی یا قیوم ورد کرنے کی عادت بنائیں تاکہ آپ کو اس وظیفہ کی روحانی برکات ہمیشہ حاصل ہوتی رہیں ۔
یاد رہے کہ وظیفہ میں ںاغہ ہونے سے وظیفہ نہیں ٹوٹے گا لیکن نماز قضاء ہونے کی وجہ سے وظیفہ ٹوٹ جائے گا اس لئے ہر حال میں نماز کی پابندی رکھیں اس کے علاوہ جب آپ میں استطاعت ہو تو آپ مستحق کو صدقہ ضرور کریں ۔

Shohar Ki Kam Mohabbat ki Wajohat

پیاری بہن ، شوہر کی محبت میں کمی بے شمار وجوہات ہو سکتی ہیں جو کہ ان نفیسات ، عادات ، جذبات ، پسندوناپسند اور روزمرہ کے دباو سے جڑی ہو سکتی ہیں اس کے علاوہ روحانی وجوہات کی بنا پر بھی شوہر کے دل میں اس کی بیوی کے لئے محبت کم ہو سکتی ہے ۔ہم نے آپ کو چند ایسی اہم وجوہات بتائی ہیں جو کہ شوہر کی محبت میں کمی لانے کا سبب ہو سکتی ہیں ، آپ کو چاہئے کہ ان وجوہات کو سمجھیں اور جیسا بتایا گیا ہے اس پر عمل کریں انشاءاللہ جلد ہی آپ کی زادواجی زندگی میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی ۔
یہ وجوہات نیچے درج ہیں
مالی دباؤ ان کے رویے میں تلخی لا سکتا ہے، اس لیے پیسوں کی غیر ضروری ڈیمانڈ نہ کریں۔
جذبات کا اظہار کم کرنے کی عادت انہیں سرد مہربان بنا سکتی ہے، لہذا محبت کا مسلسل اظہار کریں۔
اپنی رائے پر زور دینا انہیں ناراض کر سکتا ہے، لہذا اختلاف کے وقت تحمل اپنائیں۔
چھوٹی باتوں پر جلد ناراض ہونا تعلق میں فاصلہ پیدا کر سکتا ہے، لہذا نرمی سے بات کریں۔
ماضی کی تلخ یادیں ان کے دل میں رہتی ہیں، لہذا پرانی باتیں یاد نہ دلائیں۔
اپنی آزادی اور ذاتی وقت کو زیادہ اہمیت دینا انہیں دور کر سکتا ہے، لہذا ان کی نجی جگہ کا احترام کریں۔
دوسروں کی رائے یا فیملی کے اثرات انہیں الجھا سکتے ہیں، لہذا غیر ضروری مداخلت سے گریز کریں۔
صحت یا مزاج کی تبدیلی محبت میں کمی پیدا کر سکتی ہے، لہذا حساسیت کے ساتھ پیش آئیں۔
کبھی اپنے خیالات میں اتنے مصروف ہوتے ہیں کہ آپ کی اہمیت کم محسوس کرتے ہیں، لہذا صبر اور مثبت رویہ اپنائیں۔
روحانی وجوہات:
کبھی کبھی محبت میں کمی کا سبب روحانی بھی ہوتا ہے۔ نظر بد، کسی کی حسد، یا منفی توانائی ان کے دل میں سرد مہری پیدا کر سکتی ہے۔ بعض اوقات کالے جادو یا خاندان کے کسی فرد کی ناپسندیدگی بھی تعلق میں فاصلے کی بنیاد بنتی ہے۔ یہ اثرات اکثر وہ نہیں سمجھ پاتے لیکن یہ میاں بیوی کی محبت کی شدت میں کمی کا باعث بنتے ہیں۔
یاد رہے کہ شوہر کی محبت میں کمی کی وجوہات روحانی ہوں یا ظاہری دونوں صؤرتوں میں پہلے بیان کیا گیا وظیفہ کی برکت سے آپ کی پریشانی ختم ہو سکتی ہے لیکن آپ کی عقل مندی یہ ہے کہ آپ ظاہری اور روحانی دونوں طریقوں سے اپنے شوہر کے دل میں محبت کو زندہ کرنے کی کوشش کریں ۔

note

وظیفہ میں کامیابی کے لئے وظیفہ کی شرائط پر عمل کرنا ضروری ہے اس لئے نیچے دئے گئے بٹن پر کلک کرکے سب سے پہلے وظیفہ کی شرائط کو سمجھیں اور اس کے بعد وظیفہ شروع کریں انشاء اللہ آپ کی 14 دن کی محنت آپ کو آپ کی سوچ سے بھی ذیادہ فائدہ دے گی ۔