میری عزیز بہن، ہر شوہر اور بیوی کی زندگی میں خوشی اور دکھ دونوں آتے ہیں۔ ان حالات کی وجہ سے کبھی قربت بڑھتی ہے اور کبھی دوری آ جاتی ہے۔ اگر محبت مضبوط ہو تو رشتہ ہمیشہ محفوظ رہتا ہے۔ لیکن اگر محبت کمزور پڑ جائے تو شک اور غلط فہمیاں رشتے کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ اسی لیے ہم نے خاص طور پر آپ کے لیے ایک آسان وظیفہ بتایا ہے جو آپ کے درمیان محبت کو مزید گہرا کرے گا۔

Wazifa

wa-ufawwidu-amri-ilallah

اگر آپ اپنے شوہر کے معاملے میں بے چینی محسوس کرتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ اللہ خود حالات بہتر کرے تو جمعہ کے دن عشاء کے بعد 10 مرتبہ درود شریف پڑھیں، پھر پورے توکل کے ساتھ “وافوض امری الی اللہ ان اللہ بصیر بالعباد” 313 مرتبہ پڑھیں اور آخر میں پھر 10 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ یہ عمل 14 دن تک باقاعدگی سے کریں۔ ان شاء اللہ آپ کے شوہر کا رویہ نرم ہونا شروع ہو جائے گا اور آپ کے درمیان محبت بڑھنے لگے گی۔ بعد میں روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور 100 مرتبہ یہی دعا پڑھتی رہیں۔
خاص مشورہ: دل میں کامل یقین رکھیں کہ اللہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے، اپنی گفتار میں مٹھاس رکھیں، گھر کا ماحول پرسکون رکھیں اور ہمیشہ شکرگزاری اختیار کریں تاکہ رحمت کے دروازے کھلے رہیں۔

Shohar Ki Kam Mohabbat ki Wajohat

پیاری بہن ، شوہر کی محبت میں کمی بے شمار وجوہات ہو سکتی ہیں جو کہ ان نفیسات ، عادات ، جذبات ، پسندوناپسند اور روزمرہ کے دباو سے جڑی ہو سکتی ہیں اس کے علاوہ روحانی وجوہات کی بنا پر بھی شوہر کے دل میں اس کی بیوی کے لئے محبت کم ہو سکتی ہے ۔ہم نے آپ کو چند ایسی اہم وجوہات بتائی ہیں جو کہ شوہر کی محبت میں کمی لانے کا سبب ہو سکتی ہیں ، آپ کو چاہئے کہ ان وجوہات کو سمجھیں اور جیسا بتایا گیا ہے اس پر عمل کریں انشاءاللہ جلد ہی آپ کی زادواجی زندگی میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی ۔
یہ وجوہات نیچے درج ہیں
مالی دباؤ ان کے رویے میں تلخی لا سکتا ہے، لہذا غیر ضروری ڈیمانڈ سے گریز کریں۔
جذبات کا کم اظہار سرد مہری پیدا کر سکتا ہے، لہذا محبت کا مسلسل اظہار کریں۔
اپنی رائے پر زور دینا انہیں ناراض کر سکتا ہے، لہذا اختلاف کے وقت صبر کریں۔
چھوٹی باتوں پر جلد ناراض ہونا تعلق میں دوری پیدا کر سکتا ہے، لہذا نرمی سے بات کریں۔
ماضی کی تلخ یادیں دل میں رہتی ہیں، لہذا پرانی باتیں یاد نہ دلائیں۔
دوسروں کی رائے یا فیملی کے اثرات تعلق میں فاصلے پیدا کر سکتے ہیں، لہذا غیر ضروری مداخلت نہ کریں۔
اپنی آزادی یا ذاتی وقت پر زیادہ زور دینا انہیں دور کر سکتا ہے، لہذا ان کی نجی جگہ کا احترام کریں۔
جذباتی مسائل حل کرنے میں وقت لینا تعلق میں سرد مہری پیدا کر سکتا ہے، لہذا صبر سے پیش آئیں۔
کبھی خیالات میں مصروف رہنا آپ کی اہمیت کم کر سکتا ہے، لہذا مثبت رویہ اختیار کریں۔
روحانی وجوہات:
نظر بد، حسد، یا منفی توانائی ان کے دل میں سرد مہری پیدا کر سکتی ہے۔ بعض اوقات کالے جادو یا کسی خاندان کے فرد کی ناپسندیدگی بھی اثر ڈالتی ہے۔
یاد رہے کہ شوہر کی محبت میں کمی کی وجوہات روحانی ہوں یا ظاہری دونوں صورتوں میں پہلے بیان کیا گیا وظیفہ کی برکت سے آپ کی پریشانی ختم ہو سکتی ہے لیکن آپ کی عقل مندی یہ ہے کہ آپ ظاہری اور روحانی دونوں طریقوں سے اپنے شوہر کے دل میں محبت کو زندہ کرنے کی کوشش کریں۔

note

وظیفہ میں کامیابی کے لئے وظیفہ کی شرائط پر عمل کرنا ضروری ہے اس لئے نیچے دئے گئے بٹن پر کلک کرکے سب سے پہلے وظیفہ کی شرائط کو سمجھیں اور اس کے بعد وظیفہ شروع کریں انشاء اللہ آپ کی 14 دن کی محنت آپ کو آپ کی سوچ سے بھی ذیادہ فائدہ دے گی ۔