پیاری بہن، ہر شادی شدہ جوڑے کو زندگی میں کبھی نہ کبھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان حالات کی وجہ سے تعلق میں کبھی گرمی آتی ہے اور کبھی سرد مہری۔ اگر محبت سچی ہو تو کوئی بھی مسئلہ رشتے کو نہیں توڑ سکتا۔ لیکن اگر محبت کم ہو جائے تو شک اور بدگمانی رشتے کو کمزور کر دیتی ہے۔ اسی لیے ہم آپ کو ایک خاص وظیفہ دے رہے ہیں جو آپ کے درمیان محبت کو مزید مضبوط کرے گا۔

Wazifa

iyakanabudu waiyakanastain

اگر آپ اپنے شوہر کی محبت کے لیے اللہ سے مدد چاہتی ہیں تو جمعہ کے دن عشاء کے بعد 10 مرتبہ درود شریف پڑھیں، پھر عاجزی سے “ایاک نعبد و ایاک نستعین” 313 مرتبہ ورد کریں اور آخر میں 10 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ یہ عمل 14 دن تک کریں۔ ان شاء اللہ اللہ تعالیٰ آپ کے معاملات سنوار دے گا۔ بعد میں روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور 100 مرتبہ یہی آیت پڑھنے کی عادت ڈالیں۔
خاص مشورہ: اپنی نیت کو خالص رکھیں، صبر کو اپنا زیور بنائیں اور ہر مشکل میں اللہ کی طرف رجوع کریں کیونکہ حقیقی مدد اسی کی طرف سے آتی ہے۔

Shohar Ki Kam Mohabbat ki Wajohat

پیاری بہن ، شوہر کی محبت میں کمی بے شمار وجوہات ہو سکتی ہیں جو کہ ان نفیسات ، عادات ، جذبات ، پسندوناپسند اور روزمرہ کے دباو سے جڑی ہو سکتی ہیں اس کے علاوہ روحانی وجوہات کی بنا پر بھی شوہر کے دل میں اس کی بیوی کے لئے محبت کم ہو سکتی ہے ۔ہم نے آپ کو چند ایسی اہم وجوہات بتائی ہیں جو کہ شوہر کی محبت میں کمی لانے کا سبب ہو سکتی ہیں ، آپ کو چاہئے کہ ان وجوہات کو سمجھیں اور جیسا بتایا گیا ہے اس پر عمل کریں انشاءاللہ جلد ہی آپ کی زادواجی زندگی میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی ۔
یہ وجوہات نیچے درج ہیں
کام یا کاروبار میں زیادہ مصروف رہنا محبت کم محسوس کروا سکتا ہے، لہذا صبر سے پیش آئیں۔
مالی دباؤ تلخی پیدا کر سکتا ہے، اس لیے غیر ضروری ڈیمانڈ نہ کریں۔
جذبات کا کم اظہار سرد مہری پیدا کر سکتا ہے، لہذا محبت کا مستقل اظہار کریں۔
اپنی رائے پر زور دینا انہیں ناراض کر سکتا ہے، لہذا اختلاف کے وقت صبر اپنائیں۔
چھوٹی باتوں پر جلد ناراض ہونا تعلق میں دوری پیدا کر سکتا ہے، لہذا نرمی سے بات کریں۔
ماضی کی تلخ یادیں ان کے دل میں رہتی ہیں، لہذا پرانی باتیں یاد نہ دلائیں۔
دوسروں کی رائے یا فیملی کے اثرات تعلق میں فاصلے پیدا کر سکتے ہیں، لہذا غیر ضروری مداخلت نہ کریں۔
اپنی آزادی یا ذاتی وقت پر زور دینا انہیں دور کر سکتا ہے، لہذا ان کی نجی جگہ کا احترام کریں۔
جذباتی مسائل حل کرنے میں وقت لینا تعلق میں سرد مہری پیدا کر سکتا ہے، لہذا صبر کریں۔
خیالات میں زیادہ مصروف رہنا محبت کم محسوس کرا سکتا ہے، لہذا مثبت رویہ اپنائیں۔
روحانی وجوہات:
نظر بد، کسی کی حسد یا منفی توانائی ان کے دل میں سرد مہری پیدا کر سکتی ہے۔ کالے جادو یا خاندان کے کسی فرد کی ناپسندیدگی بھی اثر ڈال سکتی ہے۔
یاد رہے کہ شوہر کی محبت میں کمی کی وجوہات روحانی ہوں یا ظاہری دونوں صورتوں میں پہلے بیان کیا گیا وظیفہ کی برکت سے آپ کی پریشانی ختم ہو سکتی ہے لیکن آپ کی عقل مندی یہ ہے کہ آپ ظاہری اور روحانی دونوں طریقوں سے اپنے شوہر کے دل میں محبت کو زندہ کرنے کی کوشش کریں۔

note

وظیفہ میں کامیابی کے لئے وظیفہ کی شرائط پر عمل کرنا ضروری ہے اس لئے نیچے دئے گئے بٹن پر کلک کرکے سب سے پہلے وظیفہ کی شرائط کو سمجھیں اور اس کے بعد وظیفہ شروع کریں انشاء اللہ آپ کی 14 دن کی محنت آپ کو آپ کی سوچ سے بھی ذیادہ فائدہ دے گی ۔