پیاری بہن، شادی ایک ایسا سفر ہے جس میں خوشی بھی ہے اور آزمائش بھی۔ ہر جوڑے کو زندگی میں اتار چڑھاو کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان حالات میں اگر محبت برقرار رہے تو رشتہ ہمیشہ قائم رہتا ہے۔ لیکن اگر محبت کم ہو جائے تو شک اور غلط فہمیاں تعلق کو توڑ سکتی ہیں۔ اسی لیے ہم آپ کو ایک خاص وظیفہ بتا رہے ہیں جس کی برکت سے آپ کے گھر میں محبت بڑھے گی اور ہمیشہ قائم رہے گی۔

Wazifa

astaghfirullah wazifa

اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کے اور آپ کے شوہر کے درمیان رکاوٹیں دور ہوں تو جمعہ کے دن عشاء کے بعد 10 مرتبہ درود شریف پڑھیں، پھر دل سے توبہ کرتے ہوئے “استغفراللہ ربی من کل ذنب و اتوب الیہ” 313 مرتبہ پڑھیں اور آخر میں 10 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ یہ عمل 14 دن جاری رکھیں۔ ان شاء اللہ دلوں کی سختی ختم ہوگی اور محبت بڑھے گی۔ بعد میں روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور 100 مرتبہ استغفار پڑھتی رہیں۔
خاص مشورہ: اپنے دل کو کدورت سے پاک رکھیں، معاف کرنے کی عادت ڈالیں اور اللہ سے مسلسل رحمت مانگیں تاکہ سکون آپ کے گھر میں بس جائے۔

Shohar Ki Kam Mohabbat ki Wajohat

پیاری بہن ، شوہر کی محبت میں کمی بے شمار وجوہات ہو سکتی ہیں جو کہ ان نفیسات ، عادات ، جذبات ، پسندوناپسند اور روزمرہ کے دباو سے جڑی ہو سکتی ہیں اس کے علاوہ روحانی وجوہات کی بنا پر بھی شوہر کے دل میں اس کی بیوی کے لئے محبت کم ہو سکتی ہے ۔ہم نے آپ کو چند ایسی اہم وجوہات بتائی ہیں جو کہ شوہر کی محبت میں کمی لانے کا سبب ہو سکتی ہیں ، آپ کو چاہئے کہ ان وجوہات کو سمجھیں اور جیسا بتایا گیا ہے اس پر عمل کریں انشاءاللہ جلد ہی آپ کی زادواجی زندگی میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی ۔
یہ وجوہات نیچے درج ہیں
مالی دباؤ تلخی پیدا کر سکتا ہے، اس لیے غیر ضروری ڈیمانڈ نہ کریں۔
جذبات کا کم اظہار سرد مہری پیدا کر سکتا ہے، لہذا محبت کا مستقل اظہار کریں۔
اپنی رائے پر زور دینا انہیں ناراض کر سکتا ہے، لہذا اختلاف کے وقت صبر اپنائیں۔
چھوٹی باتوں پر جلد ناراض ہونا تعلق میں دوری پیدا کر سکتا ہے، لہذا نرمی سے بات کریں۔
ماضی کی تلخ یادیں ان کے دل میں رہتی ہیں، لہذا پرانی باتیں یاد نہ دلائیں۔
دوسروں کی رائے یا فیملی کے اثرات تعلق میں فاصلے پیدا کر سکتے ہیں، لہذا غیر ضروری مداخلت نہ کریں۔
اپنی آزادی یا ذاتی وقت پر زور دینا انہیں دور کر سکتا ہے، لہذا ان کی نجی جگہ کا احترام کریں۔
جذباتی مسائل حل کرنے میں وقت لینا تعلق میں سرد مہری پیدا کر سکتا ہے، لہذا صبر کریں۔
خیالات میں زیادہ مصروف رہنا محبت کم محسوس کرا سکتا ہے، لہذا مثبت رویہ اپنائیں۔
روحانی وجوہات:
نظر بد، کسی کی حسد یا منفی توانائی ان کے دل میں سرد مہری پیدا کر سکتی ہے۔ کالے جادو یا خاندان کے کسی فرد کی ناپسندیدگی بھی اثر ڈال سکتی ہے۔
یاد رہے کہ شوہر کی محبت میں کمی کی وجوہات روحانی ہوں یا ظاہری دونوں صورتوں میں پہلے بیان کیا گیا وظیفہ کی برکت سے آپ کی پریشانی ختم ہو سکتی ہے لیکن آپ کی عقل مندی یہ ہے کہ آپ ظاہری اور روحانی دونوں طریقوں سے اپنے شوہر کے دل میں محبت کو زندہ کرنے کی کوشش کریں۔

note

وظیفہ میں کامیابی کے لئے وظیفہ کی شرائط پر عمل کرنا ضروری ہے اس لئے نیچے دئے گئے بٹن پر کلک کرکے سب سے پہلے وظیفہ کی شرائط کو سمجھیں اور اس کے بعد وظیفہ شروع کریں انشاء اللہ آپ کی 14 دن کی محنت آپ کو آپ کی سوچ سے بھی ذیادہ فائدہ دے گی ۔