روحانی حفاظت کے لیے آپ کو بہت سے وظائف کی کتابیں انٹرنیٹ سے حاصل ہو جائیں گی۔ یہ سب وظائف افضل ہیں۔ لیکن بعض افراد انٹرنیٹ پر موجود وظائف کرنے کے باوجود ناکام ہو جاتے ہیں۔ اس کی وجہ وہ وظائف مشکل اور 21 دن سے زیادہ دن کرنے سے مکمل ہوتے ہیں۔ لہذا بہت سے لوگ ایسے وظائف کو کچھ دن کرکے چھوڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی روحانی حفاظت نہیں ہو پاتی۔ یاد رہے روحانی حفاظت ہر فرد کی جان، مال، عزت، اولاد، گھر، کاروبار، جاب اور فیملی کی حفاظت کے لیے ضروری ہے۔
جب کوئی فرد روحانی حفاظت کا وظیفہ کر لیتا ہے تو وہ کالا جادو، جنات، سایہ، دشمن، نظر بد، ایکسیڈنٹس اور ہر قسم کے نقصان سے ہمیشہ کے لیے محفوظ ہو جاتا ہے۔ اپنے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو روحانی حفاظت کے لیے سورۃ العصر کا آسان وظیفہ اور اس وظیفہ کو استعمال کرنے کا طریقہ بتائیں گے انشاء اللہ۔ سورۃ العصر پارہ 30 میں ہے اور اس کی 3 آیات ہیں اور سورۃ العصر قرآن کی 3 چھوٹی سورۃ مبارکہ میں سے 1 ہے۔ لہذا ہر بھائی اور بہن سورۃ العصر کا یہ وظیفہ بے حد آسانی سے کر سکتے ہیں۔

Wazifa For Protection In Urdu

سورہ عصر پارہ 30 میں ہے جو کہ قرآن کی 3 چھوٹی سورتوں میں سے ایک ہے ۔ سورہ عصر روحانی حفاظت کے حوالے سے اہم ترین ہے ۔زمانہ قدیم میں جب اولیاء اللہ کی دعا کی وجہ سے کسی کی کوئی مصیبت دور ہوتی تو وہ مصیبت دوبارہ نہ آئے لہذا اولیاء اللہ ایسے افراد کو سورہ کوثر کا ورد کرنے کا اور خیرات کرنے کا حکم فرماتے ۔جسکی وجہ سے وہ مصیبت یا پریشانی ان پر دوبارہ نہ آتی ۔ لہذا ایساء ہی آسان وظیفہ آپ کو ہم آس آرٹیکل میں بتا رہیں ہیں ۔

Surah Asr in Arabic

Surah Asr in Arabic

Wazifa For Protection

اگر کوئی بھائی یا بہن سورہ عصر کا وظیفہ کرنا چاہتے ہیں تو وہ سب سے پہلے دونفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں وہ الحمد شریف کے بعد 3 -3 بار سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ
70 مرتبہ سورہ ناس ، 70مرتبہ سورہ فلق اور 70مرتبہ آیت الکرسی تلاوت کریں اس کے بعد آپ یکسوقلب ہو کر 300 بار سورہ عصر محبت سے تلاوت کریں ۔
اس کے بعد آپ درود پاک پڑھ کر عمل ختم کردیں ۔ یہ عمل آپ نے 7 دن کرنا ہے 7 دن میں آپ کے لئے سورہ عصر کا فیض جاری ہو جائے گا جسکی برکت سے آپ کی جان ، مال ، عزت ، اولاد ، گھر ، کاروبار اور صحت کا حصار ہو جائے گا اور کوئی بھی دشمن تا زندگی آپ کو کسی قسم کا نقصان نہیں دے سکے گا ۔
یہ وظیفہ کرنے کے بعد آپ مہینے میں کم ازکم ایک مسکین کو ضرور کھانا کھلا دیا کریں اور رات سونے سے پہلے 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 3 مرتبہ سورہ عصر تلاوت کرنے کی عادت ضرور ڈال لیں ۔ بتایا گیا وظیفہ اگر آپ محبت سے کر لیتے ہیں تو اس سے آپ کے لئے سورہ عصر کی زکات بھی ادا ہو جائے گی یعنی آپ سورہ عصر کے ذریعے روحاںی حفاظت کےحوالے سے کسی کی بھی اللہ کے حکم سے مدد کر سکتے ہیں ۔

Wazifa For Protection Of Family

اگر آپ اپنی فیملی کی روحانی حفاظت کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے رات میں جب آپ کے گھر کے تمام افراد گھر میں موجود ہوں تو آپ 400 مرتبہ سورہ عصر پڑھ کر اپنے گھر کے چاروں کونوں کی طرف پھونک دیں ۔ یہ عمل 4 دن جاری رکھیں چار دن کے بعد آپ ایک مسکین کو کھانا کھلائیں

Wazifa For Protection From Enemy

دشمن سے نجات اور حفاظت کے لئے آپ روزانہ سونے سے پہلے اول و آخر 10 -10 بار درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ 100 بار سورہ عصر پڑھ کر اپنے جسم پر پھونک مار لیں ۔ یہ عمل آپ نے 3 دن کرنا ہے انشاء اللہ آپ کا دشمن آپ کو کبھی نقصان نہیں دے سکے گا یہ وظیفہ کرنے کے بعد آپ روزانہ فجر یا عشاء کی نماز کے بعد 10مرتبہ سورہ عصر کی تلاوت کرنے کی عادت ضرور ڈال لیں ۔

Wazifa For Protection Of Pregnancy

حمل کی حفاطت کے لئے آپ فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد 70 مرتبہ سورہ عصر پڑھ کر اپنے ہاتھوں اور سینے پر دم کرلیں ۔اسکے بعد آپ اپنے ہاتھوں کو اپنے پیٹ کے اوپر 3 مرتبہ درود پاک پڑھتے ہوئے پھیریں ۔ یہ عمل آپ 7 دن تک کریں ۔ اس کے علاوہ آپ ڈاکٹر سے رابطے میں ضرور رہیں ۔ یاد رہے کے گھر میں اگر بد اثرات ہوں تو خواتین کا حمل ساقط ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

Wazifa For Protection From Accidents

روحانیت کے مطابق کوئی بھی انسان جان بوجھ کر اپنا حادثہ نہیں کرتا حادثہ کی وجہ کسی نہ کسی قسم کے شیطانی بد اثرات ، نظربد اور کالا جادو ہوتے ہیں ۔
لہذا اگر کوئی بھائی یا بہن حادثہ سے اپنی جان ، اولاد ، گھر ، کاروبار اور صحت کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو وہ عشاء کی نماز کے بعد 70مرتبہ سورہ عصر 7 دن تک ورد کریں وظیفہ کے اول و آخر آپ 10 -10 مرتبہ درود پاک ضرور ورد کریں ۔ اس کے علاوہ آپ اپنے گھر میں سورہ عصر کا تھری ڈی نقش ضرور رکھیں اور اگر آپ کے بچے چھوٹے ہیں تو ان کے گلے میں سورہ عصر کا عربی زعفرانی نقش ضرور پہنا دیں ۔تاکہ آپ کے بچے ہر قسم کی پرابلم سے محفوظ رہیں ۔

Wazifa For Protection Of Job

بعض افراد ایمانداری سے جاب کرتے ہیں لیکن ان کی یہ ایمانداری بعض افراد کی بے ایمانی میں خلل ڈالتی ہے ۔ لہذا ایسے افراد کی نوکری ختم کرنے کے لئے لوگ کسی نہ کسی طرح کوشش کرتے رہتے ہیں ۔ لہذا اگر آپ کو نوکری ، آمدنی ، ترقی یا ٹرانسفر ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی ہے تو آپ فجر کی نماز کے بعد 70مرتبہ سورہ عصر پڑھ لیا کریں اس وظیفہ کی اول و آخر آپ 3 –
3 مرتبہ درود پاک ضرور ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ 7 دن تک جاری رکھیں ۔

Wazifa For Protection Of Husband

شوہرر کی حفاظت کے لئے آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و اخر 10 -10 بار درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ 21 مرتبہ آیت الکرسی اور70 مرتبہ سورہ عصر محبت سے تلاوت کریں ۔ یہ عمل آپ نے 7 دن کرنا ہے ۔
انشاء اللہ 7 دن میں آپ کے شوہر کی روحانی حفاطت ہو جائے گی اس کے علاوہ آپ کے شوہر کے دل میں اپنی بیوی کی حد سے ذیادہ محبت بھی پیدا ہو جائے گی اور وہ ہر غیر عورت کے جادو سے ہمیشہ کے لئے محفوظ بھی ہو جائے گا ۔

Wazifa For Protection Of Property

بعض افراد کو اللہ نے بہت سی دولت اور جائیداد سے نوازا ہوتا ہے ۔ لیکن ایسے افراد جب کالا جادو اور نظربد کا شکار ہو جاتے ہیں تو بعض اوقات وہ صرف چند مہینوں میں دولت اور جائیداد سے محروم ہو جاتے ہیں ۔ ایسے افراد سمجھ ہی نہیں پاتے کہ ان کے ساتھ کیا ہوگیا ۔
لہذا ایسے افراد کو ہر فرض نماز کے بعد 10 مرتبہ سورہ عصر ضرور ورد کرنی چا ہیئے

Wazifa For Protection From Black Magic

کالا جادو سے شفاء اور حفاظت کے لئے آپ فجر کی نماز کے بعد اول و آخر 10 – 10 بار درود پاک ورد کریں درمیان میں آپ 30 مرتبہ سورہ عصر اور 7 مرتبہ آیت الکرسی محبت سے ورد کریں یہ عمل 7 دن تک جاری رکھیں انشاء اللہ 7 دن میں آپ کے گھر سے کالا جادو کے اثرات دور ہو جائیں گے ۔

Wazifa For Protection From Evil Eye

نطربد کالا جادو کی طرح بے حد خطرناک ہے اور اس کے خطرناک ہونے کے حوالے سے بے شمار حدیث مبارکہ موجود ہیں لہذا نظربد سے نجات اور حفاظت کے لئے آپ روازنہ11 مرتبہ سورہ عصر پڑھ کر اپنے اوپر اور اپنے بچوں کے اوپر ضرور دم کر لیا کریں

Surah Asr Benefit

یہ وقت کی قدر و قیمت سکھاتی ہے۔
انسان کو خسارے سے آگاہ کرتی ہے۔
کامیابی کا واضح فارمولا دیتی ہے۔
ایمان کی اہمیت کو واضح کرتی ہے۔
نیک اعمال کی ترغیب دیتی ہے۔
باہمی نصیحت کی عادت ڈالتی ہے۔
صبر کی تربیت کرتی ہے۔
معاشرتی ہم آہنگی بڑھاتی ہے۔
ذمہ داری کا احساس دلاتی ہے۔
قرآن کے جامع ہونے کی دلیل ہے۔
تلاوت میں آسانی ہے۔
یاد رکھنا آسان ہے۔
روزانہ سبق کا کام دیتی ہے۔
دین کی بنیادیں سمجھاتی ہے۔
عمل کی ترغیب دیتی ہے۔
دعوت و تبلیغ کا ذوق پیدا کرتی ہے۔
مشکلات میں صبر سکھاتی ہے۔
اجتماعی فلاح کا تصور دیتی ہے۔
اخلاقی تربیت کرتی ہے۔
اللہ کی رضا کا راستہ دکھاتی ہے۔
ہدایت کا مختصر تعارف ہے۔
نصیحت کا بہترین ذریعہ ہے۔
تذکیر و توجہ کا سبب ہے۔
آخرت کی یاد دہانی کراتی ہے۔
کامیاب زندگی کا آسان نسخہ ہے۔

Note:

وظیفہ میں کامیابی کے لئے وظیفہ کی شرائط کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ضروری ہے ، لہذا وظیفہ شروع کرنے سے پہلے نیچے دئے گئے بٹن پر کلک کرکے ضروری ہدائیات کو سمھ لیں ۔ اس کے علاوہ اگر آپ کو مزید رہنمائی کی ضرورت ہے تو آپ ہم سے واٹس ایپ پر رابطہ کر سکتے ہیں انشاء اللہ آپ کو ہمارئے نیٹ ورک سے صحیح روحانی رہنمائی حاصل ہوگی ۔