سورہ الضحی قرآن کی 93 نمبر سورہ ہے اس کی گیارہ آیات ہیں اور الضحی کا ترجمہ پہلے یا صبح کی روشنی کے ہیں۔ یہ سورت نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ان کی زندگی کے ایک ایسے دور میں نازل ہوئی تھی جب آپ بہت پریشان اور غمگین تھے۔ سورہ الضحی کی بے شمار برکات ہیں اس سورہ مبارکہ کو ہر قسم کی پریشانی کو دور کرنے اور ڈپریشن سے نجات کے لیے بہت مجرب مانا جاتا ہے۔ لہذا آج کی اس پوسٹ میں ہم آپ کو سورہ الضحی کا وظیفہ ہر پریشانی سے نجات اور حاجت کی تکمیل کے لیے بتائیں گے۔ لہذا اگر کوئی بھائی یا بہن کسی پریشانی میں مبتلا ہیں کسی مشکل کا ان کو حل نہیں مل رہا یا ان کی کوئی حاجت ہے جس کی تکمیل وہ چاہتے ہیں لیکن انھیں مسلسل ناکامی کا سامنا ہو رہا ہے تو ایسی صورت میں آپ سورہ سورہ الضحی کا وظیفہ صرف ایک دن کر لیں ۔ انشاء اللہ آپ کی ہر پریشانی غیب سے دور ہو جاے گی اور اس سورہ مبارکہ کی برکات آپ کو تمام زندگی حاصل ہوتی رہیں گی ۔

Surah Waduha Ka Wazifa

اگر کوئی بھائی یا بہن کسی بہت بڑی اور سخت پریشانی کا شکار ہیں یا کسی دعا اور حاجت کی تکمیل کے لیے بہت کوشش کے باوجود بھی ناکام ہو رہے ہیں تو ایسے تمام افراد نوچندی جمعرات کو عشاء کی نماز کے بعد دو نفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد سورہ اخلاص کی 14_14 بار تلاوت کریں۔ اس کے بعد آپ 300 بار سورہ الضحی اور 1ہزار بار اللہ الصمد کی تلاوت کریں۔ یہ عمل آپ نے ایک ہی دن کرنا ہے۔اس کے بعد آپ روزانہ سات بار سورہ الضحی اور 10 بار درود ابراہیمی پڑھنے کی عادت ڈال لیں اور اس میں بلا مجبوری ناغہ نہ کریں۔ انشاء اللہ اس وظیفہ کی برکت سے آپ کی لئے اللہ کی غیبی مدد کے دروازے کھل جائیں گے اور آپ کی جو بھی پریشانی ہوگی دور ہو جاے گی اور آئندہ زندگی آپ ہر پریشانی سے محفوظ بھی رہیں گے۔
یاد رہے کہ حاجات کی تکمیل کے لئے یہ آسان ترین وظیفہ ہے جو کبھی خطا نہیں جاتا۔
اگر کوئی بھائی یا بہن بیان کیا گیا وظیفہ نہ کر سکیں تو وہ سورہ الضحی کو پاک سیاہی سے تحریر کر کے اپنے پاس اور اپنے گھر میں لازمی رکھیں۔ 

Surah Duha k Faidy

دل کا سکون اور پرسکونی ملتی ہے۔
پریشانی اور فکر میں کمی ہوتی ہے۔
رزق کے دروازے کھلتے ہیں۔
روزی میں برکت ہوتی ہے۔
تنگدستی دور ہوتی ہے۔
یتیموں کے ساتھ حسن سلوک کی ترغیب ملتی ہے۔
مسکینوں کی مدد کا جذبہ بڑھتا ہے۔
سائل (مانگنے والے) سے نرمی کرنے کی تلقین ملتی ہے۔
شکر گزاری کی عادت پروان چڑھتی ہے۔
دل میں اللہ کی محبت بڑھتی ہے۔
اندھیرے دور ہوتے ہیں اور دل منور ہوتا ہے۔
گناہوں سے توبہ کا رجحان بڑھتا ہے۔
بیماری میں شفا کے لیے روحانی علاج ہے۔
بے خوابی میں مفید بتائی جاتی ہے۔
ہر قسم کے خوف اور ڈر سے نجات ملتی ہے۔
مستقبل کے بارے میں مثبت سوچ پیدا ہوتی ہے۔
اللہ کی نعمتوں کی یاد دہانی ہوتی ہے۔
عبادت میں دل لگتا ہے۔
دشمن کے شر سے حفاظت ہوتی ہے۔
گھر میں برکت آتی ہے۔
مشکلات آسان ہوتی ہیں۔
دل کی سختی دور ہوتی ہے۔
نیک صحبت میسر آتی ہے۔
موت کے وقت آسانی ہوتی ہے۔
آخرت میں کامیابی کی امید بڑھتی ہے۔

Note:

وظیفہ میں کامیابی کے لئے وظیفہ کی شرائط کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ضروری ہے ، لہذا وظیفہ شروع کرنے سے پہلے نیچے دئے گئے بٹن پر کلک کرکے ضروری ہدائیات کو سمھ لیں ۔ اس کے علاوہ اگر آپ کو مزید رہنمائی کی ضرورت ہے تو آپ ہم سے واٹس ایپ پر رابطہ کر سکتے ہیں انشاء اللہ آپ کو ہمارئے نیٹ ورک سے صحیح روحانی رہنمائی حاصل ہوگی ۔