قرآن پاک ہماری زندگی کا سب سے بڑا رہنما ہے۔ اس کی ہر آیت میں ہمارے لئے سبق اور دعا کا پیغام ہے۔ حضرت یوسف علیہ السلام کی دعا بہت مشہور اور تاثیر والی ہے۔ یہ دعا قرآن پاک کے 12 پارے میں سورہ یوسف کی آیت نمبر 101 میں ہے۔
سورہ یوسف مکہ میں نازل ہوئی اور اس میں 111 آیات ہیں۔ یہ پوری سورت حضرت یوسف علیہ السلام کی زندگی کے سبق آموز واقعات پر مشتمل ہے۔ حضرت یوسف علیہ السلام نے مشکلات، آزمائشوں اور حسد کا سامنا کیا لیکن ہمیشہ صبر اور اللہ پر بھروسہ رکھا۔ آخر کار اللہ نے انہیں بڑی عزت اور حکومت عطا کی۔ جب آپ کو منزل مل گئی تو آپ نے یہ خوبصورت دعا مانگی۔ یہ دعا ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ ہر مشکل کے بعد آسانی ہے اور آخرت ہماری حقیقی منزل ہے۔
امام قرطبی رحمہ اللہ دعائے یوسف کے بارئے میں لکھتے ہیں کی یہ دعا تمام ضروریاتِ دین و دنیا کو شامل ہے، اس لیے اسے دعائے کمال کہا جا سکتا ہے
حوالہ: تفسیر قرطبی (9/200)
اس پوسٹ میں آپ کو دعائے یوسف کا ایک خاص وظیفہ اور اس کے فوائد حاصل ہوں گے
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی زندگی کی مشکلات 14 دن میں آسان ہوں جائیں تو آپ کے لئے دعائے یوسف کا وظیفہ کرنا بے حد فائدہ مند ثابت ہوگا اس وظیفہ کی تفصیل نیچے درج ہے ۔

Dua e Yusuf in Arabic

surah yusuf ayat 101

Dua e Yusuf Ka Tarjuma

“اے میرے رب! تُو نے مجھے سلطنت عطا فرمائی اور مجھے باتوں کی حقیقت تک پہنچنے کا علم سکھایا۔ اے آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے! تُو ہی دنیا اور آخرت میں میرا کارساز ہے۔ تُو مجھے مسلمان ہی کی حالت میں وفات دے اور مجھے صالحین کے ساتھ ملا دے۔”

Dua e yusuf Ka Wazifa

حضرت یوسف علیہ السلام کی یہ دعا ہر مشکل کو آسان کرنے، رزق میں برکت، عزت و مرتبہ پانے اور آخرت کی کامیابی کے لیے بہت طاقتور وظیفہ ہے۔ اگر آپ زندگی کی پریشانیوں، رزق کی تنگی، یا کسی بھی قسم کی مشکل میں ہیں تو اس دعا کا وظیفہ آپ کے لیے بہت مفید ثابت ہوگا۔
یہ وظیفہ آپ کی ہر پریشانی کو دور کر کے آپ کو کامیابی اور سکون کی طرف لے جائے گا۔ اسے پوری ایمانداری اور اللہ پر یقین کے ساتھ کریں۔
اگر آپ اپنی کسی پریشانی سے نجات کے لئے دعائے یوسف کا وظیفہ کرنا چاہتے ہیں تو اس مقصد کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ دعائے یوسف کو 313 مرتبہ تلاوت کریں ۔
آخر میں آپ دوبارہ 10 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس وظیفہ کو بند کردیں ۔
بیان کیا گیا وظیفہ آپ نے صرف عشاء کی نماز کے بعد کرنا ہے اور اس وظیفہ کو آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے انشاء اللہ 14 دن میں آپ کو آپ کی ہر پریشانی سے نجات ملنا شروع ہو جائے گی ۔
وظیفہ کی روحانی برکات کو ہمیشہ جاری رکھنے کے لیے آپ روزانہ کسی بھی وقت 10 مرتبہ درود شریف اور 10 مرتبہ دعائے یوسف پڑھنے کی عادت ضرور بنائیں۔

Dua e Yusuf k Faide

اس آیت مبارکہ کے پڑھنے اور اس کا وظیفہ کرنے کے بے شمار فائدے ہیں۔ ان میں سے 30 فائدے درج ذیل ہیں:
رزق میں بے پناہ برکت ہوتی ہے۔
نئی نوکری یا کاروبار میں ترقی کے مواقع ملتے ہیں۔
پیسے کے معاملات آسان ہو جاتے ہیں۔
دولت میں اضافہ ہوتا ہے۔
ہر طرف سے عزت اور مقام ملتا ہے۔
سخت سے سخت مشکل آسان ہو جاتی ہے۔
دشمنوں کے شر سے حفاظت رہتی ہے۔
ہر قسم کے ڈر اور خوف سے نجات ملتی ہے۔
گھر کے جھگڑے اور تنازعات ختم ہوتے ہیں۔
شادی میں رکاوٹیں دور ہوتی ہیں۔
اولاد کی نیک تربیت میں آسانی ہوتی ہے۔
سفر میں حفاظت اور کامیابی ملتی ہے۔
ہر مقصد میں کامیابی ملتی ہے۔
ذہنی پریشانی اور ٹینشن دور ہوتی ہے۔
دل کو سکون اور اطمینان ملتا ہے۔
نیتوں میں پاکیزگی آتی ہے۔
علم اور سمجھ میں اضافہ ہوتا ہے۔
فیصلہ کرنے کی طاقت ملتی ہے۔
ہر کام میں برکت ہوتی ہے۔
بیماریوں سے شفا ملتی ہے۔
ہر قسم کے جادو اور نظر بد سے حفاظت ہوتی ہے۔
گناہوں سے بچنے کی طاقت ملتی ہے۔
توبہ قبول ہوتی ہے۔
آخرت کی تیاری میں مدد ملتی ہے۔
صالحین کی صحبت نصیب ہوتی ہے۔
موت کے وقت آسانی ہوتی ہے۔
قبر کے عذاب سے نجات ملتی ہے۔
قیامت کے دن آسانی ہوگی۔
جنت میں داخلہ ہوگا۔
آخرت میں اللہ کی رضا حاصل ہوگی۔

Note:

وظیفہ میں کامیابی کے لئے وظیفہ کی شرائط کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ضروری ہے ، لہذا وظیفہ شروع کرنے سے پہلے نیچے دئے گئے بٹن پر کلک کرکے ضروری ہدائیات کو سمھ لیں ۔ اس کے علاوہ اگر آپ کو مزید رہنمائی کی ضرورت ہے تو آپ ہم سے واٹس ایپ پر رابطہ کر سکتے ہیں انشاء اللہ آپ کو ہمارئے نیٹ ورک سے صحیح روحانی رہنمائی حاصل ہوگی ۔