مسلم معاشرے میں عورت گھر کی بنیاد سمجھی جاتی ہے، اور جب اسی بنیاد کو سکون نصیب نہ ہو تو پورا نظام متاثر ہونے لگتا ہے۔ ازدواجی زندگی میں دباؤ بڑھنے کی صورت میں عورت کے دل میں الگ رہائش کی خواہش پیدا ہونا ایک قدرتی بات ہے، کیونکہ وہ اپنے رشتے کو سکون کے ساتھ نبھانا چاہتی ہے۔ مگر اکثر اوقات وہ حالات کے سامنے خود کو بے بس محسوس کرتی ہے۔ ایسے میں اگر وہ اللہ کی طرف رجوع کرے تو اس کے دل کو غیر معمولی طاقت ملتی ہے۔ دعا انسان کو یہ احساس دلاتی ہے کہ وہ اکیلا نہیں بلکہ اس کا رب اس کے ساتھ ہے۔ جب دعا کو مستقل مزاجی کے ساتھ پڑھا جائے تو وہ وظیفہ بن جاتی ہے، جو امید اور حوصلہ دونوں عطا کرتی ہے۔ اسی یقین کے ساتھ ہم ایک ایسا روحانی عمل بتا رہے ہیں جو خاص طور پر مسلم خواتین کے لیے ہے، اور جس کی برکت سے اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی میں آسانی پیدا فرما سکتا ہے۔

Wazifa

Waj'alnee min warasati Jannatin Na'eem

پیاری بہن اگر آپ مشکلات سے نجات اور آسانی چاہتی ہیں تو ونجنا برحمتک من القوم الکافرین کا وظیفہ کریں۔ یہ آیتِ مبارکہ سورۃ یونس کی آیت نمبر 86 ہے، جبکہ سورۃ یونس پارہ 11 میں ہے۔ جمعہ کے دن عشاء کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف اور درمیان میں 313 مرتبہ ونجنا برحمتک من القوم الکافرین پڑھیں۔ 14 دن تک یہ عمل جاری رکھیں۔ دل میں کڑواہٹ نہ رکھیں، دعا، نماز اور صدقہ کو لازم پکڑیں۔ بعد میں روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور 10 مرتبہ یہی دعا پڑھتی رہیں۔

Alag ghar Na lene ki Wajohat

پیاری بہن بعض افراد غیر مستقل مزاج ہونے کی وجہ سے زندگی الگ گھر حاصل نہیں کر پاتے ، حالانکہ ان کے پاس گھر خریدنے کے لئے پیسہ اور وسائل ہوتے ہیں لیکن وہ کسی بھی بڑی تبدیلی کو فوری قبول نہیں کرتے۔ وہ سوچتے ہیں کہ الگ گھر لینے سے گھر کا سکون، مالی استحکام یا روزمرہ کے نظام میں رکاوٹ آئے گی۔
بعض اوقات گھر میں موجود حسد، نظربد یا کالاجادو کے اثرات ان کے ذہن میں شک، خوف یا الجھن پیدا کر دیتے ہیں، اور وہ تبدیلی سے کترانے لگتے ہیں۔
بیوی کے لیے بہتر ہے کہ وہ شوہر کے مضبوط اور خوداعتماد فطرت کو سمجھتے ہوئے نرم لہجے اور حوصلہ افزائی کے ساتھ بات کرے۔ الگ گھر کے فوائد حقیقت پسندانہ انداز میں بیان کریں اور شوہر کو یقین دلائیں کہ یہ قدم نہ صرف دونوں کی زندگی میں سکون لائے گا بلکہ تعلقات کو بھی مضبوط کرے گا۔ مثبت ماحول، دعا اور صدقہ کے ذریعے حسد، نظربد اور منفی اثرات کو کم کرنے کی کوشش جاری رکھیں۔ جب بیوی مسلسل محبت، تعاون اور سمجھداری دکھاتی ہے، تو شوہر آہستہ آہستہ الگ گھر کے لیے آمادہ ہو جاتا ہے۔
الگ گھر جلد حاصل کرنے کے لئے ہم پہلے وظیفہ بھی بتا چکے ہیں، آپ کو چاہیئے کہ الگ گھر کے لئے ظاہری کوشش کے ساتھ آپ وظیفہ بھی جاری رکھیں انشاء اللہ وظیفہ کی برکت سے آپ کو آپ الگ گھر حاصل کرنے کی ہر ظاہری کوشش میں جلد کامیابی حاصل ہوگی۔

note

وظیفہ میں کامیابی کے لئے وظیفہ کی شرائط پر عمل کرنا ضروری ہے اس لئے نیچے دئے گئے بٹن پر کلک کرکے سب سے پہلے وظیفہ کی شرائط کو سمجھیں اور اس کے بعد وظیفہ شروع کریں انشاء اللہ آپ کی 14 دن کی محنت آپ کو آپ کی سوچ سے بھی ذیادہ فائدہ دے گی ۔