پیاری بہن ، رشتوں میں ناراضگی زندگی کا حصہ ہے لیکن مسلسل ناراضگی رشتوں کے لئے خطرہ بن سکتی ہے ۔ شوہر کی مسلسل ناراضگی نفرت کا سبب بنتی ہے جبکہ بیوی سے نفرت شوہر کو کسی دوسری عورت کی طرف راغب کرتی ہے اور اس طرح میاں بیوی کا رشتہ تباہ ہو سکتا ہے ۔بات کرنے کا مقصد یہ ہے کہ شوہر کی مسلسل ناراضگی مستبقل میں میاں بیوی کے رشتے کو ہمیشہ کے لئے ختم کر سکتی ہے اس لیئے ضروری ہے کہ ناراضگی کو نفرت بننے سے پہلے ختم کیا جائے جو کہ دعا کے ذریعے ممکن ہے ۔ وظیفہ چونکہ دعا کی قسم ہے اس لئے ہم آپ کو ایک ایسا وظیفہ بتا رہے ہیں جس کی برکت سے آپ اپنے شوہر کی ناراضگی کو ہمیشہ کے لئے ختم کر سکیں گی ۔
Wazifa
اگر آپ کا شوہر مسلسل آپ سے ناراض رہتا ہے اور کوشش کے باوجود اس کی ناراضگی کم نہیں ہو رہی تو یا عزیز یا جبار کے وظیفہ کے زریعے اس کی ناراضگی کو ہمیشہ کے لئے دور کیا جا سکتا ہے ۔ یہ وظیفہ نہ صرف شوہر کی ناراضگی کو ختم کرئے گا بلکہ اس کی برکت سے میاں بیوی کے درمیان موجود ہر پریشانی ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گی اور انہیں اللہ کی حفاظت بھی حاصل ہوگی ۔ وظیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مر تبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ یا عزیز یا جبار کو 1900 مرتبہ تلاوت کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے صرف عشاء کی نماز کے بعد کرنا ہے اور اس وظیفہ کو آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ وظیفہ مکمل کرنے کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور یا عزیز یا جبار ورد کرنے کی عادت بنائیں تاکہ آپ کو اس وظیفہ کی روحانی برکات ہمیشہ حاصل ہوتی رہیں ۔ یاد رہے کہ روحانی طور پر آپ کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے دل کو شکوے سے خالی کریں۔ جب آپ وظیفہ کریں تو دل میں کوئی گلہ نہ رکھیں، کیونکہ دل کی کیفیت ہی اثر پیدا کرتی ہے۔ دنیاوی طور پر آپ اپنے شوہر کی ذمہ داریوں کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ اگر وہ تھکے ہوئے ہوں تو بحث نہ کریں، اگر خاموش ہوں تو زبردستی بات نہ کروائیں۔ آپ کا صبر اور مستقل مزاجی اس ناراضگی کو ختم کرنے میں بڑا کردار ادا کرے گی۔ یاد رکھیں کہ آپ کا نرم رویہ، دعا اور سمجھ داری وہ طاقت ہے جو دلوں کو جوڑ دیتی ہے۔
دوران وظیفہ اگر ذہن پوجھل محسوس ہو تو آپ کچھ دیر کے لئے وظیفہ کو درود شریف پڑھ کر روک سکتی ہیں ۔
وظیفہ میں ںاغہ ہونے سے وظیفہ نہیں ٹوٹ سکتا لیکن اگر نماز قضا ہو جائے تو اس کی وجہ سے آپ کا وظیفہ ٹوٹ جائے گا کیونکہ نماز وظیفہ سے ذیادہ ضروری ہے اس کے علاوہ وظیفہ کے دوران مستحق کو صدقہ بھی ضرور کریں ۔
Narazgi ki Wajohat
پیاری بہن، آپ کے شوہر کی فطرت میں خودداری اور خاموشی کا عنصر غالب ہے۔ ایسے مرد جب ناراض ہوتے ہیں تو بات کم اور دل میں بات زیادہ رکھتے ہیں۔ آپ اگر بار بار سوال کریں گی یا شکایت کا انداز اختیار کریں گی تو وہ آپ سے مزید ناراض ہو سکتے ہیں ۔ مزید بند ہو جائیں گے۔
یاد رہے کہ آپ کے شوہر کی شخصیت میں رہنمائی کرنے، فیصلہ کن اور خود مختار ہونے کی صفات واضح ہیں۔ وہ عزت، وفاداری اور اپنے نظریات کی مکمل حمایت چاہتے ہیں۔ اگر انہیں لگے کہ آپ ان کی عزت نفس کو مجروح کر رہی ہیں، ان کی رائے کو مسترد کر رہی ہیں یا ان کی کامیابیوں کو تسلیم نہیں کر رہیں، تو وہ ناراض ہو سکتے ہیں۔ وہ توقع رکھتے ہیں کہ آپ گھر کے انتظام میں ذمہ دارانہ رویہ اپنائیں گی، ان کے عزائم کا احترام کریں گی اور دوسروں کے سامنے ان کی حمایت کریں گی۔
انہیں بیوی کی لاپروائی، دیر کرنے کی عادت، یا ہر معاملے میں تنقید بالکل پسند نہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ آپ ان کے ساتھ تعاون کریں نہ کہ ان کی مخالفت۔ ساتھ ہی، کبھی کبھار نظر بد، حسد یا دیگر منفی روحانی اثرات بھی ان کے رویے میں چڑچڑاپن یا دوری پیدا کر سکتے ہیں، جو ان کی فطری شخصیت کے برعکس ہوتا ہے۔ ایسے مواقع پر نرمی، صبر اور مثبت رویہ ہی تعلقات کو بہتر بنا سکتا ہے۔
وظیفہ میں کامیابی کے لئے وظیفہ کی شرائط پر عمل کرنا ضروری ہے اس لئے نیچے دئے گئے بٹن پر کلک کرکے سب سے پہلے وظیفہ کی شرائط کو سمجھیں اور اس کے بعد وظیفہ شروع کریں انشاء اللہ آپ کی 14 دن کی محنت آپ کو آپ کی سوچ سے بھی ذیادہ فائدہ دے گی ۔
