پیاری بہن، رشتوں میں تلخ کلامی اور نارضگی ہو جانا فطری بات ہے مگر لمبے عرصے تک کی ناراضگی رشتوں اور محبت کو کمزور کرتی ہے ۔ اگر آپ کا شوہر آپ سے مسلسل ناراض رہتا ہے تو ایسی ناراضگی آپ دونوں کے رشتوں میں شک ، غلط فہمی اور نفرت کو بیج بو سکتی ہے، لہذا ازدواجی سفر کو جاری رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ شوہر کی ناراضگی کو جلد از جلد ختم جائے اور یہ سب دعا کے زریعے ممکن ہے ۔ وظیفہ چونکہ چونکہ دعا کی قسم ہے اس لئے ہم آپ کو ایک ایسا آسان وظیفہ بتا رہے ہیں جس کی برکت سے آپ نہ صرف اپنے شوہر کی موجودہ ناراضگی کو ختم کر سکیں گی بلکہ آپ آئندہ زندگی شوہر کی ناراضگی سے ہمیشہ محفوظ بھی رہیں گی ۔

wazifa

Ya-Wadoodu,-Ya-Lateefu

اگر آپ کا شوہر مسلسل آپ سے ناراض رہتا ہے اور کوشش کے باوجود اس کی ناراضگی کم نہیں ہو رہی تو یا ودود یا لطیف کے وظیفہ کے زریعے اس کی ناراضگی کو ہمیشہ کے لئے دور کیا جا سکتا ہے ۔ یہ وظیفہ نہ صرف شوہر کی ناراضگی کو ختم کرئے گا بلکہ اس کی برکت سے میاں بیوی کے درمیان موجود ہر پریشانی ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گی اور انہیں اللہ کی حفاظت بھی حاصل ہوگی ۔ وظیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مر تبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ یا ودود یا لطیف کو 1400 مرتبہ تلاوت کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے صرف عشاء کی نماز کے بعد کرنا ہے اور اس وظیفہ کو آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ وظیفہ مکمل کرنے کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور یا ودود یا لطیف ورد کرنے کی عادت بنائیں تاکہ آپ کو اس وظیفہ کی روحانی برکات ہمیشہ حاصل ہوتی رہیں ۔
دوران وظیفہ اگر ذہن پوجھل محسوس ہو تو آپ کچھ دیر کے لئے وظیفہ کو درود شریف پڑھ کر روک سکتی ہیں ۔ جب آپ وظیفہ کریں تو دل میں صرف اصلاح کی نیت رکھیں، بدلہ یا ضد نہ رکھیں۔ دنیاوی طور پر آپ اپنے رویے میں نرمی، برداشت اور سمجھ داری پیدا کریں۔ شوہر کی ذمہ داریوں کو سمجھنے کی کوشش کریں اور یہ مان لیں کہ ہر انسان دباؤ میں آ کر تلخ ہو سکتا ہے۔ آپ کا صبر دعا اور مستقل مزاجی وہ ستون ہیں جو اس رشتے کو دوبارہ مضبوط بنا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ وظیفہ میں ںاغہ ہونے سے وظیفہ نہیں ٹوٹ سکتا لیکن اگر نماز قضا ہو جائے تو اس کی وجہ سے آپ کا وظیفہ ٹوٹ جائے گا کیونکہ نماز وظیفہ سے ذیادہ ضروری ہے اس کے علاوہ وظیفہ کے دوران مستحق کو صدقہ بھی ضرور کریں ۔

Narazgi ki Wajohat

پیاری بہن، آپ کے شوہر کی شخصیت میں جذباتی گہرائی، ہم آہنگی کی طلب اور سمجھوتے کی صلاحیت مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔ وہ ایک پر سکون، بے جھگڑا گھریلو ماحول کو سب کچھ سمجھتے ہیں اور اپنی بیوی سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ان کے ساتھ مکمل جذباتی ہم آہنگی میں رہے گی۔ اگر انہیں ایسا محسوس ہو کہ آپ میں جارحیت، بے صبری یا تنقیدی رویہ پایا جاتا ہے، تو وہ دل ہی دل میں ٹوٹ جاتے ہیں اور اپنے آپ میں سمٹنے لگتے ہیں۔ انہیں سب سے زیادہ ناراض کرنے والی باتوں میں آپ کا ان کی نرم مزاجی کا فائدہ اٹھانا، ان پر فیصلوں کا بوجھ ڈالنا، یا ان کی جذباتی ضروریات کو نظر انداز کرنا شامل ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ آپ ان کی باریک بینی کو سمجھیں، ان سے مشورہ کریں، اور گھر کو ایک محفوظ پناہ گاہ بنائیں جہاں ہر بات پر تلخی نہ ہو۔
ساتھ ہی، یہ بھی نوٹ کریں کہ بیرونی منفی اثرات جیسے کہ حسد، نظر بد یا کالا جادو ان کی انتہائی حساس طبیعت پر گہرا اثر ڈال سکتے ہیں، جس سے وہ بے سبب بیزاری، ڈپریشن یا رشتے سے جذباتی دوری محسوس کرنے لگتے ہیں۔ ایسے میں آپ کا صبر ، پیار بھرا رویہ اور مثبت روحانی عبادات ان منفی قوتوں کے اثرات کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ یاد رکھیں، آپ کے شوہر کا دل بہت نرم ہے، محبت سے جیتا جا سکتا ہے لیکن سختی یا لاپروائی سے دور ہو سکتا ہے۔

note

وظیفہ میں کامیابی کے لئے وظیفہ کی شرائط پر عمل کرنا ضروری ہے اس لئے نیچے دئے گئے بٹن پر کلک کرکے سب سے پہلے وظیفہ کی شرائط کو سمجھیں اور اس کے بعد وظیفہ شروع کریں انشاء اللہ آپ کی 14 دن کی محنت آپ کو آپ کی سوچ سے بھی ذیادہ فائدہ دے گی ۔