پیاری بہن ، میاں بیوی کے تعلقات میں کبھی کبھار کی دوریاں تو چلتی ہیں لیکن ہمیشہ کی خاموشی رشتے کو کھوکھلا کر دیتی ہے۔ شوہر کا مسلسل ناراض رہنا شوہر کے دل میں فاصلوں کو جنم دیتا ہے، اور یہ فاصلے اکثر کسی تیسری سمت راستہ کھول دیتے ہیں یعنی شوہر کسی دوسری عورت کو دل میں جگہ دے سکتا ہے اور اگر بیوی کی موجودگی میں شوہر کسی دوسری عورت سے محبت کرئے تو مطلب عنقریب میاں بیوی کے رشتے کو نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ لہذا اگر آپ اپنے شوہر کی ناراضگی کا شکار ہو چکی ہیں تو دعا کے زریعے ایسی ناراضگی کو ختم کیا جا سکتا ہے وظیفہ چونکہ دعا کی قسم ہے اس لئے ہم آپ کو ایک ایسا وظیفہ بتا رہے ہیں جس کی برکت سے آپ کو شوہر کی ناراضگی سے جلد اورہمیشہ کے لئے نجات مل جائے گی ۔

Wazifa For Shohar Ki Narazgi

surah-baqarah-last-2-ayat-p

اگر آپ کا شوہر مسلسل آپ سے ناراض رہتا ہے اور کوشش کے باوجود اس کی ناراضگی کم نہیں ہو رہی تو سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کے وظیفہ کے زریعے اس کی ناراضگی کو ہمیشہ کے لئے دور کیا جا سکتا ہے ۔ یہ وظیفہ نہ صرف شوہر کی ناراضگی کو ختم کرئے گا بلکہ اس کی برکت سے میاں بیوی کے درمیان موجود ہر پریشانی ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گی اور انہیں اللہ کی حفاظت بھی حاصل ہوگی ۔ وظیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مر تبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کو 70 مرتبہ تلاوت کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے صرف عشاء کی نماز کے بعد کرنا ہے اور اس وظیفہ کو آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ وظیفہ مکمل کرنے کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور سورہ بقرہ کی آخری دو آیات ورد کرنے کی عادت بنائیں تاکہ آپ کو اس وظیفہ کی روحانی برکات ہمیشہ حاصل ہوتی رہیں ۔ یہ وظیفہ اصلاح کی نیت سے کریں اور اس دوران اپنے دل کو بدگمانی اور شکوئے سے پاک رکھیں ۔دنیاوی طور پر آپ اپنے شوہر کے سامنے اس کی ذمہ داریوں کو تسلیم کریں اور اسے یہ احساس دلائیں کہ آپ اس کے ساتھ ہیں، اس کے خلاف نہیں۔ بحث سے بچیں، خاص طور پر اس وقت جب وہ پہلے ہی پریشان ہوں۔ یاد رکھیں کہ عورت کا صبر  دعا اور سمجھ داری وہ روشنی ہے جو اندھیرے دلوں میں بھی راستہ دکھا دیتی ہے۔
دوران وظیفہ اگر ذہن پوجھل محسوس ہو تو آپ کچھ دیر کے لئے وظیفہ کو درود شریف پڑھ کر روک سکتی ہیں ۔
یاد رہے کہ وظیفہ میں ںاغہ ہونے سے وظیفہ نہیں ٹوٹ سکتا لیکن اگر نماز قضا ہو جائے تو اس کی وجہ سے آپ کا وظیفہ ٹوٹ جائے گا کیونکہ نماز وظیفہ سے ذیادہ ضروری ہے اس کے علاوہ وظیفہ کے دوران مستحق کو صدقہ بھی ضرور کریں ۔

Narazgi ki Wajohat

آپ کا شوہر معمولی باتوں کو بہت ذیادہ محسوس کرتا ہے اور جب ایسے شخص کے سامنے اس کی کسی بات کو رد کیا جائے یا اسے اہمیت نہ دی جائے تو اس کی وجہ سے وہ شدید ناراض ہو سکتے ہیں، لہذا اگر آپ کا شوہر ناراض ہو تو ایسی صؤرت میں اسے فوری وضاحتیں نہ دیں اور نہ ہی پر کسی قسم کی تنقید کریں، بہتر یہ ہے جب آپ کا شوہر آپ سے ناراض ہو تو اس دوران آپ ان کی تمام تلخ باتوں کو خاموشی سے سنیں ، ایسا کرنے سے آپکے شوہر کے دل ایسے احساسات پیدا ہونے لگیں گے جس کی وجہ سے اسے اپنی غلطی کا احساس ہونے لگے گا اور وہ کسی نہ کسی انداز سے آپ سے معازرت بھی کرئے گا لیکن اگر آپ اپنے شوہر پر ناراضگی کے دوران تنقید کریں گی تو وہ آپ پر آگ بگولہ ہو سکتا ہے ۔
یاد رہے کہ آپ کے شوہر کو فضول خرچی، بے قاعدگی، اور ہر معاملے میں جذباتی فیصلے بالکل پسند نہیں۔
اس کے علاوہ آپ کا شوہر بہت جلدی کالا جادو اور نظربد شکار ہو سکتا ہے اور اگر ایسا ہے تو اس کی وجہ سے آپ کا شوہر بری قسمت ذہنی تناو اور بے خوابی کا شکار ہو سکتا ہے ، کالا جادو کی وجہ سے آپ کا شوہر معمولی باتوں کو بنیاد بنا کر آپ سے ناراض ہوگا اور اس کی ناراضگی آپ کے لئے بھیانک بھی ہو سکتی ہے ۔

note

وظیفہ میں کامیابی کے لئے وظیفہ کی شرائط پر عمل کرنا ضروری ہے اس لئے نیچے دئے گئے بٹن پر کلک کرکے سب سے پہلے وظیفہ کی شرائط کو سمجھیں اور اس کے بعد وظیفہ شروع کریں انشاء اللہ آپ کی 14 دن کی محنت آپ کو آپ کی سوچ سے بھی ذیادہ فائدہ دے گی ۔