پیاری بہن ، اگر شوہر کی ناراضگی کی بارش نہ رکے تو اس کی وجہ سے رشتے کے پودے کو سزا ملتی ہے اس لیئے ضروری ہے کہ ناراضگی کو نفرت بننے سے پہلے ختم کیا جائے جو کہ صرف دعا کے زریعے ممکن ہے ۔ وظیفہ چونکہ دعا کی قسم ہے اس لئے ہم آپ کو ایک ایسا وظیفہ بتا رہے ہیں جس کی برکت سے آپ کو شوہر کی موجودہ ناراضگی سے نجات مل جائے گی اور آئندہ زندگی آپ شوہر کی ناراضگی ، غصہ اور نفرت سے ہمیشہ محفوظ بھی رہیں گی ۔
Wazifa For Shohar Ki Narazgi
اگر آپ کا شوہر مسلسل آپ سے ناراض رہتا ہے اور کوشش کے باوجود اس کی ناراضگی کم نہیں ہو رہی تو یاحی یا قیوم برحمتک استغیث کے وظیفہ کے زریعے اس کی ناراضگی کو ہمیشہ کے لئے دور کیا جا سکتا ہے ۔ یہ وظیفہ نہ صرف شوہر کی ناراضگی کو ختم کرئے گا بلکہ اس کی برکت سے میاں بیوی کے درمیان موجود ہر پریشانی ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گی اور انہیں اللہ کی حفاظت بھی حاصل ہوگی ۔ وظیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مر تبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ یاحی یا قیوم برحمتک استغیث کو 313 مرتبہ تلاوت کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے صرف عشاء کی نماز کے بعد کرنا ہے اور اس وظیفہ کو آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ وظیفہ مکمل کرنے کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور یاحی یا قیوم برحمتک استغیث ورد کرنے کی عادت بنائیں تاکہ آپ کو اس وظیفہ کی روحانی برکات ہمیشہ حاصل ہوتی رہیں ۔
دوران وظیفہ اگر ذہن پوجھل محسوس ہو تو آپ کچھ دیر کے لئے وظیفہ کو درود شریف پڑھ کر روک سکتی ہیں ۔ روحانی طور پر آپ اپنے دل کو مایوسی سے بچائیں۔
وظیفہ کرتے وقت یہ نیت رکھیں کہ اللہ آپ دونوں کے دلوں میں اصلاح اور نرمی پیدا فرمائے۔ دنیاوی طور پر آپ اپنے شوہر کو یہ احساس دلائیں کہ آپ اس کی مشکلات کو سمجھتی ہیں۔ اس کے سامنے شکایت کم اور تعاون زیادہ ظاہر کریں۔ چھوٹی باتوں کو نظر انداز کرنا سیکھیں اور بات ہمیشہ مناسب وقت پر کریں۔ یاد رکھیں کہ عورت کا صبر اس کی دعا اور اس کی سمجھ داری وہ طاقت ہے جو ناراض دلوں کو واپس جوڑ دیتی ہے۔
یاد رہے کہ وظیفہ میں ںاغہ ہونے سے وظیفہ نہیں ٹوٹ سکتا لیکن اگر نماز قضا ہو جائے تو اس کی وجہ سے آپ کا وظیفہ ٹوٹ جائے گا کیونکہ نماز وظیفہ سے ذیادہ ضروری ہے اس کے علاوہ وظیفہ کے دوران مستحق کو صدقہ بھی ضرور کریں ۔
Narazgi Ki Wajuhat
پیاری بہن، آپ کے شوہر کی فطرت میں جذبات کو چھپا کر رکھنے کا رجحان ہو سکتا ہے۔ ایسے مرد دل کی بات فوراً ظاہر نہیں کرتے بلکہ ناراض ہو کر خود کو محفوظ سمجھتے ہیں۔ آپ اگر بار بار سوال کریں یا وضاحت مانگیں گی تو وہ مزید پیچھے ہٹ سکتے ہیں۔ آپ کے لیے بہتر یہ ہے کہ آپ ان کے مزاج کے مطابق خاموشی اور نرمی کو اختیار کریں۔ جب وہ بات کرنے کے موڈ میں ہوں تو مختصر اور احترام بھری گفتگو کریں۔ آپ کا پرسکون رویہ ان کے دل پر گہرا اثر ڈال سکتا ہے۔
آپ کا شوہر ایسی بیوی چاہتا ہے جو ان کی گہری سوچ کو سمجھے، ان کے خیالات کا احترام کرے اور ضرورت پڑنے پر سنجیدہ گفتگو میں حصہ لے سکے۔ بہت زیادہ سطحی، فضول گپیں یا ہر وقت سماجی تعلقات پر زور دینا انہیں بیزار کر سکتا ہے۔
آپ کے شوہر کو تنہائی پسند ہے ، لہذا اگر وہ کسی پریشانی میں تنہائی اختیار کرتا ہے تو اس کی تنہائی میں خلل نہ ڈالیں اس کے علاوہ انہیں بہت زیادہ جذباتی تقاضے، ڈرامہ بازی یا ہنگامہ آرائی سخت ناگوار گزرتی ہے۔
پیاری بہن آپ کا شوہر نفسیاتی طور پر بہت حساس ہے، اس لیے بیرونی منفی اثرات جیسے نظر بد، حسد یا کالے جادو کا اثر ان پر جلد ہو سکتا ہے۔ ایسا اثر ان میں منفی خیالات، بے چینی، بے وجہ کے وسوسے یا رشتے سے متعلق شکوک پیدا کر سکتا ہے، جس سے وہ مزید الگ تھلگ اور چڑچڑے ہو سکتے ہیں۔
جب آپ کے شوہر کے آنکھون کے گرد سیاہ یا بے رنگ حلقے ظاہر ہوں گے تو اس وقت اس پر منفی اثرات کی شدت ہوگی ایسی صؤرت میں پہلے بیان کیا گیا وظیفہ ہی آپ کو فائدہ دے سکتا ہے ۔
وظیفہ میں کامیابی کے لئے وظیفہ کی شرائط پر عمل کرنا ضروری ہے اس لئے نیچے دئے گئے بٹن پر کلک کرکے سب سے پہلے وظیفہ کی شرائط کو سمجھیں اور اس کے بعد وظیفہ شروع کریں انشاء اللہ آپ کی 14 دن کی محنت آپ کو آپ کی سوچ سے بھی ذیادہ فائدہ دے گی ۔
