پیاری بہن ، اگر میاں بیوی ایک دوسرئے سے نظریں ملانے سے گریز کرنے لگیں تو یہ ان کے ازدواجی رشتے کی لئے اچھی علامت نہیں ۔ نظروں کا ملنا کم ہو جائے تو دلوں کا فاصلہ بڑھ جاتا ہے اور ایسا فاصلہ جلد ہی میاں بیوی کو ایک دوسرئے کے لئے اجنبی کر دیتا ہے ۔یعنی آپ کو اپنے شوہر کی ناراضگی کو معمول نہیں بننے دینا چاہئے اور اگر شوہر کی ناراضگی معمول بن چکی ہے تو آپ کو جلد از جلد دعا کے زریعے شوہر کے دل میں محبت کی چنگاری کو دوبارہ روشن کرنے کی ضرورت ہے۔ وظیفہ چونکہ دعا کی قسم ہے ، لہذا ہم آپ کو ایک ایسا وظیفہ بتا رہے ہیں جس کی برکت سے آپ اپنے شوہر کی ناراضگی کو ختم کرکے اس کی دائمی محبت کو حاصل کر سکیں گی ۔

Wazifa For Shohar Ki Narazgi

Ayat-e-karima

اگر آپ کا شوہر مسلسل آپ سے ناراض رہتا ہے اور کوشش کے باوجود اس کی ناراضگی کم نہیں ہو رہی تو آیت کریمہ کے وظیفہ کے زریعے اس کی ناراضگی کو ہمیشہ کے لئے دور کیا جا سکتا ہے ۔ یہ وظیفہ نہ صرف شوہر کی ناراضگی کو ختم کرئے گا بلکہ اس کی برکت سے میاں بیوی کے درمیان موجود ہر پریشانی ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گی اور انہیں اللہ کی حفاظت بھی حاصل ہوگی ۔ وظیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مر تبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ آیت کریمہ کو 700 مرتبہ تلاوت کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے صرف عشاء کی نماز کے بعد کرنا ہے اور اس وظیفہ کو آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ وظیفہ مکمل کرنے کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور آیت کریمہ ورد کرنے کی عادت بنائیں تاکہ آپ کو اس وظیفہ کی روحانی برکات ہمیشہ حاصل ہوتی رہیں ۔
دوران وظیفہ اگر ذہن پوجھل محسوس ہو تو آپ کچھ دیر کے لئے وظیفہ کو درود شریف پڑھ کر روک سکتی ہیں ۔
یاد رہے کہ وظیفہ میں ںاغہ ہونے سے وظیفہ نہیں ٹوٹ سکتا لیکن اگر نماز قضا ہو جائے تو اس کی وجہ سے آپ کا وظیفہ ٹوٹ جائے گا کیونکہ نماز وظیفہ سے ذیادہ ضروری ہے اس کے علاوہ وظیفہ کے دوران مستحق کو صدقہ بھی ضرور کریں ۔

Narazgi ki Wajohat

پیاری بہن آپ کے شوہر کی فطرت میں ضد یا خاموشی اختیار کرنے کا رجحان ہو سکتا ہے۔ ایسا مرد جب ناراض ہوتا ہے تو اس کی وجہ سے وہ شدید بے چینی کا شکار ہو جاتا ہے ۔ ناراضگی کے دوران آپ کے شوہر کے دل میں شک ، غلط فہمی اور سبق سیکھانے کی خواہشات پیدا ہونے لگیں گی ایسی صؤرت میں جب آپ ان سے کسی بات کی وضاحت مانگے گی یا ان پر تنقید کریں گے تو وہ مزید بھڑک جائیں گے
آپ کے لیے بہتر ہے کہ آپ نرمی کے ساتھ خاموشی اختیار کریں اور مناسب وقت پر مختصر بات کریں۔ آپ کا پرسکون رویہ اور احترام بھرا لہجہ ان کے دل میں اعتماد پیدا کر سکتا ہے اور اگر آپ کے شوہر کے دل میں آپ کے لئے اعتماد پیدا ہو گیا تو وہ آپ کو اپنی جان سے بھی ذیادہ عزیز سمجھنے لگے گا ۔
اگر انہیں لگے کہ آپ مالی معاملات میں لاپروائی برت رہی ہیں، فضول خرچی کر رہی ہیں یا گھر کے انتظام میں کمزوری دکھا رہی ہیں، تو وہ سخت ناراض ہو سکتے ہیں۔ ان کی بنیادی توقع یہ ہے کہ آپ بھی ایک مضبوط، قابل اور ذمہ دار شریکِ حیات ثابت ہوں جو ان کی کامیابیوں کا احترام کرے اور عملی زندگی میں ان کا ساتھ دے۔ وہ چاہتے ہیں کہ آپ ان کی عزت اور وقار کا خیال رکھیں، کیونکہ سماج میں ان کی حیثیت ان کے لیے بہت اہم ہے۔
آپ کا شوہر نظربد اور کالا جادو کا بھی شکار ہو سکتا ہے جبکہ منفی اثرات کی وجہ سے آپ کے شوہر کو سردرد ، بے خوابی ، ڈیپریشن ، بری قسمت ، محنت اور کوشش کے باوجود ناکامی اور اپنوں کی مخالفت کا سامنا ہونے لگے گا ، لہذا آپ کو پہلے بیان کیا گیا وظیفہ کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہوگی ۔

note

وظیفہ میں کامیابی کے لئے وظیفہ کی شرائط پر عمل کرنا ضروری ہے اس لئے نیچے دئے گئے بٹن پر کلک کرکے سب سے پہلے وظیفہ کی شرائط کو سمجھیں اور اس کے بعد وظیفہ شروع کریں انشاء اللہ آپ کی 14 دن کی محنت آپ کو آپ کی سوچ سے بھی ذیادہ فائدہ دے گی ۔