nade ali ka wird

اگر آپ کے پاس جاب نہیں اور اس کی وجہ سے آپ کی مالی پریشانیاں بڑھ رہی ہیں تو اللہ یبسیط الرزق کا وظیفہ کی برکت سے آپ 14 دن سے پہلے اچھی جاب حاصل کر سکتے ہیں ۔ یہ وظیفہ آپ کے نام ، روحانی طبعیت اور مقصد کے عین مطابق ہے اور اس کی روحانی برکات آپ کے لئے بہت جلد جاری ہوں گی ۔
اللہ یبسیط الرزق سوری عنکبوت کی آیت 62 ہے اور یہ مکمل آیت اللہ یبسط الرزق لمن یشاء من عبادہ ویقدرُلہ، ان اللہ بکل شئیء علیم ہے جو کہ ہم نے عربی میں سب سے آخر میں درج کر دی ہے ۔ اس آیت مبارکہ کا وظیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 100 مرتبہ اللہ یبسط الرزق لمن یشاء من عبادہ ویقدرُلہ، ان اللہ بکل شئیء علیم پڑھیں ۔ یہ وظیفہ آپ نے ہر نماز کے بعد کرنا ہے اور اس وظیفہ کو آپ نے 14 دن تک کرنا ہے ۔ انشاء اللہ 14 دن سے پہلے آپ کو آپ کے پسند کی جاب حاصل ہو جائے گی ۔ اس وظیفہ کی برکت سے آپ کو جاب انٹر ویو میں کامیابی حاصل ہوگی اور آپ کو جاب میں ترقی اور عزت بھی حاصل ہوگی جس کی وجہ سے آپ کے مالی حالات جلد بہتر ہونا شروع ہو جائیں گے ۔
یاد رہے کہ جو لوگ بے لوث ہو کر دوسروں کی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ایسے لوگوں کو اللہ کی غیبی مدد ضرور حاصل ہو جاتی ہے ۔
اسی طرح جب کسی مسلمان کے دل میں اللہ کی ناراضگی کا ڈر نہیں ہوتا تو اس کی وجہ اسے تنہائی ، اندھیرے اور دنیاوی خوف گھیر لیتے ہیں جو کہ ایسے افراد کی بد قسمت زندگی کی وجہ بنتے ہیں ۔ لہذا آپ اپنی ذات میں سے ہر وہ عادت ختم کریں جو کہ اللہ کی ناراضگی کا سبب بنتی ہیں ۔
بیان کیا گیا وظیفہ جیسے آپ کو بتایا گیا ہے اسی طریقے سے کریں اور وظیفہ کے دوران وظیفہ کی شرائط کو مدنظر رکھیں
انشاء اللہ آنے والا وقت آپ ہی کا ہوگا ۔

Allahu Yabsutur Rizqa Wazifa for job
//
Ask Any Question
Welcome To Live Support