Nade Ali Ka Wird k Iss post mein aap ko Anxiety Se Nijat ki Dua Hail ho ghe. likan Iss se pehlay aap Anxiety ki haqeeqat ko samajh lain tu ye zaida behter hai . Log yeh samajte hain ke anxiety aik zehni bemari hai jis mein mareez ko achanak be cheeni aur ghabaht honay lag jati hai . Asal mein anxiety mein be cheeni aur ghabrahat to hoti hai lekin iss waqt jab insani jism ko kisi qisam ka khatrah hota hai . Iss liye baaz mahireen ke mutabiq khatra k waqt anxiety ka hona aik qudrati amal hai . Iss liye anxiety ko insan ka dost mana jata hai ju k sahi hai . Likan agr anxiety bohat zaida hone lagh jae aur iss ki koe waja bhe na ho tu ye insaan k liye khatanak ho sakta hai .
Iss post mein hum aap ko aik aisi dua bata rahay hain jis ka wird karne se aap ko anxiety se hamesha ke liye nijaat mil jaye gi. Is ke ilawa isi post mein yeh bhi bataya gaya hai k anxiety kab aap k liye khatra ho sakti hai . lehaza iss post ko end tak read krain.

Dua For Anxiety In Urdu

جب انسان کوئی حادثہ دیکھتا ہے یا کوئی بہت بری خبر سنتا ہے تو اس وقت اس کا دل بے حد تیزی سے دھڑکنے لگتا ہے ، اسے بے چینی اور گبھراہٹ ہونے لگتی ہے ۔ فرد کی یہ کیفیت اینگزائٹی کہلاتی ہے ۔ اس کے علاوہ اگر فرد کے جسم میں کوئی بیماری ہوگئی ہو تو اس بیماری کی آگاہی کے لئے اللہ نے انسان کے اندر ایک نظام پیدا فرمایا ہے تاکہ انسان خطرات سے اپنے آپ کو بچا سکے یہ نظام ہمیں اینگزائٹی دے کر ہمیں باخبر کرتا ہے کہ کوئی خطرہ ہے ۔
خطرہ کے وقت اینگزائٹی ہونا ایک عام بات ہے اور یہ کوئی بیماری نہیں ۔ لیکن بہت زیادہ اینگزائٹی ہوتے رہنا یہ بھی ایک خطرہ ہے
بعض افراد کا اعصابی نظام بے حد کمزور ہوتا ہے لہذا وہ زیادہ اینگزائٹی کو برداشت نہیں کر پاتا ۔
جسکی وجہ سے انیگزائٹی فرد کے لئے خطرناک ہو سکتی ہے ۔
بعض افراد کو معمولی بات سن کر اینگزائٹی ہو جاتی ہے ایسی اینگزائٹی کا مسلسل ہونا بھی فرد کے لئے خطرناک ہے ۔
اینگزائٹی حساس افراد کو ہونے والا مرض ہے اور یہ زیادہ تر خواتین میں پایا جاتا ہے  ۔ 40 سال کی عمر میں یہ مرض کم یا زیادہ ہر کسی کو  ہو جاتا ہے ۔
اس پوسٹ میں ہم آپ کو اینگزائٹی سے شفاء کے لئے دو خاص روحانی اعمال بتا رہے ہیں اگر آپ اینگزائٹی میں اکثر مبتلاء ہو جاتے ہیں تو جلد ہی آپ بلڈ پریشر اور شوگر کی بیماری کا بھی شکار ہو سکتے ہیں اور اس کے علاوہ اینگزائٹی آپ کو بہت سی نفسیاتی امراض کا بھی شکار کر سکتی ہے ۔
اس پوسٹ میں ہم نے آپ کو اینگزائٹی سے شفاء اور اس سے حفاظت کے لئے دو اہم روحانی اعمال بتا دیئے ہیں یہ دونوں روحانی اعمال اینگزائٹی کے مریض کے لئے بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوں گے ۔

Anxiety Symptoms Urdu

اینگزائٹی ہونے کے دوران مریض پر بہت سی علامات ظاہر ہوتی ہیں ان علامات سے چند اہم علامات درج زیل ہیں ۔ یعنی اینگزائٹی کے دوران
مریض کا سانس پھول جاتا ہے اور وہ تیز تیز سانس لینے لگتا ہے ۔
اینگزائٹی کے مریض کو اینگزائٹی کے دوران سینے میں درد بھی شروع ہو جاتا ہے اور اس کے دل کی دھڑکن پہلے سے بہت زیادہ تیز ہو جاتی ہے ۔
مریض بہت زیادہ خوف زدہ ہو سکتا ہے
اکثر اوقات اینگزائٹی کے دوران مریض پر کپکپی طاری ہو جاتی ہے ۔
اینگزائٹی کے دوران اکثر مریضوں پر بے ہوشی بھی طاری ہو جاتی ہے ۔
اینگزائٹی کی بہت سی اقسام ہیں اور اس کی ہر قسم مختلف علامات مریض پر ظاہر کرتی ہے اینگزائٹی کی جو علامات جنرل ہیں وہ آپ سے شئیر کردی گئی ہیں

Anxiety Ki Waja

اینگزائٹی حساس افراد کا مرض ہے جسکی چند اہم وجوہات درج ذیل ہیں یعنی اگر کسی کا اعصابی نظام بہت زیادہ کمزور ہے تو وہ فرد چھوٹی چھوٹی باتوں اور واقعات پر اینگزائٹی کا شکار ہو جاتے ہیں اب یہاں آپ کو غور کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ کو اعصابی کمزوری کس وجہ سے ہو رہی ہے ۔
بلڈ پریشر کا مریض جلد ہی اینگزائٹی کا شکار ہو سکتا ہے ۔
دل کی دھڑکن کا تیز رہنا بھی آہستہ آہستہ فرد کو اینگزائٹی کا شکار کرتا ہے
دل میں کسی بات کا خوف بیٹھ جانے سے بھی اینگزائٹی کا مرض فرد کو لاحق ہو سکتا ہے ۔
ادویات کا بہت زیادہ اور غیر ضروری استعمال بھی فرد کو اینگزائٹی کا مریض بناتی ہیں ۔
یاد رہے کہ اگر آپ حساس ہیں تو آپ ںظربد اور منفی توانائی کا جلد شکار ہو سکتے ہیں نظربد اور منفی توانائی سب سے پہلے آپ میں سردرد لائے گی ، اسکے بعد آپ اینگزائٹی اور ڈیپریشن کا شکار بھی جلد ہو کر زندگی میں حد سے زیادہ پریشانیوں کا شکار ہو سکتے ہیں ۔ ہمارا خیال ہے کہ اگر آپ اپنے آپ کو نظربد اور منفی توانائی سے بچا لیں تو آپ اینگزائٹی سے خود بخود محفوظ ہو جائیں گے اور اس مقصد کے لئے ہم آپ کو دو روحانی اعمال بتا رہے ہیں یہ روحانی اعمال آپ کو ہر قسم کی نفسیاتی ، روحانی اور جسمانی بیماری سے محفوظ رکھیں گے انشاء اللہ ۔

Dua For Anxiety Wazifa

iyakanabudu-waiyakanastain

اینگزائٹی سے شفاء اور حفاظت کے لئے قرآنی دعا ایاک نعبدوایاک نستعین کا وظیفہ کرنا افضل ہے ۔ یہ آیت مبارکہ سورہ فاتحہ میں ہے اور اس دعا مبارکہ میں ہم نے اینگزائٹی سے شفاء کی خاص تاثیر کا مشاہدہ کیا ہے ۔ اینگزائٹی پاکستان میں بہت زیادہ تیزی سے بڑھنے والی بیماری ہے اور ہر گھر میں کم از کم ایک مریض اینگزائٹی کا ضرور ہے ۔ لیکن غریب افراد پر اینگزائٹی حاوی ہو کر خود پریشان ہو کر واپس چلی جاتی ہے ۔ لیکن امیر فیملیز میں جب اینگزائٹی آتی ہے تو یہ ان کے لئے قیامت سے کم نہیں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ غریب محنت مزوری کرکے بہت مضبوط ہو چکا ہوتا ہے لیکن امیر فیملیز آرام دہ زندگی گزارنے کی وجہ سے بہت زیادہ حساس ہوتے ہیں لہذا ان کے لئے کوئی بھی بیماری قیامت سے کم نہیں ہوتی ۔
اگر کسی بھائی یا بہن کو اینگزائٹی لاحق ہو چکی ہے اور وہ مسلسل اینگزائٹی کا سامناء کر رہا ہو تو یہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے ۔ لہذا ایسی صورت میں آپ ایاک نعبدوایاک نستعین کا وظیفہ صرف 7 دن تک کر لیں انشاء اللہ آپ کو اینگزائٹی سے شفاء حاصل ہو جائے گی ۔
اس وظیفہ کے لئے آپ نے فجر کی نماز کے بعد اول و اخر 3 -3 مرتبہ درود پاک پڑھنا ہے اور درمیان میں آپ نے ایک مرتبہ آیت الکرسی اور 300 مرتبہ ایاک نعبدوایاک نستعین محبت سے ورد کرنا ہے ۔ یہ وظیفہ آپ نے 7 روز تک جاری رکھنا ہے ۔ انشاء اللہ 7 روز میں آپ کو اینگزائٹی اور اسکی وجوہات سے نجات مل جائے گی ۔ ممکن ہے کہ آپ کو بیان کیا گیا وظیفہ مشکل لگے ، لیکن یاد رہے کہ اگر آپ اینگزائٹی کی ادویات تمام زندگی استعمال نہیں کرنا چاہتے تو آپ بیان کیا گیا وظیفہ ضرور کر لیں انشاء اللہ اللہ کی ذات آپ کو جلد شفاء عطاء فرمائیں گے ۔ بیان کیا گیا وظیفہ کے  بارے  میں اگر آپ کو مزید رہنمائی درکار ہو تو آپ رضا بھائی سے واٹس ایپ پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔ انشاء اللہ آپ کو صحیح رہنمائی  رضا بھائی سے ضرور حاصل ہوگی ۔

//
Ask Any Question
Welcome To Live Support