Nade Ali Ka Wird k Iss post mein aap ko Bimari Se Shifa ki Dua Hasil ho ghe, Ye Dua Surah Fatiha Hai aur Iss ki Barkat se aap Har Zahri aur Batni Bimari se bohat jald Shifa hasil kar sakaty hain, aap ko Sirf tarika ki zarorat hai.Surah Fatiha mein har bimari ki Shifa mojood hai aur ye baat Hadees me mojood hai, lehaza Sahaba Akram se Surah Fatiha ki Rohani Barkat k zarya beshumar loghon ki Shifa ka zarya bane. Yad rahay k Allah ki kalam ko aap jahan se bhe shuro krain wo shifa aur kamyabi hai .
Surah fatiha mein bimari se shifa k hawalay se khas rohani taseer pai jati hai aur hadees k motabak iss surah mobarka mein maut k siwa har bimari ki shifa mojood hai . Surah fatiha ko har bimari ki dua bhe kaha jata hai . Surah Fatiha mein jismani, Rohani aur har kisam ki zehni bimari ka ilaj mojood hai .agr aap kisi bimari ki waja se pareshan hain Tu Surah Fatiha ki Rohani Barkat aap ki Shifa hai, lehaza Surah Fatiha ki Rohani Barkaat hasil karne ka Sahi Tarika aap ko iss post mein hasil ho gha .

 Bimari Ki Dua Urdu

ناظرین بیماری سے شفاء ہر انسان چاہتا ہے ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ نارمل اور خوشگوار زندگی گزارے۔ اس کو کوئی روحانی اور جسمانی مسلہ نہ ہو۔ لیکن آج کل کے بڑھتے مسائل کی وجہ سے بہت سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہیں۔ جن میں دل کی بیماری اور شوگر کا مرض بہت عام ہے اور یہ ایک ایساء مرض ہے جس سے نجات حاصل کرنا ناممکن لگتا ہے ۔ لیکن انسان کی دلی خواہش یہی ہوتی ہے کہ کوئی معجزہ ہو جائے اور وہ ہر قسم کی بیماری سے شفا یاب ہو جائے۔ شفا یابی کی طلب رکھنا اور صحت مند زندگی گزارنا ہر انسان کا حق ہے لیکن بعض بیماریاں جب انسان پر حاوی ہوتی ہیں تو اس سے فرد صرف جسمانی طور پر ہی بیمار نہیں ہوتا بلکہ ذہنی دباؤ ، ٹینشن، اور ڈپریشن کے مرض میں بھی مبتلا ہو جاتا ہے۔ جس کا نتیجہ مایوسی اور ناامیدی کی صورت ڈھال لیتا ہے جو کہ بہت فکرمندی کی بات ہے ۔ کیونکہ جب امید ہوتی ہے تب تک انسان زندہ رہتا ہے ۔ اسی مایوسی کو دور کرنے کے لیے آج کی پوسٹ میں ہم آپ کو تمام بیماریوں سے نجات کا خاص مجرب عمل بتائیں گے جس سے ناصرف آپ کو شفا ء ملےگی بلکہ اطمینان قلب بھی اللہ کے فضل سے حاصل ہو گا۔

Bimari ki Dua Wazaifa

 سورہ فاتحہ ایک سورہ مبارکہ بھی ہے اور یہ بیماری سے شفاء کے لئے بہترین دعا بھی ہے جسکی حوالے سے بہت سی حدیث مبارکہ بھی موجود ہیں اور یہی سورہ مبارکہ آپ کی ہر بیماری سے نجات کا خاص روحانی سیکرٹ ہے ۔ اگر آپ جلد شفاء یاب ہونا چاہتے ہیں اور ذہنی سکون بھی چاہتے ہیں تو آپ سورہ فاتحہ کا بتایا جانے والا یہ عمل ضرور کر لیں۔
اس وظیفہ کے لئے آپ سب سے پہلے صدقہ کریں اور اسکے بعد آپ ہر فرض نماز کے بعد ایک مرتبہ آیت الکرسی اور 11 مرتبہ سورہ فاتحہ پر پڑھ اپنے ہاتھوں پر دم کریں اور اپنے ہاتھ اپنے چہرے ، بازؤں اور سینے پر پھیر لیں ۔ یہ چھوٹا سا عمل آپ نے ہر فرض نماز کے بعد کرنا ہے اور اس پورے وظیفہ کو آپ نے 11 دن تک کرنا ہے ۔ انشاء اللہ 11 دن سے پہلے آپ کو اللہ کی ذات شفاء عطاء فرمائیں گے ۔ یاد رہے کہ کائنات میں موجود ہر انسان کی مدد اسباب کے زریعے ہی فرمائی جاتی ہے ۔ لہذا آپ بیماری میں ڈاکٹر سے دوا ضرور لیں انشاء اللہ سورہ فاتحہ کی برکت سے ڈاکٹر کی دوا آپ کے لئے شفاء کی وجہ بن جائے گی ۔ یہ عمل ہر بیماری میں کیا جا سکتا ہے ۔ بیماری روحانی ہو یا جسمانی اس بیماری سے جلد شفاء کے لئے سورہ فاتحہ کا یہ چھوٹا سا وظیفہ ضرور کریں ۔

Bimari ki Dua Ki Zakaat

بہت سے بھائی اور بہنیں ایسے ہیں جو یہ چاہتے ہیں کہ وہ اگر کسی کو دم کریں تو اسے شفاء مل جائے ۔ گھر کے بزرگ افراد بھی ایساء ہی چاہتے ہیں کہ ان کے پاس ایساء روحانی فیض ہو جسکی بناء پر وہ جس کو بھی دم کریں اللہ کی ذات اسے شفاء عطاء فرمائیں ۔ ایسے ایسے افراد سورہ فاتحہ کی زکات ادا کر لیں تو افضل ہے ۔
سورہ فاتحہ کی زکات ادا کرنے کے بعد آپ جس کو بھی دم کریں گے اللہ کی ذات اسے شفاء عطاء فرمائیں گے ۔ سورہ فاتحہ کی زکات ادا کرنے کے بعد آپ جس مریض کو سورہ فاتحہ پڑ ھ کر دم کریں گے اسے ہر قسم کی روحانی ، نفسیاتی اور جسمانی بیماری سے جلد شفاء حاصل ہوگی ۔ سورہ فاتحہ کی زکات ادا کرنے کے لئے آپ نے فجر کی نماز کے بعد اول و آخر 7 -7 مرتبہ درود پاک ورد کرنا ہے اور درمیان میں آپ نے 100 مرتبہ سورہ فاتحہ تلاوت کرنی ہے ۔ یہ عمل آپ نے روزانہ فجر کی نماز کے بعد کرنا ہے اور اس عمل کو آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ انشاء اللہ 14 دن میں سورہ فاتحہ کی زکات ادا ہو جائے گی ۔ لہذا سورہ فاتحہ کی زکات ادا کرنے کے بعد آپ 7 مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر جس مریض کو دم کریں گے اللہ کی ذات اسے ہر ظاہری اور باطنی بیماری سے شفاء عطاء فرمائیں گے ۔ اس کے علاوہ اگر کوئی شخص چاند کی پہلی جمعرات کو عشاء کی نماز کے بعد 700 مرتبہ سورہ فاتحہ ورد کرتا ہے تو اس کی زبان سے بھی سورہ فاتحہ کا روحانی فیض جاری ہو جاتا ہے یہ زکات بے حد مجرب ہے لہذا گھر کے بزرگ افراد کو یہ زکات ادا کر لینی چاہئے اور اس کے لئے روحانی اجازت شرط نہیں ۔ بیان کئے گئے روحانی اعمال کے بارے میں اگر آپ کو مزید رہنمائی درکار ہے تو آپ رضا بھائی سے رابطہ کر سکتے ہیں  ۔

//
Ask Any Question
Welcome To Live Support