Nade Ali ka Wird k iss Post mein aap ko “Complex”Ka Rohani ilaj hasil ho gha.”Complex” nafsiyati bimari hai jes mein mazreez bohat se mamlat mein be had be chani aur khauf mehsoos karna shuro kar deta hai. “Complex” ka mareez tanha rehta hai aur wo hajoom se khauf bhe mehsoos karta hai.”Complex” ko soical phobia kaha ja sakta hai. Rohaniat mein “Complex” ki waja Nazare bad ko mana jata hai, jab medical science mein “Complex” ki waja brain nerves mein khon k bahao mien kami hai. “Complex” ki waja se mareez mein ehsaas mehroomi paida ho jati hai aur iss waja se mareez zindagi mein kisi kaam mein kamyabi hasil nahi kar pata. Iss post me aap ko .”Complex” ka rohani ilaj hasil ho gha ju k nade ali ka wird hai .
How to get rid of complex ?
کمپلیکس سے مراد کسی انسان کا احساس کمتری کا شکار ہونا ہے اور ہر وہ شخص جس میں اعتماد کی کمی ہوتی ہے وہ کمپلیکس کے مرض میں ہی مبتلا ہوتا ہے ۔ ناظرین آج کل بہت سے لوگ اسی مرض کی وجہ سے کسی سے بات نہیں کر پاتے ۔ لوگوں میں بیٹھنا پسند نہیں کرتے ۔ انھیں سوشل فوبیا ہو جاتا ہے ۔ انھیں لگتا ہے کہ لوگ انھیں جج کریں گے ۔ جس کی وجہ سے وہ زیادہ تر تنہائی میں رہنا پسند کرتے ہیں۔
ناظرین احساس کمتری میں مبتلا ہونے کی بہت سے وجوہات ہوتی ہیں۔ جن میں سب سے پہلی وجہ اپنے آپ کو کسی دوسرے شخص کے ساتھ کمپیئر کرنا ہے ۔ جب ہم اپنی ذات کا موزانہ اپنے سے اوپر کے درجے کے لوگوں سے کرتے ہیں تو ہمیں کمپلیکس ہو جاتا ہے کہ وہ بندہ ایسا ہے اور میں نہیں ہوں ۔ اس کے پاس تمام چیزیں موجود ہیں لیکن میرے پاس نہیں ہیں۔ کچھ لوگ رنگ کی وجہ سے بھی احساس کمتری کا شکار ہوتے ہیں ۔ یعنی کسی کا رنگ سفید ہو دیکھنے میں خوبصورت ہو تو بھی انسان اپنے آپ کو دیکھ کر احساس کمتری محسوس کرتا ہے ۔ بعض اوقات گھر کے حالات و واقعات اور بہت زیادہ مشکلات کی وجہ سے بھی کمپلیکس کا مرض جنم لیتا ہے ۔ انسان اپنی تمام کمیوں کو چھپانے اور اس ڈر سے کہ کہیں کسی کو پتا نہ چل جائے شدید کمپلیکس میں مبتلا ہو جاتا ہے ۔ دوسرے کے مسائل کم دیکھ کر اور اپنے مسائل زیادہ دیکھ کر بھی وہ اپنے آپ کو بد قسمت ، ہارا ہوا اور ناکارہ شخص کہنے لگتا ہے ۔
پیار ، محبت میں کمی ، چیزوں کی عدم موجودگی اور لڑائیاں جھگڑے انسان کے اس مرض کو اتنا بڑھا دیتے ہیں کہ انسان اپنی خوبیوں کو بھی بھول جاتا ہے اور صرف غیر موجودہ چیزوں کے بارے میں سوچ سوچ کر ڈپریشن کا شکار ہو جاتا ہے ۔
ناظرین کمپلیکس کمی کا نام ہے ہر انسان میں اور اس کی زندگی میں کوئی نہ کوئی کمی ضرور ہوتی ہے لیکن اس کمی کے ساتھ انسان خوبیوں کا بھی مالک ہے جس پر وہ دھیان نہیں دیتا یا بہت سے لوگ اسے اس خوبی کو پہچاننے ہی نہیں دیتے ۔ کچھ لوگ اپنے اندر کے کمپلیکس سے نجات حاصل کرنے کے لیے دوسرے کو نیچا دیکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔
جس کی وجہ سے ایک باوقار شخص بھی اپنی شخصیت میں عیب تلاش کرنے میں مصروف ہو جاتا ہے ۔جس کا حقیقت سے تعلق نہیں ہوتا ۔ بلکہ لوگ اس کی کامیابی سے احساس محرومی کا شکار ہو کر اسے اس کام میں مصروف کرتے ہیں۔
خدا نے ہر انسان میں خوبیاں اور خامیاں رکھی ہیں۔ یہ انسان کو سوچنا چاہیے کہ اسے کس پر دھیان دینا چاہیے ۔
اگر انسان اپنی خوبیوں پر کام کرنا شروع کر دے تو خامیاں ویسے ہی دور ہو جاتی ہیں۔
لیکن بہت سے لوگ اس مرض میں مبتلا ہو کر اپنی سوچ پر پڑے پردوں کو ہٹانے کی کوشش نہیں کرتے اور مایوس ہی رہتے ہیں ۔ جو کہ گناہ ہے اور ایمان کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے ۔
آج ہم آپ کو کمپلیکس سے نجات حاصل کرنے اور لوگوں میں مقبولیت حاصل کرنے اور اعتماد کے ساتھ بات کرنے کا ایک خاص روحانی علاج بتائیں گے ۔ جس کی برکت سے آپ کی تمام پریشانیاں بھی دور ہو گی اور آپ کی احساس کمتری خود اعتمادی میں بدل جائے گی۔ اس وظیفہ کو کرنے کے لیے آپ جمعرات کے دن عشا کی نماز کے بعد 21 بار سورہ تکاثر ، 70 بار دورود ابراہیمی اور 21 بار ناد علی دعا کا بہت عقیدت کے ساتھ ذکر کریں اور اللہ کی بارگاہ میں خاص دعا کریں ۔ یہ عمل آپ نے گیارہ دن تک جاری رکھنا ہے اور مکمل یکسوئی کے ساتھ کرنا ہے ۔ انشاء اللہ آپ کو با فضل اللہ ضرور کامیابی حاصل ہو گی۔
Spirituaul Treeatment for complex
کمپلیکس س نجات کے لئے آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ دعائے نادعلی کو 70 مرتبہ پڑھیں ۔ آپ نے کوشش کرنی ہے کہ آپ ایک سانس میں ایک مرتبہ دعائے نادعلی پڑھیں اور اگر یہ ممکن نہ ہوتو آپ 2 یا 3 سانس میں ایک بار نادعلی پڑھیں، یہ روحانی عمل 3 دن کرنے سے آپ کو کمپلیکس ، احساس کمتری ، احساس محرومی اور خوف سے نجات مل جائے گی ۔انشاء اللہ اگر آپ کو بیان کیا گیا روحانی عمل کرنے کے باوجود فائدہ محسوس نہ ہو تو آپ رضا بھائی سے واٹس ایپ پر رابطہ کرکے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں ۔