سائٹ نادعلی ایک روحانی اور تعلیمی ویب سائٹ ہے جس کا مقصد قرآنِ کریم کی آیات، اللہ تعالیٰ کے اسماء الحسنیٰ اور اسلامی روحانی تعلیمات کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے۔
اس ویب سائٹ پر موجود وظائف قرآنِ کریم کی آیات اور اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں پر مشتمل ہیں۔ ان وظائف کا مقصد لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے، دعا کرنے اور روحانی سکون حاصل کرنے کی ترغیب دینا ہے۔
وظائف کے فوائد کے بارے میں وضاحت
سائٹ نادعلی رضا بھائی کی سائٹ ہے جن کا اصل اور پورا نام عابد رضا ہے ، رضا بھائی نے 25 سال سے زائد عرصہ تک مسلم بھائیوں اور بہنوں کو قرآن کی آیات اور اللہ کے صفاتی ناموں کے وظائف تعلیم کئے۔
رضا بھائی نے نہ صرف لوگوں کو وظائف فراہم کئے بلکہ انہیوں نے وظائف کے دوران ظاہر ہونے والے نفیساتی اور روحانی عوامل میں فرق کرکے لوگوں کی رہنمائی بھی کی۔ لہذا اس دوران رضا بھائی نے وظائف کرنے والے افراد سے وظائف سے حاصل ہونے والے فوائد کی تفصیلات بھی حاصل کی ، لہذا ان ہی تفصیلات او ر اپنے ذاتی مشاہدات کی بنا پر رضا بھائی نے سائٹ نادعلی پر بے شمار وظائف پبلش کئے ۔
تاہم یہ بات واضح رہنی چاہیے کہ کسی بھی وظیفہ، دعا یا روحانی عمل کی قبولیت اور اس کی روحانی برکات حاصل ہونا مکمل طور پر اللہ تعالیٰ کی مشیت اور حکمت پر منحصر ہے۔ اس ویب سائٹ پر بیان کئے گئے فوائد کسی بھی شخص کے لئے یقینی یا لازمی نتائج کی ضمانت نہیں دیتے۔
ہر فرد کے حالات، نیت اور روحانی کیفیت مختلف ہو سکتی ہے، اس لئے نتائج بھی مختلف ہو سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے کہ کس بندے کے حق میں کیا بہتر ہے۔
روحانی معلومات کی نوعیت
اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی معلومات صرف روحانی اور تعلیمی مقصد کے لئے ہیں۔ ان معلومات کو کسی بھی قسم کے طبی، قانونی، مالی یا پیشہ ورانہ مشورے کا متبادل نہیں سمجھنا چاہیے۔ اگر کسی شخص کو کسی قسم کی طبی یا دیگر عملی مسئلہ درپیش ہو تو اسے متعلقہ ماہر سے رجوع کرنا چاہئے۔
علم الاعداد سے متعلق ایپس
سائٹ نادعلی پر رضا بھائی نے بہت سی ایپ کو بھی پبلش کیا ہے جو کہ روایتی روحانی کی بنیاد پر بنائی گئی ہیں ان ایپیس میں کے زریعے وظائف بھی بتائیے گئے ہیں اور ان میں یوزر کی زندگی کے بارئے میں کچھ اندازئے بھی لگائیں گئے ہیں تاکہ احساس کمتری کے شکار لوگوں کو حوصلہ مل سکے اور وہ اپنی زندگی میں کامیابی کے لئے مزید بہتر کوشش کر سکیں ۔
ان ایپس کا مقصد صرف تعلیمی اور معلوماتی رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ ان ایپس کے ذریعے حاصل ہونے والے نتائج یا اندازے قطعی یا حتمی حقیقت نہیں ہوتے اور انہیں کسی بھی معاملے میں حتمی فیصلہ سمجھ کر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
ذمہ داری کی حد
ویب سائٹ نادعلی پر فراہم کی گئی معلومات نیک نیتی اور روحانی رہنمائی کے مقصد سے فراہم کی گئی ہیں۔ تاہم اس ویب سائٹ کے منتظمین کسی بھی شخص کے ان معلومات کے استعمال سے پیدا ہونے والے نتائج یا نقصانات کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔
رابطہ
اگر آپ کو اس ویب سائٹ کے بارے میں مزید معلومات درکار ہوں یا کسی روحانی مسئلے کے بارے میں سوال کرنا چاہیں تو آپ درج ذیل ذرائع سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
WhatsApp: +923096369786 (Raza Bhai)
WhatsApp: +44 7492 256442 (Syed Zynab)
Email: razabhai@nadeali.org
