Yaad rahay ke kisi bhi fard ke ghar ko bohat jaldi Nazar lagti hai aur woh Kala Jadu ka shikaar ho sakta hai aur agar kisi fard ke Ghar Par Kala Jadu Nazr e Bad ke Asraat hain to is ghar mein bemari, tangdasti, aulad ki bad tameezi, husband wife ke darmiyan ikhtilafat aur be shumaar pareshaniyan hamesha ati rehti hain. Lehaza zaroori hai ke Ghar Ki Hifazat ke liye koi nah koi ehtamam kiya jaye. Is post mein hum Ghar Ki Rohani Hifazat ke liye aap ko Surah baqarah ki Aakhri 2 Ayat ka aik asaan Wazifa bta rahay hain. Is wazifa ko apni zindagi ka hissa zaroor banayen. Insha Allah jald hi aap ke Ghar Mein Aman sukoon aur khair O barkat honay lagey gi. Uskay ilawa aap ka Ghar Hamesha Kala Jadu, Nazr e Bad, Dushman, Haasid aur Munafiq se mehfooz rahay ga. Uskay ilawa agar aap ke Ghar Mein Nazar e Bad aur Jadu ke Asraat pehlay se mojood hain to woh Asraat bhi talaf ho jayen ge .

Ghar Ki Hifazat ki Ayat Urdu Wazifa

یاد رہے کہ کسی بھی فرد کے گھر کو بہت جلدی نظر لگتی ہے اور وہ کالا جادو کا شکار ہو سکتا ہے اور اگر کسی فرد کے گھر پر کالا جادو یا نظربد کے اثرات ہیں تو اس گھر میں بیماری ، تنگدستی ، اولاد کی بد تمیزی ، میاں بیوی کے درمیان اختلافات اور بے شمار پریشانیاں ہمیشہ آتی رہتی ہیں ۔ لہذا ضروری ہے کہ گھر کی حفاظت کے لئے کوئی نہ کوئی اہتمام کیا جائے ۔ اس پوسٹ میں ہم گھر کی روحانی حفاظت کے لئے آپ کو سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا ایک آسان وظیفہ بتا رہے ہیں ۔ اس وظیفہ کو اپنی زندگی کا حصہ ضرور بنائیں ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کے گھر میں امن سکون اور خیروبرکت ہونے لگے گی ۔ اسکے علاوہ آپ کا گھر ہمیشہ کالا جادو ، نظربد ، دشمن ، حاسد اور منافق سے محفوظ رہے گا ۔ اسکے علاوہ اگر آپ کے گھر میں نظربد اور جادو کے اثرات پہلے سے موجود ہیں تو وہ اثرات بھی تلف ہو جائیں گے ۔
سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ کی اردو تفصیل نیچے درج ہے ۔

Ghar Ki Hifazat ki Ayat Ka Wazifa

گھر کی حفاظت کے لئے سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ بے حد مجرب ہے ۔ یہ وظیفہ صرف ایک دن کا ہے ۔ لہذا آپ نوچندی جمعرات کو عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد اول و آخر 10 -10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں دو نفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 3-3 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔
نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 172 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات تلاوت کریں اور اسکے بعد آپ اپنے گھر کے چاروں اطراف میں دم کردیں۔ یہ ایک دن کا وظیفہ مکمل کرنے کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 7 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات ورد کرنے کی عادت ڈال لیں اور اس میں بلامجبوری ناغہ نہ کریں ۔ اسکے علاوہ کوشش کریں کہ آپ ان دو آیات کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے گھر میں بھی رکھیں اور اپنے پاس بھی رکھیں ۔ انشاء اللہ آپ کو تمام زندگی بے حساب خیروبرکت اور کامیابیاں ملتی رہیں گی ۔ بیان کئے گئے وظائف کے بارے میں اگر آپ کو مزید معلومات درکار ہے تو آپ آمنہ بہن سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

//
Ask Any Question
Welcome To Live Support