
اگر آپ نوکری نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہیں تو انا فتحنالک فتحا مبینا کا وظیفہ آپ کے لئے سب سے بہترین ہے ۔یہ وظیفہ آپ کے نام ، مزاج اور مقصد کے عین مطابق ہے اور اس کی برکت سے آپ کو آپ کی پسند کے مطابق اچھی جاب 14 دن سے پہلے حاصل ہو سکتی ہے ۔
انا فتحنالک فتحا مبینا عربی میں اوپر درج ہے اور یہ سورہ فٹح کی پہلی آیت ہے جبکہ سورہ فتح پارہ 26 میں ہے ۔ اس آیت مبارکہ کا وظیفہ کرنے کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیاں میں آپ 100 مرتبہ
انا فتحنالک فتحا مبینا ورد کریں ۔ بیان کیا گیا وظیفہ آپ نے ہر نماز کے بعد کرنا ہے اور اس وظیفہ کو آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ انشاء اللہ 14 دن سے پہلے آپ کو آپ کے پسند کی جاب حاصل ہو جائے گی ۔
یہ وظیفہ جاب انٹر ویو میں کامیابی کا سبب بھی بنتا ہے اور اس کی برکت سے آپ کو جاب میں ترقی ، عزت اور کامیابی بھی حاصل ہوگی ۔
یاد رہے کہ غیر مستقل مزاجی فرد کے لئے جاب اور رزق حاصل کرنے میں رکاوٹ کا سامنا بنتی ہے اس کے علاوہ جو لوگ کسی کے ماٹحت رہ کر کام نہیں کر سکتے وہ زندگی میں کسی دوسرئے کو اپنے ماتحت بنانے کا ہنر نہیں جان پاتے اس لئے اپنے اندر مستقل مزاجی اور تلخ باتوں کو برداشت کرنے کی عادت پیدا کریں اور بیان کئے گئے وظیفہ کی پابندی کریں انشاء اللہ آنے والا وقت آپ کے حق میں جلد بہتر ہو جائے گا ۔