Nade Ali ka wird ka iss post me aap ko Likoria Ka Rohani ilaj hasil ho gha. khawateen ki bachadani se ratobat ka kharij hona likoria hai aur 100 me se 70 khawataeen kam ya zaida Likoria ka shikaar hoti hain , Likoria ka Marz Shadi Shuda aur kanwari Khateen ko ho sakta hai aur iss ki waja se khawateen ki zehni aur jismani sehat be had mutasar hoti hai, iss k ilawa Likoria ki waja se Shadi Shuda khawateen ko Hamal hone k hawalay se be had pareshani ka samna karna Pardta hai. yad rahay k Likoria 10 saal se kam umar larkion ko bhe ho jati hai jes ki waja se larkion ki sehat , khubsurti , aur zahanat be had mutasar hoti hai. Likoria ki waja virus aur bacteria bhe ho sakta hai , iss ki waja nazre bad aur nagative energy bhe ho sakti hai aur ghandy khialat aane ki waja se bhe khawateen ko likoria ka marz lahaq ho jata hai .
Likoria ki waja ju bhe ho aap ko iss post mein Likoria ka sab se asan aur kamyab rohani ilaj hasil ho gha, lehaza iss post ko end tak read krain .

Likoria ka ilaj

ناظرین خواتین کی بچہ دانی  سے رطوبت کا  خارج  ہونا لیکوریا  کہلاتا  ہے ۔  اسکی  وجہ  سے  خواتین  کو  جلن ، خارش ، پیٹ کے نچلے حصہ میں درد  ، کمر درد  اور شدید اعصابی کمزوری لاحق ہو جاتی ہے ۔
لیکوریا کا مرض لڑکیوں کی ظاہری خوبصورتی  کو  ختم کر کے انہیں وقت سے پہلے بوڑھا کر سکتا ہے ۔
لیکوریا  میں  خارج  ہونے  والی  رطوبت  عام طور بے رنگ  ہوتی  ہے ۔ لیکن اگر اس رطوبت کا رنگ پیلا  ، سبز  ، گاڑھا سفید یا پھٹکیوں کی شکل میں ہے تو  یہ ایک پریشان کرنے والی بات ہو سکتی ہے ۔
لیکوریا  کا  مرض بہت عام ہے جس کا  شکار ہر دوسری عورت ہے۔ یہ مرض اس قدر پھیل گیا ہے کہ لیکوریا  اب  نیو  بورن بچی کو بھی ہو سکتا ہے ۔ یہ بیماری اس  قدر  خطرناک  ہے جس کا شروع شروع میں پتا نہیں چلتا ۔
یہ آہستہ  آہستہ  انسان  کو کمزور کرتی ہے ۔ زیادہ تر خواتین اس مسئلے کو عام سمجھ کر علاج نہیں کرواتی ۔ جس کی وجہ سے انھیں  کمر  درد  کا مسئلہ  بھی ہو جاتا ہے ۔
وہ خواتین  جو  لیکوریا  کو  نظرانداز  کر  دیتی ہیں وہ دنیاوی کام  ، کاج  ، حمل اور زندگی میں  آگے  بڑھنے کے حوالے سے ناکارہ ہو سکتی ہیں ۔
لیکوریا کا  علاج  بہت  ضروری  ہے  اگر لیکوریا ٹھیک نہیں ہو تو حمل جلدی نہیں ہوتا اور عورت وقت کے ساتھ ساتھ اپنے خدوخال سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہے  ۔  یہ مرض  عورت  کی خوبصورتی کو ختم کر دیتا ہے ۔ اس مسئلے  کی  وجہ  سے  عورت  سست  رہتی ہے ہر وقت تھکاوٹ  محسوس  کرتی ہے  اور  زندگی  کے  معاملات کو صحیح سے چلا نہیں سکتی ۔
لیکوریا  زیادہ  تر ماہواری  آنے  سے پہلے اور ماہواری ختم ہونے کے کچھ دن بعد تک رہتا ہے ۔
لیکن  کچھ عورتوں کو لیکوریا بہت زیادہ ہوتا ہے جس سے بہت سے پیچیدہ مسائل جنم لیتے ہیں۔
زیادہ تر لڑکیاں شرم کی وجہ سے لیکوریا کے بارے میں کسی  کو  بتاتی نہیں جس کی وجہ سے ان کا مرض کافی بڑھ جاتا ہے ۔ یاد رہے کہ لیکوریا  اگر حد  سے  ذیادہ  ہو جائے  تو  یہ  نوجوان لڑکیوں کو وقت سے پہلے بوڑھا کر دیتا ہے ۔ لہذا  اگر  کسی  بہن کو لیکوریا کا مرض لاحق ہے تووہ اس کے  بروقت علاج کے لئے ڈاکٹر  سے رابطہ کرئے  اور اگر کوئی بہن لیکوریا کا روحانی علاج  کروانا چاہتی ہے تو اسکی تفصیل نیچے درج کر دی گئی ہے ۔

Likoria Ka ilaj

nady-ali

لیکوریا  کا  روحانی  علاج  کے  لئے  آپ ایک پاؤ صاف کشمش حاصل کرکے اس پر 100 مرتبہ درود ابراہیمی 100 مرتبہ سورہ فاتحہ اور 70 مرتبہ دعائے نادعلی پڑھ کر دم کر کے رکھ لیں ۔
اب آپ اس کشمش کے 5 دانے صبح خالی پیٹ اور 5 دانے رات کو سوتے وقت کھا لیا کریں ۔
کشمش پر  دم  آپ نے ایک  ہی مرتبہ کرنا ہے اور دم کی گئی کشمش آپ نے 15 دن کھانی ہے ۔
اس روحانی علاج کے دوران آپ نے کچا پیاز ، چاول اور گوشت کا  استعمال  نہیں کرنا  اور خاص طور پر آپ نے اپنی جسمانی صفائی کا خیال ضرور رکھنا ہے ۔ یاد رہے کہ لیکوریا کا مریض بازاری کھانا کھانے سے پرہیز کرئے اور وہ فروٹ کا استعمال ذیادہ سے ذیادہ کرئے ، مرغن غذاوں کا بہت ذیادہ استعمال لیکوریا کو لاعلاج بناتا ہے ، لہذا مرغن غذائیں ، چائے، کافی اور گائے کا گوشت کم سے کم استعمال کریں ۔اس کے علاوہ بیان کیا گیا روحانی عمل آپ خود کریں اور نماز کی پابندی کا بھی خیال رکھیں انشاء اللہ جلد ہی آپ کو لیکوریا سے شفاء حاصل ہوجائے گی ۔

//
Ask Any Question
Welcome To Live Support