اگر آپ شادی میں رکاوٹ کی وجہ سے پریشان ہیں تو آپ کی اس پریشانی کا حل “یا حی یا قیوم” وظیفہ میں ہے “یاحی یا قیوم” اللہ کے صفاتی نام ہیں جو کہ عربی میں نیچے درج کر دئے گئے ہیں ۔ یہ وظیفہ آپ کے نام ، مقصد اور روحانی طبیعت کے عین مطابق ہے اس کی روحانی برکات آپ کے لئے بہت جلد جاری ہو جائیں گی ۔
وظیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد 10 مرتبہ درود شریف پڑھیں ۔
اس کے بعد آپ 313 مرتبہ “یا حی یا قیوم ” پڑھیں ۔
آخر میں آپ دوبارہ 10 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس وظیفہ کو بند کردیں ۔
آپ نے بیان کیا گیا وظیفہ ہر نماز کے بعد کرنا ہے اور اس وظیفہ کو آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے انشاء اللہ 14 دن میں آپ کی شادی کی ہر رکاوٹ دور ہونے کے لئے غیبی اسباب پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے ۔
یاد رہے کہ پریشانیاں اور روکاوٹیں ہر انسان کی زندگی میں آتی ہیں اور چلی جاتی ہیں لیکن بعض افراد ایسے ہوتے ہیں جن کی زندگی میں پریشانیاں آتی تو ہیں لیکن جاتی نہیں ،انہیں زندگی کے ہر موڑ پر پریشانیوں کا سامنا ہوتا ہے اور ان کی زیادہ تر پریشانیون کی وجہ ان کے اپنے قریبی لوگ ہوتے ہیں ، لہذا اگر فیملی میں کچھ لوگ آپ کی مخالفت کرتے ہیں اور آپ کو بعض اوقات شدید سر درد ، بے چینی اور ڈیپریشن لاحق ہو جاتا ہو تو ایسا نظربد یا کالا جادو کی وجہ سے ہو سکتا ہے ۔
جبکہ “یاحی یاقیوم” کا وظیفہ آپ کو نظربد اور زندگی کی ہر رکاوٹ سے نجات دے گا اور جلد ہی آپ کی شادی کی ہر رکاوٹ بھی دور ہوجائے گی ۔

Ya Hayyu Ya Qayyum in Arabic

Ya Hayyu Ya Qayyum in Arabic
//
Ask Any Question
Welcome To Live Support