Nade Ali Ka Wird k iss post mein aap ko Pait dard ki dua hasil ho ghe, ye Dua Nade Ali hai aur iss Dua ki barkat se mareez ka Pait dard kuch dair mein khatam ho jata hai .Dua Nade Ali ki barkat se aap pait dard aur pait se related kisi bhe dard se fori nijat hasil kar saktay hain . Pait dard ka masla kisi bhe fard ko ho sakta hai aur ye problem male se zaida female ko lahaq hoti hai . Pait dard ki bohat se wajuhat ho sakti hain , in wajuhat mein zaida khana , pait mein kisi waja se gass ka ho jana , stomach infection , maida ki sujan , alsar aur bohat se wajuhat ho sakti hain . Kuch females ko pait mein dàrd uterus mein problem hone ke wàja se bhe hota hai . Dard asal mein fard k liye bohat acha dost hai q k dard hamain hamari body mein hone wali khatarnak bimari ki itla deta hai , aur dard hamain ye bhe batata hai k body mein problem kahan hai . Iss liye dard ko nahi dard ki waja banne wali bimari ko dour karne k try karni chahyia . lehaza iss post me aap ko Pait dard ki aysi Dua hasil ho ghe jes ki barkat se aap ko Pait dard aur Pait dard ki waja se nijat aur shifa hasil ho jae ghe, lehaza iss post ko end tak read krain .

Pait Dard Ki Dua

ناظرین پیٹ کا درد ہونا بہت عام بات ہے ۔ پیٹ درد ہر چھوٹے اور بڑے فرد کو ہوتا رہتا ہے ۔ بعض لوگوں کو پیٹ درد بہت زیادہ کھانے ، نہ کھانے یا صحیح غذا نہ لینے کی وجہ سے بھی ہوتا ہے ۔جب بھی کسی کو پیٹ درد ہوتا ہے تو اس پر اتنی توجہ نہیں دی جاتی ۔ گھریلو نسخوں سے پیٹ درد کا علاج کر دیا جاتا ہے ۔ حالانکہ بار بار ایک درد کا ہونا اس بات کی واضح علامت ہے کہ اس درد ہونے کے پیچھے کوئی پیچیدہ وجہ ہے ۔اور پیٹ درد کی اگر حقیقت میں کوئی پیچیدہ وجہ ہے تو اس وجہ کو معلوم کرکے اسکا بروقت علاج بے حد ضروری ہے ۔
ناظرین پیٹ درد جتنا عام سمجھا جاتا ہے حقیقت میں یہ اتنا ہی خطرناک بھی ہو سکتا ہے
بعض لوگوں کو معدے کا مسئلہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان کو پیٹ میں درد رہتی ہے ۔ کچھ لوگوں کے معدے میں سوجن ہوتی ہے جس کی وجہ سے نہ تو وہ صحیح کھانا کھاتے ہیں اور نہ ہی انھیں درد سے نجات ملتی ہے ۔ پیٹ درد ہونے کی وجوہات میں معدے کا خراب رہنا ، نظام انہضام کا صحیح کام نہ کرنا ، عورتوں کی یوٹرس کا مسلہ اور گاچی کھانے کی عادت وغیرہ ہو سکتی ہیں ۔کچھ عورتیں جن کو مٹی اور گاچی کھانے کی عادت ہوتی ہے اگر وہ نہ کھائیں تو یہ بھی پیٹ میں درد کی وجہ بنتی ہے ۔ بعض لوگوں کے پیٹ میں السر ہونے کے سبب ان کا پیٹ درد ٹھیک نہیں ہوتا ۔
ناظرین قابل غور بات یہ ہے کہ جب بھی پیٹ درد ہو اس کی وجہ معلوم کی جائے کہ پیٹ درد کیوں ہو رہا ہے ۔ کھانے پینے پر نظر ثانی کی جائے کہ ایساء کیا کھایا ہے جس کے سبب پیٹ میں درد ہوا ہے ۔ بہت سے لوگ ان چیزوں پر غور و فکر نہیں کرتے ۔ جس کی وجہ سے وہ پیٹ کی پیچیدہ بیماریوں میں مبتلاء ہو جاتے ہیں۔

Dard kya Hai ?

ناظرین بہت سے افراد درد کو اچھا نہیں مانتے ، جبکہ درد انسان کا ایک بہت اچھا دوست ہے اور یہ انسان کو اس کے جسم میں پیدا ہونے والی خطرناک بیماریوں کی بروقت اطلاع دیتا ہے ۔ اگر انسان کو درد نہ ہو تو اسے اپنے جسم میں ہونے والی بیماریوں کا پتہ ہی نہیں چلے گا اور بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے انسان کو شدید نقصان کا سامناء بھی کرنا پڑھ سکتا ہے ۔ لہذا اگر آپ کے پیٹ میں درد ہے تو اس درد ہونے کی اصل وجہ کو اپنے کھانے پینے میں ضرور تلاش کریں یا ڈاکٹر سے رابطہ کریں ۔اس پوسٹ میں پیٹ درد کا روحانی علاج بتایا گیا ہے لیکن پیٹ درد کی حقیقت سے بھی آپ کو آگاہ کرنا ضروری تھا لہذا ہم نے اسکی تفصیل بھی آپ کو بتادی ۔ اب ہم آپ کو پیٹ درد کا روحانی علاج بتاتے ہیں جو کہ نیچے درج ہے  ۔

Pait Dard Ki Dua ilaj

پیٹ درد سے شفاء کے لئے آپ 14 پتیاں پودینہ کی حاصل کرکے ان پتیوں پر 100 بار سورہ فاتحہ ، 100 بار درود ابراہیمی اور 70 بار دعائے نادعلی محبت سے پڑھ کر دم کریں ۔ اب آپ ان پتیوں سے ایک پتی صبح کے وقت اور ایک شام کے وقت خالی پیٹ کھا لیا کریں ۔ یہ عمل آپ 3 یا 7 روز تک کریں ۔ انشاء اللہ آپ کو پیٹ درد سے اللہ کی ذات شفاء عطاء فرما دیں گے ۔ اس روحانی علاج کے دوران آپ چاول ، گوبھی ، مرغن غذائیں اور بازاری اشیاء کا استعمال نہ کریں ۔اور اگر آپ کا پیٹ درد شدید ہے تو اس عمل کو کرنے کے دوران آپ ماہر ڈاکٹر سے بھی اپنا چیک اپ کروائیں ۔تاکہ آپ کے پیٹ میں اگر کوئی بہت zیادہ پیچیدہ مسلہ ہے تو اس کی تصدیق اور ڈاکٹری علاج ہو سکے ۔
یاد رہے کہ روحانی علاج آپ کو ڈاکٹری علاج سے منع نہیں کرتا بلکہ روحانی علاج کی برکت سے ڈاکٹر کی ادویات فرد کے لئے باعث شفاء بنتی ہیں ۔

Bachon K Pait Dard Ki Dua

بچہ اگر دودھ پیتا ہے تو اس کی والدہ کو اپنی غذا کا خاص خیال رکھنا چاہیئے کیونکہ بعض اوقات والدہ نے کوئی بہت سخت چیز استعمال کی ہوتی ہے جسکی وجہ سے اسکا دودھ پینے والا بچہ متاثر ہو سکتا ہے ۔ بچے کے اگر پیٹ میں درد ہو اور وہ درد دور نہ ہو رہا ہو تو اس کے لئے آپ پودینہ تازہ یا خشک حاصل کرکے اس پر 10 مرتبہ سورہ فاتحہ ، 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 7 بار دعائے نادعلی پڑھ کر دم کریں اور اس پودینہ کی 2 پتیاں پانی میں ابال کر اس پانی کو ٹھنڈا کر کے یہ پانی ایک چمچ بچے کو پلا دیں ۔ انشاء اللہ صبح اور شام اس پانی کو پلانے سے بچے کا پیٹ درد دور ہو جائے گا ۔ پیٹ درد کا جو روحانی علاج بیان کیا گیا ہے اس کے بارے میں اگر آپ کو مزید معلومات درکار ہوں تو آپ رضا بھائی سے واٹس ایپ پر رابطہ کر سکتے ہیں  ۔

//
Ask Any Question
Welcome To Live Support