پیاری بہن، شادی ایک خوبصورت سفر ہے جس میں خوشی بھی ہے اور آزمائش بھی۔ شادی کے آغاز سے لے کر زندگی کے آخری لمحے تک ہر جوڑے کو کسی نہ کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان مشکلات کی وجہ سے کبھی محبت مضبوط ہوتی ہے اور کبھی کمزور پڑ جاتی ہے۔ لیکن اگر میاں بیوی ایک دوسرے سے سچی محبت کریں تو کوئی بھی مسئلہ ان کے رشتے کو توڑ نہیں سکتا۔ محبت کی کمی ہو تو چھوٹی چھوٹی باتیں بھی بڑا جھگڑا بن جاتی ہیں۔ اسی لیے ہم آپ کے لیے ایک خاص اور آسان وظیفہ بتا رہے ہیں جس سے آپ کے گھر میں محبت بڑھے گی اور ہمیشہ قائم رہے گی۔
Wazifa
اگر آپ اپنے شوہر سے دل سے محبت کرتی ہیں مگر بدلے میں وہ آپ کو وہی محبت اور توجہ نہیں دیتے تو ایسی صورت میں دعا مبارکہ ربی انی مغلوب فانتصر کا وظیفہ آپ کے لئے سب سے ذیادہ روحانی مدد کا سبب بن سکتا ہے ۔ یہ وظیفہ خاص کر آپ کے لئے ہے اور اس کی روحانی برکات بھی آپ کے لئے بہت جلد ظاہر ہوں گی
وظیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد پہلے اور آخر میں 10،10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں 700 مرتبہ ربی انی مغلوب فانتصر محبت سے ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے صرف عشاء کی نماز کے بعد کرنا ہے اور اس وظیفہ کو آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے
ان شاء اللہ ان 14 دنوں میں آپ کے شوہر کے دل میں آپ کے لیے محبت بڑھنا شروع ہو جائے گی اور یہ محبت مستقل رہے گی۔ وظیفہ مکمل ہونے کے بعد روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور 100 مرتبہ ربی انی مغلوب فانتصر
پڑھنے کی عادت ڈالیں تاکہ اس کی برکات ہمیشہ آپ کے ساتھ رہیں۔ نماز کی پابندی لازمی رکھیں اور استطاعت ہو تو کسی ضرورت مند کو صدقہ دیں۔
Shohar Ki Kam Mohabbat ki Wajohat
پیاری بہن ، شوہر کی محبت میں کمی بے شمار وجوہات ہو سکتی ہیں جو کہ ان نفیسات ، عادات ، جذبات ، پسندوناپسند اور روزمرہ کے دباو سے جڑی ہو سکتی ہیں اس کے علاوہ روحانی وجوہات کی بنا پر بھی شوہر کے دل میں اس کی بیوی کے لئے محبت کم ہو سکتی ہے ۔ہم نے آپ کو چند ایسی اہم وجوہات بتائی ہیں جو کہ شوہر کی محبت میں کمی لانے کا سبب ہو سکتی ہیں ، آپ کو چاہئے کہ ان وجوہات کو سمجھیں اور جیسا بتایا گیا ہے اس پر عمل کریں انشاءاللہ جلد ہی آپ کی زادواجی زندگی میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی ۔
یہ وجوہات نیچے درج ہیں
اگر خود اعتمادی کم ہو تو وہ سرد مہری دکھا سکتے ہیں، اس لیے ان کی تعریف کریں۔
کسی دباؤ یا مسئلے میں مبتلا ہونے پر وہ ناراض ہو سکتے ہیں، لہذا تحمل سے بات کریں۔
دوسروں کی رائے یا فیملی کے اثرات انہیں متاثر کر سکتے ہیں، لہذا غیر ضروری مداخلت نہ کریں۔
ماضی کی تلخ یادیں دل میں رہتی ہیں، لہذا پرانی باتیں یاد نہ دلائیں۔
کام یا کاروبار میں مصروف رہنے سے محبت کم محسوس ہو سکتی ہے، لہذا ان کی مصروفیت کے دوران صبر کریں۔
اگر وہ کسی بات کو غلط سمجھیں تو سرد مہری پیدا ہو سکتی ہے، لہذا وضاحت کے ساتھ بات کریں۔
تناؤ یا دباؤ میں چھوٹی باتوں پر ناراضگی ظاہر ہو سکتی ہے، لہذا نرمی اور صبر اپنائیں۔
اپنی آزادی یا ذاتی وقت پر زور دینے سے وہ دور ہو سکتے ہیں، لہذا ان کی نجی جگہ کا احترام کریں۔
کبھی خیالات میں اتنے مصروف رہتے ہیں کہ آپ کی اہمیت کم محسوس کرتے ہیں، لہذا صبر اور مثبت رویہ اپنائیں۔
روحانی وجوہات:
کبھی کبھی محبت میں کمی کا سبب روحانی بھی ہوتا ہے۔ نظر بد، کسی کی حسد یا منفی توانائی ان کے دل میں سرد مہری پیدا کر سکتی ہے۔ کالے جادو یا خاندان کے کسی فرد کی ناپسندیدگی بھی تعلق میں فاصلے کی بنیاد بنتی ہے۔ یہ اثرات اکثر وہ نہیں سمجھ پاتے لیکن محبت کی شدت میں کمی کا سبب بن جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ شوہر کی محبت میں کمی کی وجوہات روحانی ہوں یا ظاہری دونوں صؤرتوں میں پہلے بیان کیا گیا وظیفہ کی برکت سے آپ کی پریشانی ختم ہو سکتی ہے لیکن آپ کی عقل مندی یہ ہے کہ آپ ظاہری اور روحانی دونوں طریقوں سے اپنے شوہر کے دل میں محبت کو زندہ کرنے کی کوشش کریں ۔
وظیفہ میں کامیابی کے لئے وظیفہ کی شرائط پر عمل کرنا ضروری ہے اس لئے نیچے دئے گئے بٹن پر کلک کرکے سب سے پہلے وظیفہ کی شرائط کو سمجھیں اور اس کے بعد وظیفہ شروع کریں انشاء اللہ آپ کی 14 دن کی محنت آپ کو آپ کی سوچ سے بھی ذیادہ فائدہ دے گی ۔
