پیاری بہن، شادی شدہ زندگی میں مشکلات کا آنا فطری بات ہے۔ کبھی چھوٹے مسائل ہوتے ہیں اور کبھی بڑے امتحان آتے ہیں۔ انہی آزمائشوں میں محبت کا اصل رنگ سامنے آتا ہے۔ اگر میاں بیوی ایک دوسرے سے مخلص ہوں تو کوئی بھی طوفان ان کے رشتے کو نہیں توڑ سکتا۔ لیکن اگر محبت میں کمی ہو تو چھوٹی سی غلط فہمی بھی بڑا جھگڑا بن سکتی ہے۔ اسی لیے ہم آپ کو ایک خاص وظیفہ دے رہے ہیں جو آپ کے گھر میں محبت اور سکون لائے گا۔
Wazifa
اگر آپ دل سے اپنے شوہر کی خیر خواہ ہیں مگر وہ آپ کو نظر انداز کرتے ہیں تو یہ دعا آپ کے لیے روحانی ڈھال ہے۔ جمعہ کی رات عشاء کے بعد 10 مرتبہ درود شریف پڑھیں، پھر پورے یقین کے ساتھ “حسبی اللہ و نعم الوکیل” 313 مرتبہ پڑھیں اور آخر میں 10 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ یہ عمل 14 دن تک باقاعدگی سے کریں۔ ان شاء اللہ اللہ تعالیٰ آپ کے لیے محبت کے اسباب پیدا کرے گا۔ بعد میں روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور 100 مرتبہ یہی دعا پڑھنے کی عادت ڈالیں۔
خاص مشورہ: ہر حال میں اللہ پر بھروسہ رکھیں، شکوہ کم اور دعا زیادہ کریں، اپنے کردار کو مزید خوبصورت بنائیں کیونکہ خوبصورت کردار دلوں کو خود نرم کر دیتا ہے۔
Shohar Ki Kam Mohabbat ki Wajohat
پیاری بہن ، شوہر کی محبت میں کمی بے شمار وجوہات ہو سکتی ہیں جو کہ ان نفیسات ، عادات ، جذبات ، پسندوناپسند اور روزمرہ کے دباو سے جڑی ہو سکتی ہیں اس کے علاوہ روحانی وجوہات کی بنا پر بھی شوہر کے دل میں اس کی بیوی کے لئے محبت کم ہو سکتی ہے ۔ہم نے آپ کو چند ایسی اہم وجوہات بتائی ہیں جو کہ شوہر کی محبت میں کمی لانے کا سبب ہو سکتی ہیں ، آپ کو چاہئے کہ ان وجوہات کو سمجھیں اور جیسا بتایا گیا ہے اس پر عمل کریں انشاءاللہ جلد ہی آپ کی زادواجی زندگی میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی ۔
یہ وجوہات نیچے درج ہیں
کام یا کاروبار میں زیادہ مصروف رہنا محبت پر اثر ڈال سکتا ہے، لہذا ان کی مصروفیات کا احترام کریں۔
مالی دباؤ ان کے رویے میں تلخی پیدا کر سکتا ہے، اس لیے پیسوں کی غیر ضروری ڈیمانڈ نہ کریں۔
جذبات کا کم اظہار سرد مہری پیدا کر سکتا ہے، لہذا محبت کا مستقل اظہار کریں۔
اپنی رائے پر زور دینے سے وہ ناراض ہو سکتے ہیں، لہذا اختلاف کے وقت صبر اپنائیں۔
چھوٹی باتوں پر جلد ناراض ہونا تعلق میں دوری پیدا کر سکتا ہے، لہذا نرمی سے بات کریں۔
ماضی کی تلخ یادیں دل میں رہتی ہیں، لہذا پرانی باتیں یاد نہ دلائیں۔
دوسروں کی رائے یا فیملی کے اثرات تعلق میں فاصلہ پیدا کر سکتے ہیں، لہذا غیر ضروری مداخلت نہ کریں۔
اپنی آزادی یا ذاتی وقت پر زور دینا انہیں دور کر سکتا ہے، لہذا ان کی نجی جگہ کا احترام کریں۔
جذباتی مسائل حل کرنے میں وقت لیتے ہیں، لہذا فوری تنقید سے گریز کریں۔
کبھی خیالات میں زیادہ مصروف رہنا آپ کی اہمیت کم کر سکتا ہے، لہذا مثبت رویہ اختیار کریں۔
روحانی وجوہات
نظر بد، کسی کی حسد، یا منفی توانائی ان کے دل میں سرد مہری پیدا کر سکتی ہے۔ بعض اوقات کالے جادو یا کسی خاندان کے فرد کی ناپسندیدگی بھی تعلق میں فاصلے کی بنیاد بنتی ہے۔
یاد رہے کہ شوہر کی محبت میں کمی کی وجوہات روحانی ہوں یا ظاہری دونوں صورتوں میں پہلے بیان کیا گیا وظیفہ کی برکت سے آپ کی پریشانی ختم ہو سکتی ہے لیکن آپ کی عقل مندی یہ ہے کہ آپ ظاہری اور روحانی دونوں طریقوں سے اپنے شوہر کے دل میں محبت کو زندہ کرنے کی کوشش کریں۔
وظیفہ میں کامیابی کے لئے وظیفہ کی شرائط پر عمل کرنا ضروری ہے اس لئے نیچے دئے گئے بٹن پر کلک کرکے سب سے پہلے وظیفہ کی شرائط کو سمجھیں اور اس کے بعد وظیفہ شروع کریں انشاء اللہ آپ کی 14 دن کی محنت آپ کو آپ کی سوچ سے بھی ذیادہ فائدہ دے گی ۔
