پیاری بہن ، ہر میاں بیوی کی زندگی میں شادی کے پہلے سے دن سے لے کر عمر کے آخری حصے تک کوئی نہ کوئی پریشانی آتی رہتی ہے جس کی وجہ سے ان کے درمیان موجود محبت میں اتار چڑھاو ہوتا رہتا ہے ۔ ایسے ہی اتار چڑھاو کے دوران بعض اوقات مضبوط رشتے ٹوٹ جاتے ہیں ۔ میاں بیوی کے رشتے کو نقصان پہچنے کی سب سے بڑی اور اہم وجہ ان کے درمیان محبت کی کمی ہے یعنی اگر میاں بیوی کے درمیان محبت موجود رہے تع بڑئے سے بڑا طوفان ان کے رشتے کو نقصان نہیں پہچا سکتا ، لیکن اگر ان کے درمیان محبت کی کمی واقع ہو جائے تو معمولی لوگ ، شک اور غلط فہمی رشتوں کو بھیانک نقصان دے سکتی ہے ، لہذا ہم آپ ایک ایسا آسان وظیفہ بتا رہے ہیں جو کہ صرف آپ کے لئے خاص ہے اور اس کی برکت سے میاں بیوی کی محبت میں اضافہ ہونے لگے گا اور یہ محبت تازندگی کم نہیں ہوگی ۔
Wazifa
اگر آپ اپنے حق اور عزت کے لیے اللہ سے مدد چاہتی ہیں تو جمعہ کے دن عشاء کے بعد 10 مرتبہ درود شریف پڑھیں، پھر “رب انصرنی علی القوم الکافرین” 313 مرتبہ پڑھیں اور آخر میں 10 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ یہ عمل 14 دن کریں۔ ان شاء اللہ اللہ آپ کی مدد کرے گا اور آپ کے شوہر کے دل کو آپ کی طرف مائل کرے گا۔
خاص مشورہ: ثابت قدم رہیں، غصے میں زبان پر قابو رکھیں اور اللہ پر کامل بھروسہ کریں کیونکہ وہی بہترین مددگار ہے۔
Shohar Ki Kam Mohabbat ki Wajohat
پیاری بہن ، شوہر کی محبت میں کمی بے شمار وجوہات ہو سکتی ہیں جو کہ ان نفیسات ، عادات ، جذبات ، پسندوناپسند اور روزمرہ کے دباو سے جڑی ہو سکتی ہیں اس کے علاوہ روحانی وجوہات کی بنا پر بھی شوہر کے دل میں اس کی بیوی کے لئے محبت کم ہو سکتی ہے ۔ہم نے آپ کو چند ایسی اہم وجوہات بتائی ہیں جو کہ شوہر کی محبت میں کمی لانے کا سبب ہو سکتی ہیں ، آپ کو چاہئے کہ ان وجوہات کو سمجھیں اور جیسا بتایا گیا ہے اس پر عمل کریں انشاءاللہ جلد ہی آپ کی زادواجی زندگی میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی ۔
یہ وجوہات نیچے درج ہیں
مالی دباؤ تلخی پیدا کر سکتا ہے، اس لیے غیر ضروری ڈیمانڈ نہ کریں۔
جذبات کا کم اظہار سرد مہری پیدا کر سکتا ہے، لہذا محبت کا مستقل اظہار کریں۔
اپنی رائے پر زور دینا انہیں ناراض کر سکتا ہے، لہذا اختلاف کے وقت صبر اپنائیں۔
چھوٹی باتوں پر جلد ناراض ہونا تعلق میں دوری پیدا کر سکتا ہے، لہذا نرمی سے بات کریں۔
ماضی کی تلخ یادیں دل میں رہتی ہیں، لہذا پرانی باتیں یاد نہ دلائیں۔
دوسروں کی رائے یا فیملی کے اثرات تعلق میں فاصلے پیدا کر سکتے ہیں، لہذا غیر ضروری مداخلت نہ کریں۔
اپنی آزادی یا ذاتی وقت پر زور دینا انہیں دور کر سکتا ہے، لہذا ان کی نجی جگہ کا احترام کریں۔
جذباتی مسائل حل کرنے میں وقت لینا تعلق میں سرد مہری پیدا کر سکتا ہے، لہذا صبر کریں۔
خیالات میں زیادہ مصروف رہنا محبت کم محسوس کرا سکتا ہے، لہذا مثبت رویہ اپنائیں۔
روحانی وجوہات:
نظر بد، کسی کی حسد یا منفی توانائی ان کے دل میں سرد مہری پیدا کر سکتی ہے۔ کالے جادو یا خاندان کے کسی فرد کی ناپسندیدگی بھی اثر ڈال سکتی ہے۔
یاد رہے کہ شوہر کی محبت میں کمی کی وجوہات روحانی ہوں یا ظاہری دونوں صورتوں میں پہلے بیان کیا گیا وظیفہ کی برکت سے آپ کی پریشانی ختم ہو سکتی ہے لیکن آپ کی عقل مندی یہ ہے کہ آپ ظاہری اور روحانی دونوں طریقوں سے اپنے شوہر کے دل میں محبت کو زندہ کرنے کی کوشش کریں۔
وظیفہ میں کامیابی کے لئے وظیفہ کی شرائط پر عمل کرنا ضروری ہے اس لئے نیچے دئے گئے بٹن پر کلک کرکے سب سے پہلے وظیفہ کی شرائط کو سمجھیں اور اس کے بعد وظیفہ شروع کریں انشاء اللہ آپ کی 14 دن کی محنت آپ کو آپ کی سوچ سے بھی ذیادہ فائدہ دے گی ۔
