پیاری بہن ، خوشگوار رشتے وہ ہیں جہاں منہ نہیں، دل کھول کر بات ہوتی ہے اور اگر آپ اپنے شوہر کی ناراضگی کی وجہ سے اس سے اپنے دل کی بات نہ کہہ پائیں تو اس وجہ سے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آپ کا اپنے شوہر سے ازدواجی رشتہ کمزور ہوگا جبکہ کمزور رشتے ذیادہ دیر تک قائم نہیں رہتے ، اگر آپ اپنے شوہر کی مسلسل ناراضگی کی وجہ سے پریشان ہیں تو ایسی ناراضگی کو دعا کے زریعے ختم کیا جا سکتا ہے وظیفہ چونکہ دعا کی قسم ہے اس لئے ہم آپ کو ایک ایسا وظیفہ بتا رہے ہیں جس کی برکت سے شوہر کی ناراضگی ہمیشہ کے لئے محبت میں بدل جائے گی ۔

Wazifa For Shohar Ki Narazgi

Ya-Ahadu,-Ya-Waahidu

اگر آپ کا شوہر مسلسل آپ سے ناراض رہتا ہے اور کوشش کے باوجود اس کی ناراضگی کم نہیں ہو رہی تو یا احد یا واحد کے وظیفہ کے زریعے اس کی ناراضگی کو ہمیشہ کے لئے دور کیا جا سکتا ہے ۔ یہ وظیفہ نہ صرف شوہر کی ناراضگی کو ختم کرئے گا بلکہ اس کی برکت سے میاں بیوی کے درمیان موجود ہر پریشانی ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گی اور انہیں اللہ کی حفاظت بھی حاصل ہوگی ۔ وظیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مر تبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ یا احد یا واحد کو 1200 مرتبہ تلاوت کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے صرف عشاء کی نماز کے بعد کرنا ہے اور اس وظیفہ کو آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ وظیفہ مکمل کرنے کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور یا احد یا واحد ورد کرنے کی عادت بنائیں تاکہ آپ کو اس وظیفہ کی روحانی برکات ہمیشہ حاصل ہوتی رہیں ۔ وظیفہ کے دوران اپنے دل کو صاف رکھیں۔ یہ نہ سوچیں کہ آپ صرف شوہر کو بدلنے کے لیے وظیفہ پڑھ رہی ہیں بلکہ یہ نیت کریں کہ اللہ آپ دونوں کے دلوں کو درست راستے پر لے آئے۔ دنیاوی طور پر آپ اپنے رویے میں نرمی، برداشت اور وقت کی پہچان پیدا کریں۔ شوہر کے سامنے دوسروں کی شکایت یا موازنہ نہ کریں۔ اگر وہ غلطی کریں تو مناسب وقت پر بات کریں، غصے میں نہیں۔ آپ کا صبر، آپ کی دعا اور آپ کا سمجھ دار رویہ وہ طاقت ہے جو اس ناراضگی کو ہمیشہ کے لئے ختم کردے گا ۔
دوران وظیفہ اگر ذہن پوجھل محسوس ہو تو آپ کچھ دیر کے لئے وظیفہ کو درود شریف پڑھ کر روک سکتی ہیں ۔
یاد رہے کہ وظیفہ میں ںاغہ ہونے سے وظیفہ نہیں ٹوٹ سکتا لیکن اگر نماز قضا ہو جائے تو اس کی وجہ سے آپ کا وظیفہ ٹوٹ جائے گا کیونکہ نماز وظیفہ سے ذیادہ ضروری ہے اس کے علاوہ وظیفہ کے دوران مستحق کو صدقہ بھی ضرور کریں۔

Narazgi ki Wajohat

آپ کے شوہر کی فطرت میں جلدی ردعمل یا خود کو کمزور ظاہر نہ کرنے کا رجحان ہے۔ ایسے مرد جب دباؤ میں آتے ہیں تو غصے کے ذریعے خود کو مضبوط دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ آپ اگر اس وقت سوالات یا شکایت کریں گی تو وہ مزید دور ہو سکتے ہیں۔ آپ کے لیے بہتر ہے کہ آپ خاموشی کو لڑائی نہ سمجھیں بلکہ موقع سمجھیں۔ جب وہ بات کرنے کے موڈ میں ہوں تو مختصر، نرم اور احترام بھری گفتگو کریں۔ آپ کے الفاظ میں الزام نہیں بلکہ تعاون کا احساس ہونا چاہیے۔ مرد کو جب یہ محسوس ہو کہ اس کی بیوی اس کے خلاف نہیں بلکہ اس کے ساتھ کھڑی ہے تو اس کی ناراضگی خود بخود ختم ہونے لگے گی ۔
یہ بھی ممکن ہے کہ آپ کے شوہر کی خوش مزاجی اور توانائی پر کسی حسد یا نظرِ بد کا اثر ہو۔ ایسے منفی اثرات ان کے اندر بے وجہ اُداسی، چڑچڑاپن یا گھر سے دل برداشتگی پیدا کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اکثر دوسری عورتوں کی طرف راغب ہو اپنی بیوی سے ناراض رہنے لگتے ہیں جبکہ ایسی ناراضگی جلد ہی نفرت میں بدل کر رشتوں کو تباہ کر دیتی ہے ، اس لئے آپ کو پہلے بیان کیا گیا وظیفہ اس کی صحیح شرائط کے مطابق کرنا چاہئے تاکہ ناراضگی نفرت بننے سے پہلے ختم ہو جائے ۔

note

وظیفہ میں کامیابی کے لئے وظیفہ کی شرائط پر عمل کرنا ضروری ہے اس لئے نیچے دئے گئے بٹن پر کلک کرکے سب سے پہلے وظیفہ کی شرائط کو سمجھیں اور اس کے بعد وظیفہ شروع کریں انشاء اللہ آپ کی 14 دن کی محنت آپ کو آپ کی سوچ سے بھی ذیادہ فائدہ دے گی ۔