ازدواجی زندگی میں سکون کا نہ ہونا عورت کے لیے سب سے بڑی آزمائش بن جاتا ہے۔ ایسے وقت میں الگ گھر کی خواہش دل میں پیدا ہونا بالکل فطری ہے۔ اگرچہ یہ راستہ مشکل لگتا ہے، مگر دعا کے ذریعے اسے آسان بنایا جا سکتا ہے۔ وظیفہ انسان کو صبر ، حوصلہ اور یقین عطا کرتا ہے۔ اسی امید کے ساتھ ہم آپ کو ایک خاص روحانی عمل بتا رہے ہیں جو اللہ کے حکم سے آپ کی خواہش کو پورا کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔
Wazifa
پیاری بہن اگر آپ اپنے گھر والوں کے لئے خیر اور نجات چاہتی ہیں تو ربی نجنی واہلی مما یعملون کا وظیفہ کریں۔ یہ آیتِ مبارکہ سورۃ الشعراء کی آیت نمبر 169 ہے، جبکہ سورۃ الشعراء پارہ 19 میں ہے۔ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف اور درمیان میں 313 مرتبہ ربی نجنی واہلی مما یعملون پڑھیں۔ اس عمل کو 14 دن تک جاری رکھیں۔ دل میں نفرت نہ رکھیں، نماز خصوصاً فجر کی پابندی کریں اور صدقہ دیں۔ بعد میں روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور 10 مرتبہ یہی دعا پڑھتی رہیں۔
Alag ghar Na lene ki Wajohat
پیاری بہن ، ہمیں لگتا ہے کہ آپ کا شوہر بے چینی طبیعت کا مالک ہے اور وہ بہت ذیادہ اور بے مقصد سوچتا ہے ، شائد آپ کا شوہر یہ سمجھتا ہے کہ الگ گھر لینے کی وجہ سے اس کی مشکلات اور پریشانیوں میں اضافہ ہوگا، یہی ڈر اسے الگ گھر لینے سے روکتا ہے ۔
اس کے علاوہ بعض اوقات ان کے جسم میں نظربد ، حسد اور کالا جادو کے اثرات داخل ہوجاتے ہیں جبکہ ایسے اثرات انسان کو ہر مثبت فیصلہ کرنے سے روکتے ہیں ۔
بیوی کے لیے بہتر ہے کہ وہ شوہر کی تجزیاتی اور حساس فطرت کو سمجھتے ہوئے نرمی، اعتماد اور محبت کے ساتھ بات کرے۔ الگ گھر کے فوائد آسان اور حقیقت پسندانہ انداز میں بتائے جائیں، اور یہ یقین دلایا جائے کہ یہ قدم خاندان سے دوری نہیں بلکہ سکون اور خوشی کے لیے ہے۔ دعا، صدقہ اور مثبت ماحول کے ذریعے حسد، نظربد اور کالاجادو کے اثرات کم کیے جائیں۔ جب بیوی مستقل مزاجی، ساتھ اور حوصلہ افزائی دیتی ہے تو شوہر آہستہ آہستہ الگ گھر کے لیے آمادہ ہو جاتا ہے۔
الگ گھر جلد حاصل کرنے کے لئے ہم پہلے وظیفہ بھی بتا چکے ہیں، آپ کو چاہیئے کہ الگ گھر کے لئے ظاہری کوشش کے ساتھ آپ وظیفہ بھی جاری رکھیں انشاء اللہ وظیفہ کی برکت سے آپ کو آپ الگ گھر حاصل کرنے کی ہر ظاہری کوشش میں جلد کامیابی حاصل ہوگی۔
وظیفہ میں کامیابی کے لئے وظیفہ کی شرائط پر عمل کرنا ضروری ہے اس لئے نیچے دئے گئے بٹن پر کلک کرکے سب سے پہلے وظیفہ کی شرائط کو سمجھیں اور اس کے بعد وظیفہ شروع کریں انشاء اللہ آپ کی 14 دن کی محنت آپ کو آپ کی سوچ سے بھی ذیادہ فائدہ دے گی ۔
