Shohar ki mohabbat haasil hona biwi ke liye zaroori bhi hai aur yeh aik biwi ka sharai haq bhi hai. Lekin baaz behano ko yeh sharai haq haasil nahi hota. Uski be shumaar wajohaat ho sakti hain lehaza wajohaat ki talaash mein waqt barbaad karne ki bajaye shohar ki mohabbat haasil karne ke liye surah baqarah ki last 2 ayat ka wazifa sirf 3 din tak kar lein . Insha allah chothay din shohar ki harkaat o saknat se aap ko yeh andaza ho jaye ga ke aap ka shohar aapse mohabbat karne laga hai. Surah baqarah ki aakhri 2 ayat ka wazifa neechay darj kar diya gaya hai.

Tasbeeh For Baby Boy Urdu

اللہ کی بارگاہ سے جلد اولاد حاصل کرنے کے لئے سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کی تسبیح کرنا بے حد افضل ہے ۔ لہذا اس پوسٹ میں ہم ایسی بہنوں کے لئے خاص وظیفہ بتا رہے ہیں جن کے ہاں صرف لڑکیاں ہی پیدا ہو رہی ہیں یا جو بہنیں یہ چاہتی ہیں کہ ان کے گھر لڑکا پیدا ہو ۔
اصل میں بعض فیملیز ایسی ہیں جو بیٹا پیدا ہونے کو عزت جبکہ بیٹی پیدا ہونے کو ذلت اور رسوائی سمجھتے ہیں ۔ لہذا جس بہن کے ہاں بیٹا پیدا ہو جائے تو اسے سسرال میں عزت ملتی ہے اور جس کے گھر دوسری لڑکی پیدا ہو جائے تو اسے حقارت کی نگاہ سے دیکھا جانے لگتا ہے ۔ جن بہنوں کے گھر لڑکی پیدا ہوتی ہے ان کو فیملی اور شوہر کی طرف سے بعض اوقات بہت سی پریشانیوں کا سامنا ہوتا ہے ۔ لہذا ایسی پریشانی کو دور کرنے کے لئے سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کی تسبیح کرنا افضل ہے ۔ اس وظیفہ کی مکمل تفصیل نیچے والے پیراگراف میں موجود ہے ۔

Tasbeeh For Baby Boy Wazifa

اللہ کی بارگاہ سے جلد بیٹا حاصل کرنے کے لئے آپ چاند کی پہلی جمعرات کو فجر کی نماز کے بعد اول و آخر 3-3 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ ایک مرتبہ سورہ فاتحہ ایک مرتبہ ایت الکرسی اور 7 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے ہر فرض نماز کے بعد کرنا ہے اور اس وظیفہ کو آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے۔ دوران وظیفہ آپ مغرب کی نماز کے بعد جب یہ تسبیح کریں تو تسبیح کرنے کے بعد آپ ایک انجیر پر دم کر دیا کریں اور اس انجیر کو ایک گلاس پانی کے ہمراہ چبا کر کھا لیا کریں ۔ اس کے علاوہ آپ بیف ، سیب ، کھجور ، آم ، انار ، اور ناریل کا استعمال بھی ذیادہ کردیں تو بہتر ہے ۔
وظیفہ کے 14 دن مکمل کرنے کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات ورد کرنے کی عادت ڈال لیں اور اس عمل کو آپ نے بیٹے کی پیدائش تک جاری رکھنا ہے ۔
یاد رہے کہ اگر آپ کو بلڈ پریشر ، کولیسڑول یا شوگر کی پرابلم ہے تو بیان کی گئی غذائیں استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں ۔ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کی روحانی برکات جاننے کے لئے نیچے موجود بٹن پر کلک کریں ۔ مزید رہنمائی کے لئے آمنہ بہن سے رابطہ کریں ۔

//
Ask Any Question
Welcome To Live Support