Dushman har insaan ke hotay hain aur har dushman ka nuqsaan denay ka andaaz bhi mukhtalif hota hai .fard ka sab se bara dushman is ke apne buray amaal hain jin ki nahosat ki wajah se fard tamam zindagi khair o barkat , rizq ki frawani aur sehat mand zindagi se daur rehta hai. Uskay baad insaan ka dushman woh hai jo is se hasad karta hai aur hasad karne walay ka ilm nahi ho paata. Aur sab se kamzor dushman woh hai jiska aap ko ilm hai . Aaj ki es post mein hum ap ko dushman se hifazat aur nijat ke liye Surah Baqarah Last 2 Ayat ka wazifa bata Rahay Hain jes ki detail nechay darj hai .

Ayat For Dushman Se Nijat Urdu

دشمن ہر انسان کے ہوتے ہیں اور ہر دشمن کا نقصان دینے کا انداز بھی مختلف ہوتا ہے ۔ فرد کا سب سے بڑا دشمن اس کے اپنےبُرے اعمال ہیں جن کی نحوست کی وجہ سے فرد تمام زندگی خیروبرکت ، رزق کی فروانی اور صحت مند زندگی سے دور رہتا ہے ۔ اسکے بعد انسان کا دشمن وہ ہے جو اس سے حسد کرتا ہے اور حسد کرنے والے کا علم نہیں ہو پاتا ۔ اور سب سے کمزور دشمن وہ ہے جسکا آپ کو علم ہے ۔ لہذا دنیا میں موجود تمام انسانوں کے بہت سے دشمن کسی نہ کسی انداز سے ان کے ارد گرد موجود رہتے ہیں اور ان سے انسان اپنی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے بچ سکتا ہے ۔یاد رہے کہ ہر فرد کے ہر نقصان کے پیچھے کوئی نہ کوئی دشمن ہی کارفرماں ہوتا ہے ۔لہذا اگر کوئی بھائی یا بہن یہ چاہتے ہیں کہ وہ تمام زندگی اپنے دشمنوں کے شر سے محفوظ رہیں اور دشمن جو نقصان دینے کا ارادہ کرے وہ اس نقصان میں خود ہی مبتلاء ہو جائے تو آپ کو چائیے کہ آپ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ کریں ۔ انشاء اللہ آپ تمام زندگی دشمن اور اس کے شر سے محفوظ رہیں گے اور آپ کی زندگی میں خیروبرکت اور خوشحالی ہمیشہ قائم رہے گی ۔اس وظیفہ کی تفصیل نیچے درج ہے ۔

Ayat For Dushman Se Nijat Wazifa

Ayat For Dushman Se Nija

اگر کوئی بھائی یا بہن تمام زندگی اپنے دشمن کے شر سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے وہ چاند کی پہلی جمعرات کو ایک مسکین کو کھانا کھلا کر عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود پاک ورد کرے اور درمیان میں آپ دو نفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 3-3 مرتبہ سورہ اخلاص ورد کریں ۔ اس کے بعد آپ170 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات محبت سے تلاوت کریں اور اس کے بعد آپ 10 مرتبہ درود پاک پڑھ کر عمل بند کردیں ۔ یہ وظیفہ ایک دن کا ہے لہذا ایک دن کا یہ وظیفہ کرکے آپ روزانہ 7 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات ورد کرنے کی عادت ڈال لیں ۔ انشاء اللہ یہ عمل جاری رکھنے سے تمام زندگی دشمن آپ کو کسی قسم کا نقصان دینے کی ہمت نہیں کر سکے گا بلکہ دشمن آپ کو جو نقصان دینے کا ارادہ کرے گا وہ اس نقصان کا خود ہی شکار ہو جائے گا ۔ اس کے علاوہ اس وظیفہ کی برکت سے آپ کو ہر پریشانی اور بیماری سے بھی نجات ملتی رہے گی ۔جو بھائی یا بہن یہ وظیفہ زندگی میں ایک بار کر لیتے ہیں ان پر کالا جادو ، نظربد اور دشمن کا حسد کبھی اثر نہیں کرتا ۔اگر کوئی بھائی یا بہن بیان کیا گیا وظیفہ کرنے کے ساتھ ان دونوں آیات کو تحریر کرکے اپنے گھر میں رکھ لیتے ہیں تو یہ ان کے لئے اور بھی ذیادہ افضل ہے ۔سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کی روحانی برکات جاننے کے لئے نیچے موجود بٹن پر کلک کریں ۔ مزید رہنمائی کے لئے آمنہ بہن سے رابطہ کریں ۔

//
Ask Any Question
Welcome To Live Support