Karobar chota hai ya bara lekin agar apna hai to is ki wajah se fard ki zindagi mein khushhali anay mein der nahi lagti hum ne cycle par pyaaz baichnay walay afraad ko aaj plazon ka maalik hotay dekha hai aur yeh sirf is wajah se hai ke aisay afraad ne mehnat ko ibadat samjha aur chootey kaam karne mein be izzati mehsoos nahi ki. Lehaza jo log mehnat ko ibadat mantay hain aur rizq e halal ko tarjeeh dete hain un ke roz gaar mein khair o barkat honay lagti hai aur khair o barkat hi woh raaz hai jiski wajah se aik fard beekari se badshah bhi ho sakta hai.

Ayat For Karobar Mein Taraqqi Urdu

کاروبار چھوٹا ہے یا بڑا لیکن اگر اپنا ہے تو اس کی وجہ سے فرد کی زندگی میں خوشحالی آنے میں دیر نہیں لگتی ہم نے سائیکل پر پیاز بیچنے والے افراد کو آج پلازوں کا مالک ہوتے دیکھا ہے اور یہ صرف اس وجہ سے ہے کہ ایسے افراد نے محنت کو عبادت سمجھا اور چھوٹے کام کرنے میں بے عزتی محسوس نہیں کی ۔ لہذا جولوگ محنت کو عبادت مانتے ہیں اور رزق حلال کوترجیح دیتے ہیں ان کے روز گار میں خیروبرکت ہونے لگتی ہے اور خیروبرکت ہی وہ راز ہے جسکی وجہ سے ایک فرد بھیکاری سے بادشاہ بھی ہو سکتا ہے ۔ لہذا کام چھوٹا ہے یا بڑا رزق حلال کی تلاش کو عبادت مان کر کام کیا جائے انشاء اللہ آپ کو خیروبرکت ضرور حاصل ہوگی ۔ اس کے علاوہ اپنے کاروبار میں کامیابی اور خیروبرکت حاصل کرنے کے لئے اگر سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ صرف 3 دن تک کر لیا جائے تو اسکی برکت سے بہت جلد اللہ کی ذات آپ کے کاروبار کو ترقی کی ان منازل پر پہنچادیں گے کہ جسکی آپ نے توقع بھی نہیں کی ہوگی ۔ لہذا کاروبار کی ترقی اور خیروبرکت کا وظیفہ کی تفصیل نیچے درج ہے ۔

Ayat For Karobar Mein Taraqqi Wazifa

اگر کوئی بھائی یا بہن اپنے یا اپنے شوہر کے کاروبار میں جلد ترقی اور کامیابی دیکھنا چاہتے ہیں تو وہ نئے چاند کے پہلے جمعرات ، جمعہ اور ہفتہ کو عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ 114 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا محبت سے ورد کریں۔آپ نے یہ عمل جمعرات ، جمعہ اور ہفتہ کی رات کو کرنا ہے اور ان تین دن کے بعد آپ نے روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 10 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا ورد کرنے کی عادت ڈال لینی ہے اور اس میں آپ نے ناغہ نہیں کرنا ۔سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کی روحانی برکات جاننے کے لئے نیچے موجود بٹن پر کلک کریں ۔ مزید رہنمائی کے لئے آمنہ بہن سے رابطہ کریں ۔

//
Ask Any Question
Welcome To Live Support