Wazifa For Marriage ?
Bohat Si Family’s Mein Baityon Ki Shadi Ko Le Kar Bohat Si Pareshaaniya Chalti Rehti Hain. Har Walidain Ki Yeh Khwahish Hoti Hai Ke Un Ki Beti Ko Acha Rishta Haasil Ho Aur Beti Bhi Yeh Chahti Ke Usay Aisa Hamsafar Miley Jo Zimma Daar Aur Haqooq Ko Poora Karne Ka Shaur Rakhta Ho. Lekin Baaz Auqaat Koshish Aur Intehai Chhaan Bean Ke Bawajood Aisa Mumkin Nahi Hota. Lehaza Isi Maqsad Ko Mad Nazar Rakhtay Huye Is Post Mein Aap Ko Surah Baqrah Last 2 Ayat Ka Aik Aisa Wazifa Bataya Ja Raha Hai Jis Ki Barket Allah Ki Zaat Beti Ko Is Ki Pasand Ke Mutabiq Acha Rishta Jald Ataa Farma Dein Ge. Is Wazifa Ki Mukammal Urdu Tafseel Neechay Darj Hai .

Wazifa For Marriage Urdu

بہت سی فیمیلز میں بیٹیوں کی شادی کو لے کر بہت سی پریشانیاں چلتی رہتی ہیں ۔ ہر والدین کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کی بیٹی کو اچھا رشتہ حاصل ہو اور بیٹی بھی یہ چاہتی کہ اسے ایسا ہمسفر ملے جو ذمہ داری اور حقوق کو پورا کرنے کا شعور رکھتا ہو ۔لیکن بعض اوقات کوشش اور انتہائی چھان بین کے باوجود ایسا ممکن نہیں ہوتا ۔ لہذا اسی مقصد کو مد نظر رکھتے ہوے اس پوسٹ میں آپ کو سورہ بقرہ کی لاسٹ 2 آیات کا ایک ایسا وظیفہ بتایا جارہا ہے جس کی برکت اللہ کی ذات بیٹی کو اس کی پسند کے مطابق اچھا رشتہ جلد عطا فرما دیں گے ۔ اس وظیفہ کی مکمل اردو تفصیل نیچے درج ہے ۔

Qurani Wazifa For Marriage

Ayat For Marriage

سب سے پہلے یہ یاد رکھیں کہ باربار اوربدل بدل کر وظیفہ کرنا ذہنی انتشار اور یقین کی کمزوری کی طرف اشارہ کرتا ہے جس کی وجہ سے بہت سی بہنوں کو وظیفہ سے کوئی خاص کامیابی نہیں ملتی ۔ لہذا آپ کوئی بھی وظیفہ شروع کریں تو اسی کو جاری رکھیں اور وظیفہ کو اس وقت تک جاری رکھیں جب تک کہ آپ کو آپ کی مراد حاصل نہیں ہو جاتی ۔ اس لئے ایسا وظیفہ شروع کیا کریں جو آپ آسانی سے کر سکیں ۔لہذا آسان وظائف میں سے سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ بے حد آسان اور مجرب ہے ۔اگر کوئی بیٹی جلد شادی نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہے تو وہ جمعہ کے دن فجر یا عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں وہ دو نفل نماز ہدیہ بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہ اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں الحمد شریف کے بعد 14-14 سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ یہ دونفل ادا کرنے کے بعد آپ 21 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات ورد کریں اور اس وظیفہ کو 14 دن تک جاری رکھیں ۔ 14 دن کے بعد آپ فجر یا عشاء کی نماز کے بعد 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 3 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری 2 آیات کا ورد کرنے کی عادت ڈال لیں ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کو آپ کی پسند کا رشتہ حاصل ہونے کے لئے اسباب پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے ۔ اگر کسی بیٹی کی شادی میں روکاوٹ کی وجہ بندش یا نظربد ہے تو اللہ کی ذات آپ کو اس بندش اور نظربد سے بھی نجات عطا فرما دیں گے ۔ یاد رہے کہ اگر آپ بیان کیا گیا وظیفہ 14 دن کرنے کے بعد ان آیت مبارکہ کو روزانہ 3 مرتبہ پڑھنے کی عادٹ ڈال لیتے ہیں تو یہ آپ کی زندگی کی تمام پریشانیوں کے حل کے لئے کافی ہے۔ اور اگر کوئی بیٹی یہ وظیفہ نہ کر سکے تو وہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے گھر میں بھی رکھے اور اپنے پاس بھی رکھے ۔ انشاء اللہ جو برکات آپ کو بیان کیے گئے وظیفہ کی حاصل ہوں گی وہی برکات آپ کو اس قرآنی نقش سے بھی حاصل ہوں گی ۔سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کی روحانی برکات جاننے کے لئے نیچے موجود بٹن پر کلک کریں ۔ مزید رہنمائی کے لئے آمنہ بہن سے رابطہ کریں ۔

//
Ask Any Question
Welcome To Live Support