Is post mein hum aap ko yeh batayen ge ke agar aap 100 martaba Surah Fatiha wird karte hain to is ke aap ko kiya faiday hasil honge. Surah Fatiha ke baray mein hadees hai ke aap Nabi Pak (SAW) ne farmaya ke jo koi Surah Fatiha parhe ga usay pore Quran ke do tihai parhne ka sawab milega (Majma’ al-Zawaid). Yahan ghor karne ki baat yeh hai ke jis ne aik martaba Surah Fatiha parhi to usay do tihai Quran parhne ka sawab milta hai, aur jo 100 martaba Surah Fatiha parhta hai us ke ajar aur Sawab ka andaaz aap khud kar sakte hain. Surah Fatiha Quran ki pehli aur azeem Surah aur Dua hai jiski an gint barkat hain. Surah Fatiha ki duniyawi barkatain be shumar hain, is ke ilawa yeh Surah mubarakah akhirat mein nijat ka zariya bhi hai aur is hawale se hadees hai ke “Jo koi Surah Fatiha ko parhta hai to qiyamat ke din woh aap Nabi Pak (SAW) ke sath khara kiya jayega.” (Tirmizi). Duniyawi hawale se Surah Fatiha ko 100 martaba tilawat karne ki kiya kiya barkat aap ko hasil ho sakti hain, in ki tafseel neechay di gayi hai.

Surah Fatiha 100 Times Benefits Urdu

اس پوسٹ میں ہم آپ کو یہ بتائیں گے کہ اگر آپ 100 مرتبہ سورہ فاتحہ ورد کرتے ہیں تو اس کے آپ کو کیا فائدے حاصل ہوں گے۔ سورہ فاتحہ کے بارے میں حدیث ہے کہ آپ نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ جو کوئی سورہ فاتحہ پڑھے گا اسے پورے قرآن کے دو تہائی پڑھنے کا ثواب ملے گا۔ (مجمع الزوائد)
یہاں غور کرنے کی بات یہ ہے کہ جس نے ایک مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھی تو اسے دوتہائی قرآن پڑھنے کا تواب ملتا ہے اور جو 100 مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھتا ہے اس کے اجروثواب کا انداہ آپ خود کر سکتے ہیں ۔ سورہ فاتحہ قرآن کی پہلی اور عظیم ترین سورہ اور دعا ہے جس کی ان گنت برکات ہیں ۔ سورہ فاتحہ کی دنیاوی برکات بے شمار ہیں اس کے علاوہ یہ سورہ مبارکہ آخرت میں نجات کا ذریعہ بھی ہے اور اس حوالے سے حدیث ہے کہ
جو کوئی سورہ فاتحہ کو پڑھتا ہے تو قیامت کے دن وہ آپ نبی پاک کے ساتھ کھڑا کیا جائے گا ۔ (ترمذی)
دنیاوی حوالے سے سورہ فاتحہ کو 100 مرتبہ تلاوت کرنے کی کیا کیا برکات آپ کو حاصل ہو سکتی ہیں ان کی تفصیل نیچے درج کر دی گئی ہے ۔

Surah Fatiha 100 Times Benefits Urdu

اگر کوئی بھائی یا بہن سورہ فاتحہ کو 100 مرتبہ پڑھ کر اللہ کی بارگاہ میں دعا کرتے ہیں تو ان کی وہ دعا رد نہیں ہو سکتی ۔ یعنی کسی مشکل اور پریشانی کو دور کرنے کے لئے اس سورہ مبارکہ کو 100 مرتبہ پڑھ کر اللہ کی بارگاہ میں اگر دعا کی جائے تو وہ پریشانی جلد دور ہو جائے گی ۔یعنی کسی بھی موجودہ پریشانی کا حل کرنے کے لئے سورہ فاتحہ کو 100 مرتبہ ورد کرنا افضل ہے ۔ لیکن ہمارا مشاہدہ ہے کہ ہم لوگ مادہ چیزوں میں بہت زیادہ الجھ کر مادی خواہشات کو پال لیتے ہیں اور جب ہمیں ہماری مادی خواہشات حاصل نہیں ہوتی تو ہم ڈییریشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ایک نارمل انسان کے پاس اگر موٹر سائیکل ہے تو وہ بہت اچھی کار لینے کی خواہش کرنے لگتا ہے اور جس کے پاس کار ہے تو وہ لینڈ کروزر لینے کی خواہش اپنے دل میں پال لیتا ہے ۔ اصل میں ہم ان لوگوں کی طرف توجہ نہیں کرتے جو کہ دو وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہیں ۔ اگر ہم اپنے سے نچلے طبقے کے لوگوں کی پریشانیوں پر غور شروع کریں تو تب ہمیں علم ہوگا کہ الحمد اللہ رب العالمین کا کیا مطلب ہے ۔ لہذا اگر آپ اپنی ہر حاجت کو اللہ کی بارگاہ سے حاصل کرنا چاہتے ہیں تو الحمد اللہ رب العالمین کو سمجھیں اور ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنے کی عادت ڈالیں ۔ کیونکہ اس نے ہمیں ہماری اوقات سے ذیادہ دیا ہے اور اللہ سے مزید حاصل کرنے کا راز اللہ کے شکر میں ہی ہے ۔

Surah Fatiha 100 Times Benefits Wazifa

بہتر یہ ہے کہ ہم روزانہ اول و آخر 10-1ہ مرتبہ درود پاک پڑھیں اور درمیان میں ہم 100 مرتبہ سورہ فاتحہ اللہ اور اس کے رسول کی رضا کی کے لئے ورد کیا کریں ۔ تاکہ ہماری دنیا بھی سنور جائے اور آخرت بھی سنور جائے ۔ سورہ فاتحہ کا ورد کرنے کی وجہ سے آپ کو بہت سے دنیاوی فائدے حاصل ہو سکتے ہیں ۔جس میں رزق کی خیروبرکت، قرض سے نجات، گھر میں خیروبرکت اور سکون، پیسہ اور مال ودولت کی ریل پیل ،کاروبار میں ترقی، اچھی تقدیر کا حاصل ہو جانا، دشمن سے نجات، روحانی حفاظت، ہر بیماری سے نجات اور حاجات کی تکمیل ہے۔ سورہ فاتحہ کی برکات آپ کو ہمیشہ حاصل ہوتی رہیں گی بس آپ نے اسے پابندی سے ورد کرتے رہنا ہے ۔ سورہ فاتحہ کے فضائل برکات جاننے کے لئے آپ نیچے موجود بٹن پر کلک کریں اور مزید رہنمائی کے لئے آپ آمنہ بہن سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

//
Ask Any Question
Welcome To Live Support