Ayatul kursi ki fazilat par hum ne 2 article pehlay aap ke liye peesh kiye hain. Un articles mein hum ne hadees ki roshni mein ayatul kursi ki fazilat bayan ki hai. Is ke ilawa ayatul kursi ki aap ko jo rohani barkaat haasil hon gi woh bhi aap se share ki hain. Ayatul kursi ki fazilat ke un articles ki tafseel ke liye aakhir mein link day diye gaye hain. Un articles ko zaroor parheen. Taakay aap ko hadees ke mutabiq ayatul kursi ki fazilat ka ilm ho .
Is post mein hum aap ko tasbeeh ayatul kursi ki fazilat bitayen ge. Yeh tasbeeh un afraad ke liye khaas hai jo ke ayatul kursi ka rohani faiz haasil karkay duniya ko allah ke hukum se faida dena chahtay hain. Yaad rahay ke is amal ko karne ke baad aap ki har jaaiz hajat ghaib se pori hogi aur aap ko zindagi mein rizq ki kami nahi aaye gi uskay ilawa ghar ke buzurag afraad ko yeh amal apni zindagi ka mamool bana lena chahiye. Taakay aap ki jaan aulad, ghar aur karobar ko hamesha faida milta rahay .
Is post mein hum tasbeeh ayatul kursi ki fazilat aur is tasbeeh ko ada karne ka sahih tareeqa aap se share karen ge .

Tasbeeh Ayatul Kursi ki Fazilat Urdu

آیت الکرسی کی فضیلت پر ہم نے دو آرٹٰیکل پہلے آپ کے لیے پیش کیے ہیں ۔ ان آرٹیکلز میں ہم نے حدیث کی روشنی میں ایت الکرسی کی فضیلت بیان کی ہے ۔ اس کے علاوہ آیت الکرسی کی آپ کو جو روحانی برکات حاصل ہوں گی وہ بھی آپ سے شئیر کی ہیں ۔آیت کرسی کی فضیلت کے ان ارٹیکلز کی تفصیل کے لیے آخر میں لنک دے دیے گئے ہیں ۔ان آرٹیکلز کو ضرور پڑھیں ۔ تاکہ آپ کو حدیث کے مطابق آیت الکرسی کی فضائل کا علم ہو ۔
اس پوسٹ میں ہم آپ کو تسبیح ایت الکرسی کی فضیلت بتائیں گے ۔ یہ تسبیح ان افراد کے لیے خاص ہے جو کہ آیت الکرسی کا روحانی فیض حاصل کرکے دنیا کو اللہ کے حکم سے فائدہ دینا چاہتے ہیں ۔یاد رہے کہ اس عمل کو کرنے کے بعد آپ کی ہر جائز حاجت غیب سے پوری ہوگی اور آپ کو زندگی میں رزق کی کمی نہیں آئے گی اسکے علاوہ گھر کے بزرگ افراد کو یہ عمل اپنی زندگی کا معمول بنا لینا چاہیے ۔ تاکہ آپ کی جان اولاد ، گھر اور کاروبار کو ہمیشہ فائدہ ملتا رہے ۔
اس پوسٹ میں ہم تسبیح ایت الکرسی کی فضیلت اور اس تسبیح کو ادا کرنے کا صحیح طریقہ آپ سے شئیر کریں گے ۔

Tasbeeh Ayatul Kursi ki Fazilat

تسبیح ایت الکرسی ایک قدیم ورد ہے اس کو ادا کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ سب سے پہلے نماز اور دیکر شرعی احکامات کی پابندی کی عادت ڈالیں ۔ ورد شروع کرنے سے پہلے آپ کچا پیاز کھانا بند کردیں ۔ پیاز ہنڈیا میں استعمال کیا جا سکتا ہے کیونکہ اس سے اسکی بدبو ختم ہو جاتی ہے ۔ اب آپ چاند کی پہلی جمعرات میں عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10 -10 مرتبہ درود ابراہیمی ورد کریں۔ درمیان میں آپ دو نفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا رکیں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 14 -14 بار سورہ اخلاص پڑھیں ۔ اسکے بعد آپ 100 مرتبہ لکڑی کی سادہ تسبح کے زریعے آیت الکرسی ورد کریں ۔ کوشش کریں کے تسبیح کو آپ کیمیکل سے پاک عطر یا پسینہ نور عطر لگا کر یہ ورد کریں ۔یہ عمل آپ نے 14 دن تک وقت مقررہ پر کرنا ہے ۔14 دن کے بعد آپ اپنی استطاعت کے مطابق چند مساکین کو کھانا کھلا دیں اور اسکے بعد آپ نے تمام دن میں جب بھی آپ کے پاس وقت ہو 100 مرتبہ ایت الکرسی پڑھ لیا کریں ۔ ضروری نہیں کہ آپ ایک ہی نشست میں 100 مرتبہ آیت الکرسی پڑھیں بلکہ آپ تھوڑی تھوڑی کرکے پورے دن میں 100 بار آیت الکرسی پڑھ لیا کریں ۔ انشاء اللہ جلدی ہی آپ کے لیے آیت الکرسی کا روحانی فیض جاری ہو جاے گا اور آپ جس کو بھی ایت الکرسی پڑھ کر دم کیا کریں گے اللہ کی ذات اس کو ہر بیماری ، نظربد ، جادو اور ہر قسم کے بد اثرات سے شفا عطا فرمائیں گے ۔
ہم نے سنا ہے کہ جن افراد کے لئے آیت الکرسی کا روحانی فیض جاری ہو جاتا ہے ان کے علاقے میں جو سائل داخل ہوتا ہے اللہ کی ذات اسے بھی ایت الکرسی کی برکت سے شفا عطا فرمادیتے ہیں ۔ زمانہ قدیم میں یہ کرامت بہت سے اولیا اللہ کے پاس تھی اور اس کے پیچھے جو سیکرٹ تھا وہ ایت الکرسی ہی تھی ۔
لہذا جیسے جیسے وقت گزرے گا آپ کے لیے آیت الکرسی کا روحانی فیض زیادہ ہوتا رہے گا اور ممکن ہے کہ آپ کے لیے بھی بیان کی گئی کرامت اللہ کے حکم سے جاری ہو جاے ۔ لیکن آپ کسی بھی کرامت یا روحانی فیض کو حاصل کرنے کی نیت سے آیت الکرسی کا ورد نہ کریں بلکہ صرف اللہ اور اسکے رسول کی رضا و خوشنودی کے لیے یہ ورد کریں انشاء اللہ آپ کو آپ کی تمام حاجات اللہ کی غیبی مدد سے حاصل ہوں جائیں گے ۔
تسبیح ایت الکرسی کے اس عمل کی مزید تفصیل اور رہنمائی کے لیے آپ آمنہ بہن سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

Whatsapp: +92 328 4765719

Find Urdu Wazaif Here

//
Ask Any Question
Welcome To Live Support