Tonsils gilaay ke dono taraf mojood ghudood hotay hain jiska kaam insani jism ko mukhtalif bimarion se bachana hai. Yeh shakal mein egg ki terha hotay hain. Jab un mein infection ho jata hai to mareez kha pee nahi paata aur usay gilaay mein dard honay ke sath bukhaar bhi ho jata hai. Galaay ka infection ziada tar bachon mein hota hai. Tansils mein baaz auqaat stone bhi paida ho jatay hain .
Iss post mein tonsils ka ilaj , tonsils ka ilaj k liye surah ikhlas ka amal aur tonsils ka ilaj k liye zarori batain aap se share ki gye hain .tonsils ka ilaj urdu detail nechay mojood hai .

Tonsils Ka ilaj Urdu

انسان کے جسم میں بہت سے غدود پائے جاتے ہیں  یہ غدود مختلف ہارمونز خارج کرکے انسانی جسم میں کسی نہ کسی نظام کو کنڑول کرتے ہیں ایسے غدود میں سے دو غدود انسانی گلے میں بھی پائے جاتے ہیں جن کو ٹانسلز کہتے ہیں ۔ ٹانسلز انڈے کی شکل میں دو غدود ہٰں  جو گلے میں اوپر کی طرف پائے جاتے ہیں ۔ یہ غدود انسانی جسم میں اہم کردار ادا کرتے ہیں لیکن بعض اوقات ٹانسلز میں انفیکشن ہونے کی وجہ سے انسان کے گلے میں شدید درد ، چبن ، بخار اور درد ہونے لگتا ہے ۔ جس کی وجہ سے انسان کوئی بھی چیز آسانی سے کھا نہیں پاتا اور اس وجہ سے مریض کا بخار بھی نہیں ٹھیک ہوتا ۔ ٹانسلز کا انفیکشن  عام طور پر بچوں میں دیکھا جاتا ہے لیکن یہ بڑوں کو بھی ہو جاتا ہے ان کے ٹانسلز میں سٹون بھی پیدا ہو جاتے ہیں ۔اس پوسٹ میں ہم نے ٹانسلز کے لئے آپ کو سورہ اخلاص کا ایک دم بتایا ہے جسکی برکت سے آپ یا آپ کے بچوں کو ٹانسلز کی بیماری اور انفیکشن سے جلد نجات مل جائے گی ۔

Bachon k Tonsils Ka ilaj

موسم تبدیل ہونے کی صورت میں ، ٹھنڈا پانی یا کھٹی مٹھی اشیاء کے کثرت سے استعمال کی وجہ سے اکثر بچوں کے ٹانسلز میں انفیکشن ہو جاتا ہے ۔ اس انفیکشن کی وجہ سے بچہ کچھ بھی آسانی سے کھا پی نہیں سکتا ، ٹانسلز کے انفیکشن کی وجہ سے بچوں کو کھانسی ، بخار اور نزلہ زکام بھی شروع ہو جاتا ہے ۔ جب تک بچوں کو ٹانسلز سے شفاء نہیں ملتی ، بچوں کو بخار ، نزلہ ، زکام اور درد سے نجات نہیں ملتی ۔
ٹانسلز سے شفاء کے لئے بچوں کو انٹی بائیوٹک کی ضرورت ہوتی ہے جس کے لئے آپ اپنے بچوں کو ماہر ڈاکٹر سے ضرور چیک اپ کروائیں ۔ بچوں کے ٹانسلز انفیکشن کی وجہ سے گھر کے باقی افراد بھی بیمار پڑھ سکتے ہیں اس لئے جلد از جلد اپنے بچوں کو ڈاکٹر سے چیک اپ کروائیں تاکہ یہ انفکیشن جلد دور ہو ۔ بچوں کے ٹانسلز انفیکشن کا روحانی علاج یہ ہے کہ آپ گھر کے کسی کمرہ میں اپنے بچے کو لٹا کر اسے آہستہ آہستہ سرسوں کے تیل کا مساج کریں اور دوران مساج آپ سورہ اخلاص پڑھتے رہیں ۔ یہ عمل آپ نے باوضو ہو کر کرنا ہے اور آپ نے اپنے بچے کے پورے جسم کا آہستہ آہستہ مساج کرنا ہے ۔ جب مساج مکمل ہو جائے تو آپ نے اپنے بچے کے چہرے پر دم کر دینا ہے ۔ یہ عمل آپ ڈاکٹر کی میڈیسن لینے کے دوران 3 بار دہرائیں ، انشاء اللہ سورہ اخلاص کی برکت سے آپ کے ڈاکٹر کی ادویات جلد ہی شفاء کا ذریعہ بن جائیں گی ۔
اگر آپ کا بچہ ماں کا دودھ پیتا ہے تو بچے کی ماں چاول ، کھٹی مٹھی اشیاء اور کولڈ ڈرنک کا استعمال چند دنوں کے لئے چھوڑ دے ۔ لیکن اگر آپ کا بچہ خود کھاتا پیتا ہے تو وہ بھی چاول ، کولڈ ڑدنک ، پاپڑ اور کھٹی مھٹی اشیاء کا استعمال ہرگز نہ کرے ۔ انشاء اللہ آپ کے بچے کو اللہ کی ذات جلد شفاء عطاء فرمائیں گے ۔ اگر کوئی بھائی یا بہن یہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے ہر بیماری ، نظربد ، حادثہ اور ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رہیں تو اللہ کی صفاتی نام یاحفیظ یا رقیب مشک ، عنبر ، زعفران اور گلاب سے تحریر کرکے اپنے بچوں کے گلے میں ضرور پہنا دیں ۔ انشاء اللہ آپ کے بچے ہمیشہ ہر بیماری اور نظربد سے محفوظ رہیں گے ۔

Tonsils Ka Gharelu Ilaj

اگر کسی بھائی یا بہن کو ٹانسلز انفیکشن ہو چکا ہے تو ان کو بھی انٹی بائیوٹکس لئے بغیر اس سے شفاء نہیں ملے گی لہذا آپ کو ماہر ڈاکٹر سے اپنا چیک اپ کروانا ہی ہوگا ۔ اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے ڈاکٹر کی ادویات جلد شفاء کی وجہ بنے تو آپ پانی کو ابال کر چائے کی طرح آہستہ آہستہ پی لیں اور اس پانی کے ہر گھوںٹ کے ساتھ آپ ایک مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں ۔ اس طرح آپ ایک دن میں 3 پیالی گرم پانی دن میں 3 مرتبہ صبح ، دوپہر اور شام پیئں اور ہر گھونٹ پر آپ ایک مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں ۔ گرم پانی کی وجہ سے آپ کے گلے میں موجود وائرس تلف ہو جائے گا اورسورہ اخلاص کی برکت سے آپ کو جلد اور مستقل شفاء مل جائے گی ۔ یاد رہے کہ آپ نے گرم پانی چائے کی طرح استعمال کرنا ہے اور یہ طریقہ صرف وہ افراد استعمال کریں جن کی عمر 16 سال سے زیادہ ہے ۔
اس کے علاوہ ٹانسلز انفیکشن کے شکار افراد چاول ، مرغن غذائیں ، بازاری کھانا ، پاپڑ ، کھٹی مھٹی اشیاء اور کولڈ ڈرنک کا استعمال ہرگز نہ کریں ۔ آپ سے گزارش کی جاتی ہے کہ بیان کیا گیا طریقہ علاج کوئی نسخہ نہیں ایک روحانی علاج ہے ۔ اس میں چونکہ گرم پانی کا استعمال کیا جاتا ہے اور گرم پانی کے استعمال کے حوالے سے آپ ڈاکٹر سے بھی مشورہ ضرور کرلیں ۔ اس کے علاوہ یہ بات بھی ہر فرد کو یاد رکھنی چاہیئے کہ روحانی علاج آپ کو ڈاکٹر کے علاج سے منع نہیں کرتا ۔ بلکہ روحانی علاج کی وجہ سے ڈاکٹر کا علاج آپ کے لئے شفاء کی وجہ بنتا ہے ۔ روحانی علاج ایک دعا ہے اور ہر قسم کی شفاء اللہ کی جانب  سے ہی ملتی ہے ۔

Whatsapp: +92 328 4765719

Find Urdu Wazaif Here

//
Ask Any Question
Welcome To Live Support