اگر آپ جاب نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہیں تو یابدیع العجائیب بالخیر یا بدیع کا وظیفہ کے زریعے آپ 14 دن میں اپنے پسند کی جاب حاصل کر سکتے ہیں ۔ یاد رہے کہ جاب رزق حاصل ہونے کا ایک وسیلہ ہے لیکن بعض افراد کو بہتر تعلیم اور تجربہ ہونے کے با وجود بھی بہتر جاب حاصل نہیں ہوتی بلکہ بعض اوقات انہیں معمولی جاب بھی حاصل نہیں ہوتی ۔
لہذا جاب کی پریشانی سے جلد نجات پانے کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 109 مرتبہ یابدیع العجائیب الخیر یا بدیع ورد کریں ۔ بیان کیا گیا وظیفہ آپ نے ہر نماز کے بعد کرنا ہے اور اس وظیفہ کو آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ وظیفہ جیسے بتایا گیا ہے آپ نے اسی طریقہ سے کرنا ہے یعنی وظیفہ کی تعداد میں کمی بیشی نہ ہو اور نہ ہی آپ اپنے پاس سے خود اس وظیفہ میں کچھ اضافہ کریں ۔یہ وظیفہ 14 دن کرنے سے آپ کو آپ کی پسند کی جاب حاصل ہو جائے گی ۔
یاد رہے کہ آپ نے جاب حاصل کرنے کے لئے گھر سے باہر اسے تلاش کرنے کی کوشش کرنی ہے ۔ گھر بیٹھے آپ کو جاب نہیں ملے گی بلکہ ایسا کرنے سے آپ کو مزید ڈیپریشن لاحق ہوگا ۔وظیفہ کے دوران جیسے ہی آپ جاب کی تلاش شروع کریں گے آپ کے اللہ کی مدد کے دروازئے کھلنا شروع ہو جائیں گے اور جلد ہی آپ کو جاب مل جائے گی ۔
بعض افراد کو جاب تو مل جاتی ہے لیکن وہ جاب پسند نہ ہونے کی وجہ سے اسے چھوڑ دیتے ہیں اور اس کے بعد انہیں معمولی جاب بھی حاصل نہیں ہوتی ۔ آپ نے ایسا نہیں کرنا ، آپ کو جو جاب حاصل ہوگی اسی میں آپ کو ترقی اور کامیابی ملنا شروع ہو جائے گی اور جلد ہی آپ کے مالی حالات بہتر ہونا شروع ہو جائیں گے ۔
یاد رہے کہ بعض لوگ بری قسمت کا شکار ہونے کی وجہ سے فیملی کی مخالفت اور عام لوگوں کی نفرت کا سامنا کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اکثر احساس کمتری کا شکار ہو کر یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی بد قسمت زندگی ان کو کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔ایسے لوگ اپنیطاقت اور قابلیت کو پہچان نہیں پاتے اس وجہ سے وہ اپنا قیمتی وقت ضائع کرنے کے عادی ہو جاتے ہیں ۔ لہذا آپ کو بیان کیا گیا وظیفہ کرنےکے دوران ایک بار اپنی ہمت کو ضرور آزمالینا چاہئے ۔
انشاء اللہ جلد ہی آپ کی بری قسمت اچھی قسمت میں بدل جائے گی اور لوگوں کے رویے بھی جلد ہی آپ جیسے لوگوں کے لئے بدل جائیں گے ۔
Ya Badi ul Ajaib Bil Khair In Arabic
Wazifa Se Pehlay
یاد رہے کہ اگر کوئی مسلمان زندگی میں ایک بار کسی بھی وظیفہ میں کامیابی حاصل کرلیتا ہے تو اس کی برکت سے فرد کو تمام زندگی ہر قسم کا فائدہ حاصل ہوتا رہتا ہے جو کہ عام بات نہیں ہے ۔ لیکن وظیفہ کا روحانی فیض صرف وہی لوگ حاصل کر پاتے ہیں جو وظیفہ کی حقیقت اور اس کی صحیح شرائط کو گہرائی سے سمجھتے ہیں ، لہذا وظیفہ شروع کرنے سے پہلے نیچے دئے گئے لنکس کو وزٹ کرکے وظیفہ کے بارئے میں وہ ضروری باتیں سمجھ لیں جو کہ سینکڑوں سال پہلے کے لوگ اپنے سینوں میں دفن کرکے دنیا سے چلے گئے تھے۔ اس کے بعد وظیفہ شروع کریں انشاء اللہ کامیابی آپ کی ہوگی .
وظیفہ میں ورد کی جانی والی قرآنی آیت کی روحانی برکات جاننے کے لئے نیچے موجود لنک کو وزٹ کریں
