یا ودود پڑھنے کے فائدے بے شمار ہیں لیکن خاص کر یا ودود کا ورد شوہر کی محبت حاصل کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ شادی، رشتہ اور دشمن کو دوست بنانے کے لیے بھی یا ودود کا ورد کیا جاتا ہے۔ اس پوسٹ میں آپ کو یا ودود کا روحانی فیض حاصل کرنے کے لیے آسان وظیفہ بتایا گیا ہے۔
یعنی یا ودود کا وظیفہ، یا ودود کے فوائد اور محبت کے لیے یا ودود کا خاص عمل آپ کو اس پوسٹ میں حاصل ہو گا۔ اگر کوئی بھائی یا بہن یا ودود کا وظیفہ کرنا چاہتے ہیں تو وہ اس پوسٹ کو آخر تک سمجھ کر پڑھیں۔

Ya Wadudu In Arabic

Ya Wadudu in Arabic

Ya Wadudu Ka Wazifa

اگر آپ یا ودود کا وطیفہ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد
دو نفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 14-14 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔
نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 10 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔
اس کے بعد آپ 7000بار یا ودود محبت سے ورد کریں ۔
آخر میں آپ دوبارہ 10 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس وظیفہ کو بند کردیں اور اللہ سے اپنی پریشانی سے نجات کے لئے دعا کریں ۔
آپ نے بیان کیا گیا وظیفہ صرف عشاء کی نماز کے بعد کرنا ہے اور اس وظیفہ کو آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے ۔
وظیفہ مکمل ہونے کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور 313 مرتبہ یا ودود ورد کرنے کی عادت بنائیں تاکہ آپ کو اس وظیفہ کی روحانی برکات ہمیشہ حاصل ہوتی رہیں

Ya Wadudu Benefits

جس طرح بعض افراد رزق کی کمی کا شکار ہوتے ہیں اسی طرح بعض افراد محبت اور عزت کی کمی کا بھی شکار ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اکثر احساس محرومی کا شکار ہو کر غلط سوچ کو پالتے رہتے ہیں ۔ اگر کسی فرد کی فیملی ، یا معاشرہ میں کم عزت کی جاتی ہے تو وہ اچھی قسمت سے محروم ہوتے ہیں ۔
لہذا ایسی صورت میں آپ کے لیے یاودود کا وظیفہ کرنا افضل ہے ۔ یا ودود کا یہ وظیفہ شادی ، رشتہ ، شوہر اور محبت حاصل کرنے کے حوالے سے سب سے زیادہ افضل ہے ۔ محبت کی روحانیت حاصل کرنے میں ہر کوئی کامیاب نہیں ہوتا لیکن جو افراد اللہ کے صفاتی نام یا ودود کی حقیقت کو سمجھ لیتے ہیں محبت کی روحانیت ان ہی کو حاصل ہوتی ہے ۔ یا ودود کے چند فائدے جنکا مشاہدہ کیا گیا ہے وہ درج ذیل ہیں ۔
یاودود کے بے شمار روحانی فائدے ہیں یعنی اگر کوئی یا ودودکا وظیفہ کرتا ہے یا کوئی یاوددو کا عربی نقش اپنے پاس رکھتا ہے تو اس کی برکت سے شوہر تازندگی اپنی بیوی کی محبت میں مبتلاء رہتا ہے اور بیوی بھی اپنے شوہر کی فرمابرادری میں رہتی ہے ۔
یا ودود کی برکت سے آپ کو فیملی میں عزت ، محبت اور اعلی مقام حاصل ہو جائے گا ۔
یا ودود کی برکت سے ہر دشمن آپ کا دوست بننے کی کوشش کرے گا ۔
اولاد فرمابردار ہو جائے گی ۔
خاندان کا ہر فرد آپ کی عزت کرے گا ۔
ہر خاص و عام آپ کی ہر بات کو دل سے ماننے لگے گا ۔
آپ جس سے بات کریں گے وہی آپ کا ہمیشہ احترام کرنے پر مجبور ہو جائےگا ۔
آپ کی شادی اور رشتہ کی ہر روکاوٹ دور ہو جائے گی ۔
اگر آپ پسند سے شادی کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے غیبی اسباب پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے ۔
یاودود کی برکت سے گھر میں امن سکون ، محبت ، اتفاق اور خیروبرکت پیدا ہو جاتی ہے ۔ اسکے علاوہ گھر میں وافر رزق اور دولت بھی آںے لگتی ہے ۔
یاودود کی برکت سے آپ کے لئے محبت کی روحانیت انشاء اللہ جاری ہو جائے گی جس کی وجہ سے ہر کوئی آپ سے محبت کرے گا اور آپ کو زندگی بھر دولت کی کمی نہیں ہوگی ۔
یاد رہے کہ محبت کی روحانیت کے ذریعے آپ کا ہر ناممکن کام پورا ہو سکتا ہےاور دنیا میں کوئی بھی ایساء کام نہیں جو کہ محبت کی روحانیت سے نہ کیا جاسکتا ہو ۔اور محبت کی روحانیت کو صرف یاودود کی برکت سےہی حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

Note:

وظیفہ میں کامیابی کے لئے وظیفہ کی شرائط کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ضروری ہے ، لہذا وظیفہ شروع کرنے سے پہلے نیچے دئے گئے بٹن پر کلک کرکے ضروری ہدائیات کو سمھ لیں ۔ اس کے علاوہ اگر آپ کو مزید رہنمائی کی ضرورت ہے تو آپ ہم سے واٹس ایپ پر رابطہ کر سکتے ہیں انشاء اللہ آپ کو ہمارئے نیٹ ورک سے صحیح روحانی رہنمائی حاصل ہوگی ۔