اگر آپ جاب نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہیں تو آپ کی یہ پریشانی یا واسع جلا جلالہ کا وظیفہ کی برکت سے 14 دن سے پہلے ختم ہو سکتی ۔ یا واسع اللہ کا صفاتی نام ہے جو کہ رزق ، عزت ، پیسہ ، مال اور اولاد میں برکت کے لئے زمانہ قدیم سے ورد کیا جاتا رہا ہے اور آج بھی رزق کے حوالے سے پریشانی کو دور کرنے کے لئے ذیادہ تر مسلم خواتین یاواسع جلا جلالہ کا وظفہ کرتی ہیں ۔
یاواسع جلا جلالہ کا وظیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 100 مرتبہ یاواسع جلا جلالہ ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے ہر نماز کے بعد کرنا ہے اور اس وظیفہ کو آپ نے14دن تک جاری رکھنا ہے انشاء اللہ 14 دن گزرنے سے پہلے آپ کو آپ کے پسند کی جاب حاصل ہو جائے گی ۔ بیان کیا گیا وظیفہ آپ کے نام ، مقصد اور روحانی طبیعت کے عین مطابق ہے اور اس وظیفہ کی برکات آپ کو بہت جلد حاصل ہو جائیں گی ۔ یاواسع جلا جلالہ کی برکت سے آپ کو جاب انٹر ویو میں کامیابی حاصل ہوگی اور جلد ہی آپ کو جاب میں ترقی اور عزت بھی حاصل ہوجائے گی ۔
یاد رہے کہ بعض لوگ اپنی بے چین طبعیت کے سبب کوئی بھی جاب مستقل نہیں کر پاتے جبکہ غیر مستقل مزاجی کی وجہ سے بعض افراد کو فیملی کی نفرت اور مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے ۔ سچے خواب دیکھائی دینا روحانی شخصیت ہونے کی علامت ہے لیکن حقیقت میں خوابوں کو محنت اور مستقل مزاجی سے ہی سچا کیا جا سکتا ہے ۔ زندگی میں کامیابی کے لئے حقیقت پسندی اور مستقل مزاجی سے محنت کرنا ضروری ہے اور جو لوگ دوسروں کی معمولی باتوں کو دل پر لگاتے ہیں وہ اپنے لئے بیڈ لک کے سبب پیدا کرتے ہیں ۔
بیان کی گئی اہم باتوں کو سمجھ کر وظیفہ کریں اور بیان کئے گئے وظیفہ کو جیسے بتایا گیا صرف اسی طریقے سے کریں انشاءا للہ آنے والا وقت آپ کا ہے ۔
