اگر کوئی بھائی یا بہن زندگی میں محنت اور کوشش کے باوجود کامیاب نہیں ہو رہے، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو کامیابی کا راستہ ہی نہیں مل رہا، اور نہ ہی آپ کو اس بات کی سمجھ آ رہی ہے کہ آپ کو کامیابی کے لیے کیا کرنا ہوگا۔
جن افراد کی قسمت خراب ہوتی ہے، انہیں کامیابی کا راستہ دکھائی نہیں دیتا۔ لہٰذا ایسی صورت میں اگر کوئی انسان اللہ کی مدد حاصل کر لے، تو اللہ کی ذات اس فرد کے ذہن میں کامیاب ہونے کا راز ڈال دیتے ہیں۔ یعنی اس فرد کو کامیابی کا راستہ دکھائی دینے لگ جاتا ہے۔
اس پوسٹ میں آپ کو “الھادی” (Al-Hadi) کا ایک ایسا آسان وظیفہ بتایا گیا ہے، جس کی برکت سے آپ کو زندگی کے ہر میدان میں اللہ کی غیبی مدد حاصل ہونے لگے گی، جس کی بنیاد پر آپ کو کامیابی کے تمام راز بھی خودبخود سمجھ آنے لگیں گے۔
اس پوسٹ میں آپ کو الھادی کی مکمل تفصیل، الھادی کے اردو معنی، معنی کا وظیفہ، الھادی وظیفہ کے فوائد، الھادی کا عربی نقش اور اسم اعظم الھادی کے بارے میں ایسے خاص راز حاصل ہوں گے، جن سے آپ کی زندگی آپ کی سوچ سے بھی زیادہ آسان ہو سکتی ہے۔
Ya Hadiyu in Arabic
Ya Hadiyu Meaning In Urdu
الھادی اللہ کا صفاتی نام ہے جس کا مطلب ہے سیدھا راستہ دیکھانے والا ۔یا سیدھے راستے پر چلانے والا ۔ اب یہ بات تو ظاہر ہے کہ صرف اللہ کی ذات ایسی ہے جو ہمیں ہدایت دیتی ہے اور ہمیں سیدھے راستے پر چلاتی ہے ۔
ہر انسان اپنی زندگی میں کسی نہ کسی ایسے راستے کا انتخاب کر لیتا ہے جو اسے کم فائدے اور زیادہ نقصان کی طرف لے کر جاتا ہے اور انھی راستوں پر چلتے چلتے انسان اپنے لیے بہت سی مشکلات اکھٹی کرتا ہے ، کوئی نہ کوئی خواہش دل میں پال لیتا ہے اور کسی نہ کسی تکلیف کے سبب نا امید ہو جاتا ہے۔
اللہ سبحان و تعالیٰ کا نام یا ھادی کا ذکر ایسے حالات میں فرد کے لیے امید ، آسرے اور صحیح راہ دیکھانے کا کام سر انجام دیتا ہے۔
یاد رہے کہ جب انسان کی نیت صحیح ہوتی ہے اور وہ اسی نیت کے ساتھ کوشش کرتا ہے اور اللہ کی ذات سے اپنے معاملات میں آسانی طلب کرتا ہے تو اللہ کی ذات اس کے مقصد کی تکمیل کے لیے غیبی راستے بنا دیتے ہیں۔ جن کے ذریعے انسان اپنی خواہشات کو پورا کر لیتا ہے ، تکلیفوں سے نجات حاصل کرتا ہے اور صراط مستقیم پر چل کر اپنی زندگی کو پرسکون کرتا ہے۔
انسان کا اگر اس بات پر ایمان پختہ ہو جائے کہ اللہ ہمیں سیدھا راستہ دیکھائے گا تو اس فرد کو سیدھے راستے کی سوچ خود بخود ملنا شروع ہو جاتی ہے ۔ اسم اعظم الھادی قرآن میں بے شمار مقامات پر موجود ہے ۔ یہ اسم مبارک سورہ فاتحہ میں بھی اھدناالصراط مستقیم کی صؤرت میں بھی موجود ہے ۔ اس اسم شریف کی بے شمار برکات ہیں جو آپ کو اس پوسٹ میں حاصل ہوگی انشاء اللہ ۔
Al Hadiyu Urdu
ہر انسان اپنی زندگی میں کبھی نہ کبھی کسی نہ کسی پریشانی کا شکار ضرور ہوتا ہے ۔ انسان کی پریشانی کی اصل وجہ اس کے صحیح راستے سے بھٹک جانے کی بنا پر ہوتی ہے ۔ جب کوئی انسان صحیح راستے سے بھٹک جاتا ہے تو ظاہری اور باطنی حوالے سے اس پر بد اثرات مرتب ہونا شروع ہو جاتے ہیں جسکی وجہ سے اسے اس بات کی سمجھ ہی نہیں آتی کہ وہ کس طرح کامیاب ہو ۔ بعض اوقات کامیابی اس کے سامنے ہوتی ہے لیکن پھر بھی وہ چاہتے ہوئے بھی کامیابی کو حاصل نہیں کر پاتا
حتی کہ بد اثرات کی وجہ سے فرد کی قسمت خراب ہو جاتی ہے اور وہ جس کام میں ہاتھ ڈالتا ہے اسے ناکامی کا سامناء ہوتا ہے ۔
لہذا ایسی صورت میں اگر کوئی اللہ سے مدد طلب کرے تو اللہ کی ذات اس فرد کی سوچ میں اسکی کامیابی کے اصل سیکرٹ ڈال دیتے ہیں اور جب انسان اپنے دل کی اصل آواز پر غور کرتا ہے تو وہی اسکی کامیابی ہوتی ہے ۔ ایسے حالات میں اگر کوئی بھائی یا بہن الھادی کا ورد کرے تو اس فرد کی غیبی مدد اور اصلاح ضرور کی جاتی ہے ۔ الھادی کا ورد کرنے کے لئے ہم نے آپ کو سب سے آسان اور مجرب وظیفہ نیچے بتادیا ہے ۔
Al Hadiyu Wazifa
اگر کوئی بھائی یا بہن زندگی کے کسی بھی میدان میں اللہ کی غیبی مدد اور رہنمائی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو وہ 12 دن تک اللہ کے صفاتی نام الھادی کا ورد کرے انشاء اللہ اس فرد کو اس کی زندگی کے ہر میدان میں تمام زندگی اللہ کی مدد ملتی رہے گی اور وہ نہ چاہتے ہوئے بھی کامیاب ہوگا یعنی اسے بے حد آسانی سے کامیابی حاصل ہو جایا کرئے گی ۔
اس وظیفہ کے لئے آپ عشاء کی نماز کے بعد اول وآخر 12 -12 بار درودشریف ورد کریں اور درمیان میں آپ 600 بار اسم باری تعالٰی یا ھادی اور ایک مرتبہ سورہ مزمل محبت سے ورد کر لیں ۔ اس وظیفہ کو آپ 12 دن تک جاری رکھیں ۔ انشاء اللہ 12 دنوں میں آپ کےدل پر آپ کی کامیابی کی باتیں اترنے لگیں گی اور آپ کو کو کامیاب ہونے کے لئے اللہ کی غیبی مدد بھی حاصل ہونے لگے گی جس کا آپ کو واضع اشارہ بھی حاصل ہوگا ۔
12 دن کا وظیفہ کرنے کے بعد آپ روزانہ 10 بار دورد ابراہیمی اور 100 بار یا ھادیُ پڑھنے کا معمول بنا لیں۔ انشاء اللہ اس عمل کی برکت سے آپ کی زندگی میں کوئی پریشانی مشکل نہیں آئے گی اور آپ کو دلی ، دماغی اور روحانی سکون میسر ہو گا ۔
Al Hadiyu Benefits
دل کو گمراہی سے بچانا۔
ہر معاملے میں صحیح راستہ دکھانا۔
علم و عقل میں برکت۔
فیصلہ کرنے کی صلاحیت بڑھانا۔
شک و شبہات سے نجات۔
حق اور باطل میں فرق کرنے کی بصیرت۔
دین کی سمجھ میں اضافہ۔
برے خیالات سے حفاظت۔
قرآن پاک کی تعلیمات سمجھنا۔
ہدایت کی دعا قبول ہونا۔
نفس کی خواہشات سے راہنمائی۔
مشکل حالات میں صبر کی ہدایت۔
رزق کے حلال ذرائع کی طرف رہنمائی۔
نیک دوست اور رفیق میسر آنا۔
اچھی صحبت کی طرف رغبت۔
بری صحبت سے بچاؤ۔
گناہوں سے بچنے کی توفیق۔
نیک اعمال کی طرف رغبت۔
توبہ کی توفیق۔
عبادت میں لذت اور خشوع۔
شیطانی وسوسوں سے محفوظ رہنا۔
اولاد کی صحیح تربیت کی توفیق۔
گھر میں امن و سکون۔
زندگی کے مقصد کا علم۔
ہر کام میں برکت۔
راست گفتاری کی طاقت۔
دوسروں کو بھلائی کی نصیحت کرنے کا جذبہ۔
ہر پریشانی کا حل نظر آنا۔
مایوسی سے نجات۔
اللہ پر بھروسہ اور توکل بڑھانا۔
موت کے وقت ایمان پر ثابت قدمی۔
قبر میں ہدایت و نور۔
قیامت کے خوف سے اطمینان۔
صراطِ مستقیم پر چلنے کی استقامت۔
گمراہ لوگوں سے حفاظت۔
دل کی سختی کا خاتمہ۔
روحانی سکون و اطمینان۔
ہر نیک کام میں آسانی۔
آخرت کی کامیابی۔
جنت کے راستے پر ثابت قدمی۔
میاں بیوی کے رشتے میں محبت پیدا ہو گی۔
نافرمان اولاد فرما بردار ہو جائے گی۔
أپ جو بھی دعا اللہ کی بارگاہ میں مانگیں گے وہ قبول ہو گی۔
آپ گناہوں سے بچے رہیں گے۔
اللہ کا قرب نصیب ہو گا۔
جن لڑکیوں یا لڑکوں کی شادی ، رشتہ میں رکاوٹ ہو گی وہ اللہ کے فضل سے دور ہو جائے گی۔
Note:
وظیفہ میں کامیابی کے لئے وظیفہ کی شرائط کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ضروری ہے ، لہذا وظیفہ شروع کرنے سے پہلے نیچے دئے گئے بٹن پر کلک کرکے ضروری ہدائیات کو سمھ لیں ۔ اس کے علاوہ اگر آپ کو مزید رہنمائی کی ضرورت ہے تو آپ ہم سے واٹس ایپ پر رابطہ کر سکتے ہیں انشاء اللہ آپ کو ہمارئے نیٹ ورک سے صحیح روحانی رہنمائی حاصل ہوگی ۔
