یحبونھم کحب اللہ والذین آمنو اشد حبا اللہ ایک عظیم دعا ہے جو سورہ بقرہ کی آیت 165 میں ہے ۔ اس آیت مبارکہ کو آیت محبت بھی کہا جاتا ہے اور اس آیت مبارکہ میں یہ بتایا گیا ہے کہ اللہ سے محبت کرو اور اللہ کی محبت میں کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ ۔یہ آیت مبارکہ کسی شخص کے دل میں محبت پیدا کرنے کے لئے خاص مانی جاتی ہے ۔ یاد رہے کہ محبت ایک روحانی طاقت ہے اور ہر شخص کو کسی نہ کسی انداز سے محبت کی ضرورت ہوتی ہے ۔ محبت کی وجہ سے رشتے کامیاب ہوتے ہیں ۔ لہذا والدین ، بہن بھائیوں اور میاں بیوی کے درمیان اگر محبت ہے تو یہ رشتے ایک دوسرے کا خیال کریں گے اور کامیاب رہیں گے لیکن اگر رشتوں میں محبت نہیں تو ایسے رشتے جلد ٹوٹ جاتے ہیں ۔ محبت کی روحانیت کا استعمال کرکے انسان اپنی زندگی کی بہت سی پریشانیوں کو ختم کر سکتا ہے ۔ ایسی پریشانیوں میں اہم پریشانیاں ، شوہر ، شادی اور رشتہ کی ہوتی ہیں ۔ اس کے علاوہ اگر کسی شخص کی فیملی ، آفس یا معاشرے میں عزت نہ ہو اور ہر کوئی اسے ذلیل رسوا کردیتا ہوتو ایسا شخص بھی محبت کی روحانیت کو استعمال کرکےلوگوں کے دلوں میں اپنی محبت پیدا کر سکتا ہے اور یہ سب سورہ بقرہ کی آیت 165 میں موجود دعا مبارکہ سے ہی ممکن ہے۔ لہذا اس پوسٹ میں ہم سورہ بقرہ کی آیت 165 کا ایک ایسا ہی وظیفہ آپ کو بتا رہے ہیں جس کی برکت سے آپ کسی بھی مخصوص انسان کے دل میں اپنی محبت پیدا کرکے اپنی موجودہ پریشانی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں ۔ اس وظیفہ کی اردو تفصیل نیچے درج ہے ۔

Surah Baqarah Ayat 165 Arabic

arabic surah baqarah ayat 165

Surah Baqarah Ayat 165 Tarjuma

“اللہ ان (مومنین) سے محبت کرتا ہے اور وہ اللہ سے محبت کرتے ہیں، اور جو ایمان لائے ہیں وہ اللہ سے سخت محبت رکھتے ہیں۔”

Surah Baqarah Ayat 165 Wazifa

اگر کوئی بھائی یا بہن محبت کی روحانیت کو اپنے لئے جاری کرنا چاہتے ہیں تاکہ ان کے جائز رشتوں میں محبت پیدا ہو جائے یا آپ مخصوص جگہ اپنی شادی کرنا چاہتے ہیں ۔تو اس مقصد کے لئے آپ 7 دن تک سورہ بقرہ کی آیت 165 کا وظیفہ کریں ۔ اس وظیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ 1000 مرتبہ سورہ بقرہ کی آیت 165 ورد کریں اور یہ وطیفہ آپ 7 دن تک جاری رکھیں ۔وظیفہ شروع کرنے سے پہلے آپ دعا مبارکہ یحبونھم کحب اللہ والذین آمنو اشد حبا اللہ کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے گھر میں بھی رکھیں اور اپنے پاس بھی رکھیں اور وظیفہ مکمل ہونے کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 100 مرتبہ دعا مبارکہ یحبونھم کحب اللہ والذین آمنو اشد حبا اللہ ورد کرتے رہیں تاکہ آپ کو اس دعا مبارکہ کی روحانی برکات ہمیشہ حاصل ہوتی رہیں ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کے لئے محبت کی روحانیت جاری ہو جائے گی جس کی وجہ سے ہر فرد آپ سے عزت اور محبت سے بات کرنے لگے گا ۔

Surah Baqarah Ayat 165 Wazifa k Faide

اللہ سے گہری محبت پیدا ہوتی ہے۔
شرک سے دوری ہوتی ہے۔
دل نرم اور روشن ہوتا ہے۔
نماز اور عبادت میں مزہ آتا ہے۔
گناہوں سے نفرت ہوتی ہے۔
مصیبتوں میں صبر آتا ہے۔
اللہ پر بھروسہ مضبوط ہوتا ہے۔
دنیا کی محبت کم ہوتی ہے۔
آخرت کی یاد تازہ رہتی ہے۔
نیک عمل خالصتاً اللہ کے لیے ہوتے ہیں۔
شیطان کے وسوسے کم ہوتے ہیں۔
دعائیں قبول ہوتی ہیں۔
دل کو سکون ملتا ہے۔
غصہ اور نفرت کنٹرول میں رہتی ہے۔
اچھے اخلاق پیدا ہوتے ہیں۔
دین کا علم سیکھنے کی خواہش بڑھتی ہے۔
اللہ کا ذکر دل سے جڑتا ہے۔
آخرت میں اللہ کا دیدار ملے گا۔
اللہ کے عذاب سے ڈر اور اس کی رحمت کی امید رہتی ہے۔
دوسروں کو دین کی دعوت دینے کا جذبہ ملتا ہے۔
اللہ کی نعمتوں کی قدر ہوتی ہے۔
دوسرے مسلمانوں سے محبت بڑھتی ہے۔
ہر حال میں اللہ کا شکر ادا ہوتا ہے۔
روحانی طاقت ملتی ہے۔
ایمان کی حلاوت اور مزہ ملتا ہے۔

Note:

وظیفہ میں کامیابی کے لئے وظیفہ کی شرائط کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ضروری ہے ، لہذا وظیفہ شروع کرنے سے پہلے نیچے دئے گئے بٹن پر کلک کرکے ضروری ہدائیات کو سمھ لیں ۔ اس کے علاوہ اگر آپ کو مزید رہنمائی کی ضرورت ہے تو آپ ہم سے واٹس ایپ پر رابطہ کر سکتے ہیں انشاء اللہ آپ کو ہمارئے نیٹ ورک سے صحیح روحانی رہنمائی حاصل ہوگی ۔