اس پوسٹ میں آپ کو ایک ایسا خاص وظیفہ حاصل ہوگا جس کی برکت سے آپ کو ہر قسم کی پریشانی سے نجات حاصل ہوگی اور آپ کو بے حساب رزق بھی ہمیشہ حاصل ہوتا رہے گا ۔ یہ خاص وظیفہ خاص دعا اللہ یبسط الرزق کا ہے اور یہ مکمل دعا نیچے عربی میں درج ہے ۔
یہ دعا قرآن کی سورہ عنکبوت ایت 62 ہے جبکہ سورہ عنکبوت قرآن کے پارہ 20 اور 21 میں ہے ۔ اس دعا مبارکہ میں اللہ کے ذاتی اور صفاتی نام موجود ہیں جو کہ اس بات کی طرح واضع اشارہ ہیں کہ صرف اللہ ہی پوری دنیا میں موجود جانداروں کو رزق دیتا ہے اور اسی بات پر یقین رکھنا نہ صرف مسلمان کا ایمان ہے بلکہ اسی یقین کی برکت سے مسلمان کو رزق کی تنگی سے بھی نجات ملتی ہے ۔
قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کا نام “الرَّزَّاقُ” ایک بار سورہ الذاریات کی آیت 58 میں آیا ہے، جبکہ “یَبْسُطُ الرِّزْقَ” کے تصورات مختلف آیات میں جیسے سورہ البقرہ آیت 245، سورہ الرعد آیت 26، اور سورہ الشوریٰ آیت 12 میں ملتے ہیں۔ یہ مضمون آپ کو ایک ایسے مجرب وظیفے سے روشناس کروائے گا جو رزق میں برکت، کشادگی اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کے دروازے کھولنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ آئیے، اس خاص ذکر اور وظیفے کی برکات کو سمجھنے کا سفر شروع کرتے ہیں۔

Allahu Yabsutur Rizqa in Arabic

Allahu Yabsutur Rizqa Wazifa for job

Allahu Yabsutur Rizqa Ka Tarjuma

اس آیت کا ترجمہ ہے: “اللہ جس کے لیے چاہتا ہے رزق کشادہ فرما دیتا ہے اور (جس کے لیے چاہتا ہے) تنگ کر دیتا ہے۔”

Allahu Yabsutur Rizqa Ka Wazifa

دعا مبارکہ ” اللہ یبسط الرزق ” کا وظیفہ ہر مسلمان کی ہر قسم کی پریشانی کا حل ہے ۔ خاص کر اس وظیفہ کو رزق میں اضافہ اور قرض سے نجات کے لئے کیا جاتا ہے لیکن اسی وظیفہ کی برکت سے بےشمار مسلمانوں کو مالدار ہوتے بھی دیکھا گیا ہے ۔ لہذا ہر مشکل اور پریشانی سے نجات کے لئے ” اللہ یبسط الرزق لمن یشاء بغیر حساب ” کا وظیفہ آپ کو بے شمار دنیا و آخرت کے فائدے دے سکتا ہے
۔ یہ وظیفہ دل کی پاکیزگی، خلوص اور اللہ پر کامل بھروسے کے ساتھ کیا جائے تو انشاءاللہ حیرت انگیز نتائج سامنے آتے ہیں۔
وظیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کےبعد دو نفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 14-14 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔
نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 10 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔
اس کے بعد آپ 313 بار سورہ عنکبوت کی آیت 62 محبت سے ورد کریں ۔
آخر میں آپ دوبارہ 10 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس وظیفہ کو بند کردیں اور اللہ سے اپنی پریشانی سے نجات کے لئے دعا کریں ۔
آپ نے بیان کیا گیا وظیفہ صرف عشاء کی نماز کے بعد کرنا ہے اور اس وظیفہ کو آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے ۔
انشاء اللہ 14 دن کا وظیفہ مکمل ہونے سے پہلے آپ کی ہر پریشانی اللہ کی غیبی مدد سے دور ہونے کے لئے اسباب پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے اور آپ کو تمام زندگی بے حساب رزق بھی ملتا رہے گا
وظیفہ مکمل ہونے کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور 10 مرتبہ 10 مرتبہ سورہ عنکبوت کی آیت 62 ورد کرنے کی عادت بنائیں تاکہ آپ کو اس وظیفہ کی روحانی برکات ہمیشہ حاصل ہوتی رہیں

Allahu Yabsutur Rizqa Ke Fawaid

سورہ عنکبوت یعنی اللہ یبسط الرزق کا وظیفہ کرنے کے بعد آپ کو بے شمار روحانی اور ظاہری فوائد حاصل ہونا شروع ہو جائیں گے اس وظیفہ کے چند مشاہدہ میں آںے والے فوائد کا اس پوسٹ میں تزکرہ کیا ہے جو کہ نیچے درج ہیں یعنی دعا اللہ یبسط الرزق کا وظیفہ کی برکت سے آپ کے لئے
رزق کے تمام بند راستے کھل جاتے ہیں۔
روزی میں غیر متوقع کشادگی اور برکت آتی ہے۔
قرض سے نجات ملتی ہے۔
کاروبار میں ترقی اور منافع میں اضافہ ہوتا ہے۔
نوکری یا ملازمت میں ترقی کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔
مالی مشکلات اور تنگی دور ہوتی ہے۔
اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت اور نظرِ کرم حاصل ہوتی ہے۔
دل سے مالی فکر اور پریشانی ختم ہو جاتی ہے۔
اللہ تعالیٰ پر توکل اور بھروسہ مضبوط ہوتا ہے۔
ہر کام میں آسانی اور سہولت پیدا ہوتی ہے۔
گھر میں خوشحالی اور سکون آتا ہے۔
رزق حلال کی طرف رغبت بڑھتی ہے۔
فضول خرچی سے بچنے کی توفیق ملتی ہے۔
بے جا لالچ اور حرص سے دل پاک ہوتا ہے۔
اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی قدر دانی بڑھتی ہے۔
دولت کو صحیح جگہ استعمال کرنے کی ہدایت ملتی ہے۔
دینے والے کے دل میں آپ کے لیے عزت و محبت پیدا ہوتی ہے۔
رزق میں چھپی ہوئی برکتوں کا احساس ہوتا ہے۔

Note:

وظیفہ میں کامیابی کے لئے وظیفہ کی شرائط کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ضروری ہے ، لہذا وظیفہ شروع کرنے سے پہلے نیچے دئے گئے بٹن پر کلک کرکے ضروری ہدائیات کو سمھ لیں ۔ اس کے علاوہ اگر آپ کو مزید رہنمائی کی ضرورت ہے تو آپ ہم سے واٹس ایپ پر رابطہ کر سکتے ہیں انشاء اللہ آپ کو ہمارئے نیٹ ورک سے صحیح روحانی رہنمائی حاصل ہوگی ۔