سورۃ الفاتحہ قرآن کی پہلی اور عظیم سورۃ مبارکہ ہے جس کی عظمت خود قرآن نے بیان فرمائی ہے۔ سورۃ الفاتحہ کی عظمت حدیث مبارک میں بھی بیان ہے۔ اس پوسٹ میں ہم آپ کو سورۃ الفاتحہ کی روحانی فضیلت اور برکت بتانے کی کوشش کریں گے انشاء اللہ۔ سورۃ الفاتحہ کے حوالے سے آپ کو نیٹ سے اور علماء کرام سے بہت سے ڈیٹیل حاصل ہو کی یہ پوسٹ سورۃ الفاتحہ کی روحانی برکت کے حوالے سے ہے۔ سورۃ الفاتحہ کے وظیفہ کی اردو ڈیٹیل نیچے درج ہے۔
Surah Fatiha in Arabic
Surah Fatiha ka Tarjuma
تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، جو سارے جہانوں کا پالنے والا، بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔ وہ روزِ جزا کا مالک ہے۔ ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں۔ ہمیں سیدھا راستہ دکھا، ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا، نہ کہ ان کا جن پر غضب ہوا، نہ ہی گمراہوں کا۔
Surah Fatiha In Urdu
سورہ فاتحہ کے بارے میں قرآن الکریم میں سورہ حجر پارہ نمبر 14 آیت نمبر 87 میں اللہ کی ذات فرماتے ہیں جسکا مفہوم یہ ہے کہ یا رسول اللہ ہم نے آپ کو 7 بار پڑھی جانے والی آیات اور قرآن عطاء فرمایا۔
سورہ فاتحہ قرآن کی پہلی سورت ہے جو کہ 7 آیات پر مشتمل ہے ۔ سورہ فاتحہ کو الفاتحہ بھی کہا جاتا ہے جسکا مطلب کھولنے والی کے ہیں مفہوم اس کا یہ ہے کہ جب ہم قرآن کھولتے ہیں تو ہمارے سامنے قرآن کی پہلی سورہ فاتحہ ہی آتی ہے اور علماء اکرام سورہ فاتحہ کو قرآن کی کنجی بھی کہتے ہیں ،
ایک حدیث میں سورہ فاتحہ کو ام الکتاب بھی کہا گیا ہے ۔
علماء اکرام کی تحقیق کے مطابق سورہ فاتحہ وہ واحد سورہ مبارکہ ہے جسکی عظمت خود قرآن میں بیان کی گئی ہے ۔
لہذا فضیلت کے اعتبار سے قرآن کی سب سے افضل سورہ مبارکہ سورہ فاتحہ ہے ۔
Surah Fatiha Hadees
بخاری شریف کی حدیث نمبر 756 میں آپ نبی پاک نے فرمایا جو کوئی نماز میں سورہ فاتحہ نہیں پڑھتا اس کی نماز ہی نہیں ہوتی ۔
سیدنا ابو سعید ابن معلیٰ کہتے ہیں کہ میں ایک بار مسجد نبوی میں نماز پڑھ رہا تھا ۔ تو نبی پاک نے مجھے بلایا اور فرمایا کی میں تمہیں مسجد سے باہر نکلنے سے پہلے قرآن کی سب سے عظیم سورت بتاوں گا ۔
لہذا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد سے باہر تشریف لے کے جانے لگیں تو صحابی رسول سیدنا ابو سعید ابن معلیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ سے عرض کی یا رسول اللہ وہ کون سی سورہ ہے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ سورہ فاتحہ ہے
صحیح بخاری حدیث نمبر4703
Surah Fatiha Names
سورہ فاتحہ کے بہت سے نام ہیں اور جو نام حدیث مبارکہ میں ملتے ہیں وہ درج ذیل ہیں
سورہ فاتحہ ، الفاتحہ ، الحمد ، ام الکتاب ،سبع مثانی ، الصلوٰۃ ،الشفاء ، رقیہ ،اساس القرآن ، ، الکنز
سفیان بن عینیہ فرماتے ہیں۔ اس کا نام «واقیہ» ہے
یحییٰ بن کثیر کہتے ہیں اس کا نام «کافیہ» بھی ہے
کچھ صحابہ اکرام کے مطابق سورہ فاتحہ مکہ مکرمہ میں نازل ہوئی اور کچھ کے مطابق یہ سورہ مبارکہ مدینہ منورہ میں نازل ہوئی ۔
Surah Fatiha Wazifa
سورہ فاتحہ کا وظیفہ کرنے کے بزرگوں نے بہت سے طریقے بیان فرمائے ہیں لیکن جو طریقہ سب سے زیادہ آسان اور اپنی برکات کا جلد ظہور کر دیتا ہے وہ ہم آپ کو بتائیں گے ۔ لہذا سورہ فاتحہ کے وظیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد اول و آخر 7 – 7 بار درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ دونفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کے ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 14 – 14 بار سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ جب آپ نوافل ادا کرلیں تو اس کے بعد آپ ایک بار سورہ فاتحہ اس طرح ادا کریں کے جب آپ الحمد شریف کی چوتھی آیت مبارکہ
ایاک نعبد و ایاک نستعین پر پہنچیں تو آپ اس آیت مبارکہ کو 70 بار ورد کریں ۔ اسکے بعد آپ سورہ فاتحہ کی جو آیات باقی رہ گئی ہیں وہ پڑھیں ۔
بیان کئے گئے طریقہ کے مطابق آپ 7 بار سورہ فاتحہ کا ورد کریں ۔ اس پورے عمل میں آپ 7 بار سورہ فاتحہ اور 490 بار الحمد شریف کی آیت مبارکہ ایاک نعبد و ایاک نستعین پڑھ پائیں گے ۔ یہ وظیفہ آپ نے 7 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ وظیفہ میں آپ ہر حلال چیز کا استعمال کر سکتے ہیں ۔
اس وظیفہ کے لئے اجازت شرط نہیں صرف محمد آل محمد کی محبت شرط ہے ۔
Benefits of Surah Fatiha
سورہ فاتحہ کے بیان کئے گئے وظیفہ کے بے شمار فوائد ہیں ان فوائد میں سے چند مشاہدہ میں آںے والے فوائد درج ذیل ہیں ۔
سورہ فاتحہ کے بیان کئے گئے وظیفہ کی برکت سے آپ کو بے حساب رزق حاصل ہو جائے گا
آپ کی ہر مشکل آسان ہو جائے گی ۔
آپ کی جان ، اولاد ، گھر اور کاروبار اللہ کی حفاظت میں رہیں گے ۔
آپ کی ہر دعا اللہ کی بارگاہ میں قبول ہوگی ۔
آپ کی ہر جائز حاجت غیب سے پوری ہوگی ۔
اپ کو ہر ظاہری و باطنی بیماری سے اللہ کی ذات شفاء عطاء فرمائیں گے ۔
آپ جس بیمار پر سورہ فاتحہ پڑھ کر دم کریں گے اسے شفاء حاصل ہوگی۔
اگر آپ نے بیان کیا گیا وظیفہ کر لیا تو تمام زندگی آپ پر کالا جادو نہیں چلے گا ۔
اگر کوئی کالا جادو کا شکار ہے تو آپ اسے سورہ فاتحہ پانی پر دم کر کے دیں انشاء اللہ اسے کالا جادو سے شفاء مل جائے گی ۔
سورہ فاتحہ کی برکت سے نظربد ، جنات ، سایہ ، دشمن اور ناگہانی آفات وبلیات آپ کے نزدیک سے بھی نہیں گزر سکیں گے ۔
اگر کسی بیٹی کے رشتہ میں بندش ہے تو وہ بندش سورہ فاتحہ کی برکت سے فوری ختم ہو جائے گی ۔
اگر کسی کی شادی میں روکاوٹ ہے تو وہ روکاوٹ جلد دور ہو جائے گی ۔
سورہ فاتحہ کی برکت سے میاں بیوی میں محبت کبھی کم نہیں ہوتی ۔
گھر میں سکون اور خیروبرکت ہمیشہ قائم رہتی ہے ۔
گھر میں تنگدستی اور غربت نہیں آتی ۔
سورہ فاتحہ کی برکت سے آپ کو رزق اور دولت حاصل ہونا شروع ہو جاتی ہے ۔
جاب اور کاروبار میں ہر قسم کی پریشانی کا فوری خاتمہ ہو جاتا ہے۔
سورہ فاتحہ کی برکت سے فرد کا مقدر سنور جاتا ہے اور وہ جس کام میں ہاتھ ڈالتا ہے اللہ کی ذات اسے کامیابی عطاء فرماتے ہیں ۔
Surah Fatiha for Marriage
شادی کی ہر روکاوٹ کو دور کرنے کے لئے آپ ہر فرض نماز کے بعد 14 بار سورہ فاتحہ اور 10 بار درود ابراہیمی 14 روز تک ورد کریں ۔ انشاء اللہ 14 روز میں آپ کی شادی کی ہر روکاوٹ اللہ کی مدد سے دور ہو جائے گی ۔
Surah Fatiha for Money
اگر آپ کے پاس پیسہ نہیں رکتا تو یہ نظربد کی وجہ سے ہو سکتا ہے ۔ لہذا آپ کے پاس پیسہ نہ ہونے کی وجہ جو بھی ہو آپ ہر فرض نماز کے بعد 10 بار سورہ فاتحہ پڑھنے کا معمول بنا لیں ۔ انشاء اللہ چند دنوں میں آپ کے پاس پیسہ آنا شروع ہو جائے گا ۔ اس پیسے میں برکت بھی ہوگی اور وہ آپ سے ختم بھی نہ ہوگا۔
Surah Fatiha for Rizq
رزق کی کمی ، قرض اور تنگدستی سے نجات کے لئے آپ ہر فرض نماز کے بعد 7 بار سورہ فاتحہ ، ایک بار سورہ مزمل اور 10 بار درود ابراہیمی محبت سے 14 روز تک ورد کریں انشاءا اللہ آپ کو رزق کے حوالے سے ہر پریشانی سے نجات مل جائے گی ۔
Surah Fatiha for Health
اگر آپ کسی بھی بیماری میں مبتلاء ہیں تو آپ ہر فرض نماز کے بعد 3 بار سورہ فاتحہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیں یہ عمل 3 دن ہر فرض نماز کے بعد دھرائیں انشاء اللہ آپ کو کامل شفاء حاصل ہو جائے گی ۔
Surah Fatiha for Aulad
اگر کوئی بھائی یا بہن اولاد کی نعمت سے محروم ہیں تو وہ فجر کی نماز کے بعد سورہ فاتحہ 41 بار پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لیا کریں اگر یہ پانی شوہر کسی وجہ سے نہ پیئے تو یہ پانی بیوی باقائدگی سے 14 دن پیئے ۔ یہ عمل آپ نے 14 دن ہر روزانہ فجر کی نماز کے بعد کرنا ہے انشاء اللہ آپ کو اللہ کی بارگاہ سے اولاد ضرور حاصل ہوگی ۔
Surah Fatiha for Job
اگر کسی بھائی یا بہن کو اچھی نوکری اچھی تعلیم اور محنت کے باوجود حاصل نہ ہو رہی ہو تو آپ 7 دن تک ہر فرض نماز کے بعد 7 بار سورہ فاتحہ ، 1 بار سورہ مزمل اور 10 بار درود ابراہیمی محبت سے ورد کریں ۔ انشاء اللہ 7 روز میں آپ کے لئے اچھی جاب کے سبب پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے ۔ اگر آپ کے پاس اچھی جاب موجود ہے لیکن اس جاب میں آپ کو پریشانی کا سامناء ہو تو وہ پریشانی بھی جلد دور ہو جائے گی ۔ یاد رہے کہ سورہ فاتحہ ایک عظیم دعا ہے اور اس میں ہر بیماری کی شفاء اور ہر پریشانی کا حل موجود ہے ، لہذا جو فرد سورہ فاتحہ کا وظیفہ محبت سے کرتا ہے تو اسے اس کی تاثیر کا اندازہ جلد ہو جاتا ہے
Note:
وظیفہ میں کامیابی کے لئے وظیفہ کی شرائط کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ضروری ہے ، لہذا وظیفہ شروع کرنے سے پہلے نیچے دئے گئے بٹن پر کلک کرکے ضروری ہدائیات کو سمھ لیں ۔ اس کے علاوہ اگر آپ کو مزید رہنمائی کی ضرورت ہے تو آپ ہم سے واٹس ایپ پر رابطہ کر سکتے ہیں انشاء اللہ آپ کو ہمارئے نیٹ ورک سے صحیح روحانی رہنمائی حاصل ہوگی ۔
