nade ali ka wird

اگر آپ جاب نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہیں تو آپ کے لئے سب سے بہترین وظیفہ اسم اعظم اللہ الصمد کا ہے ۔ یہ وظیفہ آپ کے نام اور روحانی طبیعت کے عین مطابق ہے اور اس کی برکت سے آپ کو آپ کی مرضی کے مطابق اچھی جاب بہت جلد حاصل ہو جائے گی ۔ اس وظیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 700 مرتبہ اسم اعظم اللہ الصمد اور 3 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ بیان کیا گیا وظیفہ آپ نے 7 دن تک کرنا ہے اور اگر 7 دن میں آپ کو جاب حاصل نہ ہوتو آپ اس وظیفہ کو 14 دن تک جاری رکھیں انشاء اللہ 14 دن سے پہلے آپ کے لئے اچھی جاب کا وسیلہ ضرور پیدا ہوگا ۔
یاد رہے کہ اللہ الصمد بے حد بابرکت ورد ہے اور اگر آپ اس ورد کا روحانی فیض ہمیشہ کے لئے چاہتے ہیں
تو اس مقصد کے لئے آپ کو روزانہ فجر کی نماز کے بعد 10 مرتبہ درود شریف اور 100 مرتبہ اللہ الصمد ورد کرنے کی عادت بنا لیں اس کے علاوہ آپ کو غصہ ، تنقید کرنے کی عادت، تکبر ، خوشامد سے خوش ہونے اور ذیادہ بولنے سے بھی پرہیز کرنا ہوگا ۔
انشاء اللہ جلد ہی آپ کے لئے بہتر روزگار اور ذیادہ پیسہ حاصل ہونے کے اسباب پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے ۔

allah hu samad in arabic
//
Ask Any Question
Welcome To Live Support