یہ ایک چھوٹا سا درود ہے اور اگر کوئی فرد اس درود پاک کوروزانہ 10 مرتبہ ورد کرنے کی عادت ڈال لیتا ہے تو اسے اللہ کی غیبی مدد حاصل ہو جاتی ہے اور یہ فرد جب بھی کسی مشکل کام میں ہاتھ ڈالے گا اسے کامیابی ہوگی ۔ بعض افراد ایسے ہیں جو مشکل کام کریں یا آسان انہیں کامیابی نہیں ملتی حتی کے آسان طرین کام بھی ان کے لئے پہاڑ کے برابر مشکل ہو جاتا ہے یہ لوگ محنت کرتے رہتے ہیں لیکن انہیں محنت اور جان توڑ کوشش کے باوجود بھی اس میں کامیابی نہیں ملتی ۔ لہذا ایسے افراد بیان کئے گئے درود پاک کو عرد کرنے کی عادت ڈال لیں اور کوشش کریں کے وہ یہ درود پاک پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے پاس بھی رکھیں اور ادب کا خیال رکھیں ۔ انشاء اللہ اس درد پاک کا وظیفہ کی برکت سے آپ کو جو فائدے حاصل ہوں گے ان کا آپ اندازہ بھی نہیں کر سکیں گے ۔
Bismillah Allahumma salli ala Muhammad in Arabic
Bismillah Allahumma salli ala Muhammad ka Trjuma
“اللہ کے نام سے، اے اللہ! محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) پر رحمت نازل فرما۔”
Bismillah Allahumma salli ala Muhammad Wazifa
اگر کوئی بھائی یا بہن بسم اللہ الھم صلی علی محمد کا وظیفہ کرنا چاہتے ہیں تو وہ جمعہ کے دن عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں دونفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کے ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 14-14 بار سورہ اخلاص تلاوت کریں نوافل ادا کرنے کے بعد آپ محبت کے ساتھ 1000 مرتبہ درود بسم اللہ الھم صلی علی محمد ورد کریں ۔ یہ عمل آپ ہر جمعہ کو کریں تو ذیادہ افضل ہے اگر ایسا نہ کر سکیں تو آپ زندگی میں صرف ایک مرتبہ یہ عمل کرلیں اور اس کے بعد آپ روزانہ سونے سے پہلے اور صبح اٹھنے کے فوری بعد 10 مرتبہ اس درود پاک کو پڑھ لیا کریں ۔ انشاء اللہ آپ کی سوئی تقدیر ایسے جاگ جاے گی کہ آپ حیران رہ جائیں گے ۔ اولیا ء اللہ کی قدیم کتابوں میں اس درود پاک کی بے شمار برکات اور فضائل بیان ہیں جن میں جن ہم آپ کے لئے پیش کر رہے ہیں ۔
Bismillah Allahumma salli ala Muhammad Benefits
اگر کوئی بھائی یا بہن بیان کئے گئے درود پاک کا وظیفہ کر لیتا ہے یا وہ اس درود پاک کو روزانہ محبت سے ورد کرنے کی عادت ڈال لیتا ہے تو اسکی برکت سے اس فرد کو اس کی سوچ سے بھی ذیادہ رزق ، دولت اور عزت حاصل ہونے لگتی ہے اور یہ فرد جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتا ہے اللہ کی ذات اسے کامیابی عطا فرماتے ہیں ۔
زمانہ قدیم میں اس درود پاک کا ورد دست غیب کو جاری کرنے کے لئے بھی کیا جاتا تھا ۔
بسم اللہ الھم صلی علی محمد کی برکت سے فرد کو اسکی تمام حاجات تمام زندگی حاصل ہوتی رہتی ہیں اور اس فرد پر آنے والی پر پریشانی اور مصیبت بھی قبل از وقت ٹل جاتی ہے اور یہ بہت بڑی فضیلت ہے ۔
بسم اللہ الھم صلی علی محمد کی برکت سے گھر میں امن سکون اور خیربرکت پیدا ہوجاتی ہے ۔
بے اولاد بہنوں کو اولاد مل جاتی ہے
اولاد فرمابردار ہوجاتی ہے ۔
بیٹیوں کو ان کی پسند کا اچھا رشتہ مل جاتا ہے ۔
شوہر بیوی میں حد سے ذیادہ محبت پیدا ہو جاتی ہے ۔
دچمن زیر ہو جاتے ہیں اور فرد ہر قسم کے بد اثرات ، نظربد ، جادو ، جنات ، دشمن ، حادثاتاور ناگہانی آفات وبلیات سے محفوظ رہتا ہے ۔ لہذا ہر بھائی اور بہن کو چاہئے کہ وہ روزانہ بسم اللہ الھم صلی علی محمد 10 مرتبہ محبت سے ضرور پڑھ لیا کریں ۔
Note:
وظیفہ میں کامیابی کے لئے وظیفہ کی شرائط کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ضروری ہے ، لہذا وظیفہ شروع کرنے سے پہلے نیچے دئے گئے بٹن پر کلک کرکے ضروری ہدائیات کو سمھ لیں ۔ اس کے علاوہ اگر آپ کو مزید رہنمائی کی ضرورت ہے تو آپ ہم سے واٹس ایپ پر رابطہ کر سکتے ہیں انشاء اللہ آپ کو ہمارئے نیٹ ورک سے صحیح روحانی رہنمائی حاصل ہوگی ۔
