عام طور پر لوگوں کا یہ کہنا ہوتا ہے کہ ان کی دعائیں قبول نہیں ہوتی لیکن ایسے لوگ اپنے اعمال پر توجہ نہیں دیتے۔ ایک حدیث کے مطابق اگر پیٹ میں حرام ہو تو دعا قبول نہیں ہوتی۔ اب اگر غور کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ ہم میں سے بہت کم افراد ایسے ہیں جو رزق حلال کا خیال رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر کسی کو جھوٹ بولنے کی عادت ہو یا کسی کو گالی دینے کی عادت ہو یا پھر کوئی بے نمازی ہو تو ایسے شخص کو دعا کی قبولیت کی امید رکھنی ہی نہیں چاہیے۔ اس کے علاوہ دعا صرف وہ پوری ہوتی ہے جو کہ جائز ہو۔ یعنی اگر کوئی یہ کہے کہ یا اللہ، میری لاری کا فرسٹ انعام لگ جائے تو ایسا دعا کے ذریعے نہیں ہوگا کیونکہ حدیث نے ہاتھ سے کمائے ہوئے رزق کو افضل قرار دیا ہے۔ لہذا اگر ہمارے اعمال درست ہیں تو دعا خود بخود قبول ہوتی ہے، اگر اعمال درست نہیں تو ہزار وظائف بھی دعا کی قبولیت کی وجہ نہیں بنتے۔
لہذا سوال یہ ہے کہ وہ کون سی سورۃ ہے جس کو پڑھنے سے دعا قبول ہوتی ہے، تو اس کا جواب یہ ہے کہ آپ کوئی بھی سورۃ مبارکہ پڑھ کر اللہ کی بارگاہ میں دعا کریں، آپ کی دعا قبول ہوگی۔ بس شرط یہ ہے کہ آپ نے درست اعمال کے ساتھ اللہ سے فریاد کی ہو۔ اس کے علاوہ ایک حدیث کے مطابق، نماز فجر کے بعد اگر کوئی سورۃ یٰسٓ پڑھ کر اللہ کی بارگاہ میں دعا کرتا ہے تو اس کی دعا ضرور قبول ہوتی ہے۔

Dua Ki Qabooliyat Ke Liye Surah Urdu

عام طور پر لوگوں کا یہ کہنا ہوتا ہے کہ ان کی دعائیں قبول نہیں ہوتی لیکن ایسے لوگ اپنے اعمال پر توجہ نہیں دیتے ۔ ایک حدیث کے مطابق اگر پیٹ میں حرام ہو تو دعا قبول نہیں ہوتی اب اگر غور کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ ہم میں سے بہت کم افراد ایسے ہیں جو رزق حلال کا خیال رکھتے ہیں ۔ اس کے علاوہ اگر کسی کو جھوٹ بولنے کی عادت ہو یا کسی کو گالی دینے کی عادت ہو یاپھر کوئی بے نمازی ہو تو ایسے شخص کو دعا کی قبولیت کی امید رکھنی ہی نہیں چاہیے۔ اس کے علاوہ دعا صرف وہ پوری ہوتی ہے جو کہ جائز ہو ۔ یعنی اگر کوئی یہ کہے کہ یا اللہ میری لاٹری کا فرسٹ انعام لگ جائے تو ایسا دعا کے ذریعے نہیں ہوگا کیونکہ حدیث نے ہاتھ سے کمائے ہوئے رزق کو افضل قرار دیا ہے ۔ لہذا اگر ہمارے اعمال درست ہیں تو دعا خودبخود قبول ہوتی ہے اگر اعمال درست نہیں تو ہزار وظائف بھی دعا کی قبولیت کی وجہ نہیں بنتے ۔
لہذا سوال یہ ہے کہ وہ کون سی سورہ ہے جس کو پڑھنے سے دعا قبول ہوتی ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ آپ کوئی بھی سورہ مبارکہ پڑھ کر اللہ کی بارگاہ میں دعا کریں آپ کی دعا قبول ہوگی ۔بس شرط یہ ہے کہ آپ نے درست اعمال کے ساتھ اللہ سے فریاد کی ہو۔ اس کے علاوہ ایک حدیث کے مطابق نماز فجر کے بعد اگر کوئی سورہ یاسین پڑھ کر اللہ کی بارگاہ میں دعا کرتا ہے تو اسکی دعا ضرور قبول ہوتی ہے ۔

Note:

وظیفہ میں کامیابی کے لئے وظیفہ کی شرائط کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ضروری ہے ، لہذا وظیفہ شروع کرنے سے پہلے نیچے دئے گئے بٹن پر کلک کرکے ضروری ہدائیات کو سمھ لیں ۔ اس کے علاوہ اگر آپ کو مزید رہنمائی کی ضرورت ہے تو آپ ہم سے واٹس ایپ پر رابطہ کر سکتے ہیں انشاء اللہ آپ کو ہمارئے نیٹ ورک سے صحیح روحانی رہنمائی حاصل ہوگی ۔