اگر کوئی مسلم بہن جاب نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہے تو اس کی پریشانی حسبی اللہ لا الہ دعا کے زریعے 14 دن میں ختم ہو سکتی ہے ۔ حسبی اللہ لا الہ مکمل دعا عربی میں آخر میں درج ہے ۔ آپ اس دعا مبارکہ کو یاد کر لیں اور اس کے بعد آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 100 مرتبہ حسبی اللہ لا الہ الا ہو علیہ توکلت وھورب العرش العظیم تلاوت کریں ۔
بیان کیا گیا وظیفہ آپ نے ہر نماز کے بعد کرنا ہے اور اس وظیفہ کو آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے انشاء اللہ 14 دن سے پہلے آپ کو آپ کی پسند کی جاب حاصل ہو جائے گی ۔
بیان کی گئی دعا مبارکہ سورہ توبہ کی آیت 129 ہے اور اس آیت کی برکت سے آپ کو جاب انٹر ویو میں کامیابی حاصل ہوگی ۔ آپ کو جلد جاب حاصل ہو جائے گی اور اس جاب میں آپ کو ترقی اور کامیابی بھی حاصل ہوگی ۔
بیان کیا گیا وظیفہ آپ کے مقصد ، نام ، مزاج اور روحانی طیبعیت کے مطابق ہے جس کی روحانی برکات آپ کو بہت جلد حاصل ہونا شروع ہو جائیں گی ۔
یاد رہے کہ ہماری کچھ عادات ہماری بری قسمت کی وجہ بنتی ہے اور بری قسمت کی وجہ سے ہمیں اکثر مالی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ جاب نہ ہونے کی وجہ سے فرد ہمیشہ مالی پریشانی کا شکار رہتا ہے ۔
بعض افراد بہت ذیادہ سوچتے ہیں اور ان کا ذیادہ وقت خوابوں میں پلان بنانے میں گزرتا ہے جبکہ وہ کبھی اپنے کسی پلان کو پورا نہیں کر پاتے جس کی وجہ سے وہ حساس ہو کر اپنی قسمت کو کوسنا شروع کر دیتے ہیں اور معمولی باتوں کو دل پر لگا کر اکثر غم ذدہ بھی رہنے لگتے ہیں ۔جو کہ بری قسمت کو دعوت دینے کے مترادف ہے ۔
لہذا آپ کو چاہئے کہ آپ اپنی ذات میں سے وہ عادات ختم کریں جو کہ آپ کے لئے بری قسمت کی وجہ بن رہے ہیں ایسا کرنے سے عنقریب زندگی کی ہر خوشی آپ کے قدموں میں ہوگی اور آپ کی ان خوشیوں کا فائدہ آپ کی اولاد کو بھی ہوگا ۔
ییان کیا گیا وظیفہ آپ کو جیسے بتایا گیا ہے اسی طرح کریں اور اگر آپ کو کسی بات کی سمجھ نہ آئے تو رابطہ کریں ۔اس کے علاوہ جب تک آپ کو وظیفہ کے بارئے میں مکمل تفصیل حاصل نہ ہو وظیفہ کو شروع نہ کریں۔
اس وظیفہ کے بارئے میں ضروری ہدائیات ،شرائط اور احیتاطی تدابیر کے لئے نیچے لنکس دے دئے گئے ہیں ان لنکس کو وزٹ کرنے کے بعد ہی وظیفہ شروع کریں ۔
