اس تحریر میں آپ کو سورۃ الفاتحہ کا ایک خاص وظیفہ ملے گا جس کی برکت سے ان شاء اللہ آپ کو جلد ہی اللہ کی جانب سے اولاد کی نعمت سے سرفراز کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اولاد نہ ہونے کی صورت میں مسلمان خواتین نفسیاتی دباؤ اور گھر کے بعض افراد کی ناراضگی کا شکار ہو سکتی ہیں۔ سورۃ الفاتحہ شفا کا بہترین ذریعہ ہے، اس لیے اس کے ذریعے نہ صرف اولاد نہ ہونے کی ہر ممکنہ رکاوٹ دور ہوتی ہے، بلکہ اس کی برکت سے خواتین اولاد کی صحت، کامیابی اور مستقبل سے جڑی ہر فکر سے محفوظ رہتی ہیں۔
ذہن نشین رہے کہ رحم کے مسائل، ہارمونل عدم توازن، تولیدی اعضاء میں کمزوری، وزن کی زیادتی، اور متوازن غذا کے استعمال میں کمی بھی اولاد نہ ہونے کی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ نظر بد، حسد اور منفی روحانی اثرات کی وجہ سے بھی بہت سی خواتین اولاد کی نعمت سے محروم رہ جاتی ہیں۔ کبھی کبھار انہی وجوہات سے حمل بھی ضائع ہو جاتا ہے۔
مذکورہ تمام مسائل کا حل سورۃ الفاتحہ کے اس وظیفہ میں پوشیدہ ہے، جو آپ کو یہاں بتایا جا رہا ہے۔
Aulad Ke Liye Surah Fatiha Ka Wazifa
اگر کوئی مسلمان خاتون اولاد کی خواہش رکھتی ہو یا اس کا حمل باربار ضائع ہو جاتا ہو، تو اللہ سے اولاد پانے کے لیے سورۃ الفاتحہ کا یہ عمل نہایت مؤثر ثابت ہوگا۔ اولاد نہ ہونے کی وجہ خواہ کچھ بھی ہو، اسے سورۃ الفاتحہ کے اس عمل کی برکت سے محض سات دنوں میں دور کیا جا سکتا ہے۔
سورۃ الفاتحہ روحانی اور جسمانی علاج کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس عمل کے لیے جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد 10 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ پھر 70 بار سورۃ الفاتحہ اور 313 بار اللہ کے صفاتی نام “یا خالق” یا “یا باری” پڑھیں۔ آخر میں دوبارہ 10 مرتبہ درود شریف پڑھ کر عمل مکمل کریں۔
یہ وظیفہ ہر نماز کے بعد سات دن تک مسلسل جاری رکھیں۔ ان شاء اللہ سات دن کے بعد آپ کے جسم سے ہر قسم کی روحانی و جسمانی بیماریاں دور ہونا شروع ہو جائیں گی اور جلد ہی آپ کو اولاد کی خوشخبری ملے گی۔
سورۃ الفاتحہ کا یہ وظیفہ حمل ٹھہرنے، اسے محفوظ رکھنے اور آسان پیدائش کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے۔ عمل مکمل ہونے کے بعد بھی روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور 70 مرتبہ سورۃ الفاتحہ پڑھنے کا معمول بنا لیں اور اسے اولاد کی پیدائش تک جاری رکھیں۔
