اگر کوئی خاتون اللہ کی بارگاہ سے جلد اولاد حاصل کرنا چاہتی ہے تو اس مقصد کے لئے نادعلی شریف کا وظیفہ بے حد پاورفل مانا جاتا ہے ۔یاد رہے کہ جن خواتین کی عمر 40 سال سے ذیادہ ہو جاتی ہے وہ اولاد پیدا کرنے کے قابل نہیں رہتی جبکہ نادعلی شریف کی برکت سے خواتین کو 40 سال کے بعد بھی اولاد عطاء ہو جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ جو خواتین میڈیکلی اولاد پیدا کرنے کے قابل نہیں ہوتی ان کو بھی اللہ کی ذات نادعلی کی برکت سے اولاد کی نعمت سے سرفراز فرمادیتے ہیں ۔ یاد رہے کہ قسمت کے سامنے انسان ہمیشہ سے بے بس رہا ہے لیکن دعا ایک ایسی عبادت ہے جو کہ قسمت سے ٹکر لیتی ہے اور اس کی برکت سے قسمت بھی بدل سکتی ہے ۔ یعنی اگر قسمت میں اولاد نہیں تو نادعلی کا ورد کرنے کے بعد اللہ کی بارگاہ میں دعا کریں انشاء اللہ قسمت بدلتی ہوئی آپ خود دیکھیں گے شرط صرف یہ ہے کہ دل میں محمد آل محمد کی محبت ہو تو آپ کے ہاتھ اللہ کی بارگاہ میں دعا کے لئے بلند ہو ۔
اس پوسٹ میں آپ کو اللہ کی بارگاہ میں جلد اولاد حاصل کرنے کے لئے نادعلی کا وظیفہ حاصل ہوگا لیکن اس سے پہلے آپ کو اولاد پیدا نہ ہونے کی اصل وجوہات کو جان لینا چاہئے تا کہ آپ ان وجوہات سے پرہیز کریں اور آپ کو وظیفہ کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو ۔
Aulad Na Hone Ki Waja
خواتین کا اولاد سے محروم ہونے کی بے شمار وجوہات ہو سکتی ہیں ۔ یہ وجوہات میڈیکلی بھی ہو سکتی ہیں اور ان روحانی وجوہات کی بنا پر بھی خواتین اولاد سے محروم رہ سکتی ہیں ۔ لیکن کچھ بزرگوں کے مطابق اولاد پید ا نہ ہونے کی میڈیکلی وجوہات کے پیچھے بھی روحانی وجوہات ہوتی ہیں ۔
عام طور اولاد سے محرومی کی میڈیکلی وجوہات میں ماہواری کے بے قاعدگی ، لیکوریا ، رحم کا منہ بند ہونا اور موٹاپا ہوتے ہیں لیکن ان میڈیکلی وجوہات کے پیچھے کی اصل کہانی حسد ، نحوست ، نظربد ، کالا جادو اور جنات کے اثرات ہوتے ہیں لیکن چونکہ ہماری عقل حسد ، نحوست ، نظربد ، جنات اور کالا جادو کے اثرات کو تسلیم نہیں کرتی اس لئے ذیادہ تر خواتین روحانی وجوہات کو نظر انداز کرکے ان سے بچاو کی دعائیں نہیں پڑھتی اور اس وجہ سے 100 میں سے 30 خواتین قدرتی عمر میں اولاد حاصل نہیں کر پاتی۔
لہذا اگر کوئی خاتون اولاد کی نعمت سے محروم ہے تو اسے سب سے پہلے اپنا میڈیکلی علاج کے لئے اچھی لیڈی ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہئے اور اس کے دوران اسے دعاوں کے زریعے اپنا روحانی علاج کرنا چاہئے ، روحانی علاج سبب کے زریعے ہوتا ہے ، لہذا دعاوں کی برکت سے ڈاکٹر کی دوا ہی خواتین کے لئے شفاء کا سبب بن جاتی ہیں ۔
ہم نے آپ کو آسان الفاظ میں اولاد نہ ہونے کی اصل وجوہات بتا دی ہیں ۔ اب ہم آپ اللہ کی بارگاہ میں جلد اولاد حاصل کرنے کے لئے دعائے شریف کا ایک ایسا وظیفہ بتاتے ہیں جس کی برکت سے آپ کو جلد ہی اولاد عطا ہو جائے گی ۔ نادعلی شریف کو اللہ حاصل کرنے کے حوالے سے خواتین زمانہ قدیم سے ورد کرتی رہی ہیں اور اس کی برکت سے بے شمار ایسی خواتین کو اولاد حاصل ہوئی ہے جو اولاد پیدا کرنے کے قابل نہیں تھی۔ اس کے علاوہ کچھ بزرگوں کا دعویٰ ہے کہ اگر قسمت میں اولاد نہیں تو نادعلی شریف کے وسیلہ سے بد قسمت افراد کی زندگی میں اولاد لکھ دی جاتی ہے۔
اللہ کی بارگاہ سے جلد اولاد حاصل کرنے کے لئے دعائے نادعلی شریف کا وظیفہ نیچے درج ہے۔
Jaldi Aulad K Liye Wazifa
اگر کوئی خاتوں اللہ کی بارگاہ سےجلد اولاد حاصل کرنا چاہتی ہے تو اس مقصد کے لئے آپ نے نادعلی کا وظیفہ نئے چاند کی پہلی جمعرات کو عشاء کی نماز کے بعد شروع کرنا ہے لیکن یہ وظیفہ بدرجہ مجبوری کسی بھی دن شروع کیا جا سکتا ہے ۔ یہ وظیفہ خواتین کریں تو ذیادہ افضل ہے ۔ اس وظیفہ کے لئے آپ عشاء عشاء کی نماز کے بعد دونفل نماز ہدیہ بی بی فاطمہ سلام اللہ علیھا اس طرح ادا کریں کہ آپ پہلی رکعت میں الحمد شریف کے بعد ایک مرتبہ سورہ فلق پڑھیں اور دوسری رکعت میں آپ الحمدشریف کے بعد ایک مرتبہ سورہ ناس پڑھیں ۔ سورہ فلق اور سورہ ناس 30 پارہ میں ہیں اور اگر کسی بہن کو سورہ فلق اور سورہ یاس یاد نہیں تو وہ نوافل میں سورہ اخلاص پڑھ سکتی ہیں ۔نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 100 مرتبہ آیت کریمہ پڑھیں اور اس کے بعد آپ 70 مرتبہ نادعلی شریف کو محبت سے ورد کریں ۔یہ وظیفہ کرنے کے بعد آپ نے کھجور پر دم کرنا ہے اور اس کجھور کو آپ نے صبح خالی پیٹ گائے کے دودھ کے ساتھ کھا لینا ہے ۔ یہ وظیفہ آپ نے اسی طرح 14 دن تک کرنا ہے اور 14 دن کے بعد آپ نے روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 7 مرتبہ نادعلی شریف ورد کرنے کی عادت بنا لینی ہے اور اس میں آپ نے بلا مجبوری ناغہ نہیں کرنا ۔
انشاء اللہ بہت جلد آپ کے جسم اور گھر سے ہر قسم کے برئے اثرات ختم ہو جائیں گے اور اس وجہ سے خواتین کو حمل ٹھہر جائے گا اور یہ حمل اللہ کی حفاظت میں بھی رہے گا ۔ اس کے بعد نادعلی کی برکت سے خواتین کو جلد ہی اولاد حاصل ہو جائے گی اور اس دوران خواتین در ، نظربد ، حسد اور نحوست سے بھی محفوظ رہیں گی ۔
یاد رہے کہ جلد اوالد کی طلب گار خواتین صرف صحت بخش غذاوں کا استعمال کریں اور ایسی غذاؤں میں گائے کا گوشت ، ناریل ، بادام ، ہر قسم کا فروٹ ، گائے کا دودھ اور کھجور کا استعمال ضرور کریں ۔
بیکری کی مصنوعات ، ذیادہ چاول ، بازاری کھانا ، پاپڑ اور بازاری کولڈ ڈرنک سے دور رہیں ۔
Jaldi Aulad K Liye Wazifa Benefits
جلد اولاد ہونے کا جو وظیفہ بیان کیا گیا ہے اس کی برکت سے خواتین کو اولاد ہونے کے حوالے سے 14 روحانی برکات حاصل ہوتی ہیں جو کہ ہم نے نیچے بیان کردی ہیں ۔
نادعلی کا وظیفہ کی برکت سے خواتین کو جلد حمل ٹھہر جاتا ہے ۔
نادعلی کی برکت سے خواتین کا حمل اللہ کی حفاظت میں رہتا ہے ۔
حاملہ خواتین کو نظربد ، حسد اور نحوست سے ہمیشہ خطرہ لاحق رہتا ہے، لہذ نادعلی شریف کا وظیفہ کی برکت سے خواتین نظربد ، حسد اور نحوست سے ہمیشہ محفوظ رہتی ہیں ۔
جنات نادعلی سے ڈرتے ہیں ، لہذا اگر کوئی خاتون جنات کی وجہ سے بے اولاد ہیں تو جنات کے اثرات اس خاتون کے جسم سے ہمیشہ کے لئے تلف ہو جائیں گے ۔
بعض اوقات آپ کا دشمن نہیں چاہتا کہ آپ کو اولاد ہو ، لہذا وہ کالا جادو کے زریعے اولاد کی بندش کر سکتا ہے جبکہ نادعلی کالا جادو کو ایسے ختم کرتا ہے جیسے کہ آگ روئی کو جلاتی ہے ۔
نادعلی کی برکت سے خواتین حمل کے دوران ہونے والی پریشانیوں سے محفوظ رہتی ہیں ۔
بعض خواتین کو حمل کے دوران بھیانک خواب دیکھائی دیتے ہیں اور بعض کو حمل کے دوران شدید دباو بھی پڑھ جاتا ہے ۔ لہذا نادعلی کی برکت سے خواتین بھیانک خوابوں، ڈر اور دباو سے محفوظ رہتی ہیں ۔
بعض اوقات اچانک حادثہ کی وجہ سے خواتین کا حمل ساقط ہو جاتا ہے لیکن نادعلی کی برکت سے خواتین حادثات اور حمل کو نقصان دینے والی وجہ سے محفوظ رہتی ہیں ۔
مادہ جنات کی نظربد کی وجہ سے اکثر خواتین کا حمل ضائع ہو جاتا ہے ۔ لہذا نادعلی کی برکت سے مادہ جنات ہمیشہ حاملہ خواتین سے دور رہتی ہیں ۔
بعض اوقات بغیر کسی مادی وجہ کے خواتین کا حمل ضایع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے خواتین ڈییریشن کا شکار ہو جاتی ہیں ، لہذا ایسی صورت میں آپ نادعلی کا وظیفہ ہی آپ کے لئے بہتر ہے ۔
اٹھرا کی بیماری کی وجہ سے خواتین اولاد سے محروم رہتی ہیں ۔ لہذا اٹھرا کا علاج نادعلی ہے ۔
بعض خواتین کے بچے صحت مند پیدا نہیں ہوتے اور اسی طرح بعض خواتین کے بچے پیدا ہونے کے چند مال بعد انتقال کر جاتے ہیں جس کی وجہ جنات ہو سکتے ہیں ، لیکن نادعلی کی برکت سے پیدا ہوئے بچے ہمیشہ اللہ کی حفاظت میں رہتے ہیں ۔
نادعلی کا وظیفہ کی برکت سے اللہ کی ذات آپ کو صحت مند ، خوبصورت اور صاحب نصیب اولاد عطا فرماتے ہیں ۔
یاد رہے کہ نحوست زندگی میں ہر طرح کی پریشانی ، رکاوٹ، بیڈلک اور بیماری لاتی ہے ،لہذا اگر آپ اپنا وقت برباد نہیں کرنا چاہتے تو وظیفہ یا روحانی علاج سے پہلے نحوست اور اس کے اسباب کو سمجھ لیں ، ممکن ہے کہ آپ کو وظیفہ یا روحانی علاج کے بغیر ہی کامیابی ، شفاء اور ہر حاجت حاصل ہو جائے ۔ لہذا نیچے موجود گرین بٹن کو کلک مستقل کرکے کامیابی کے راز جان لیں ۔