nade ali ka wird

اس پوسٹ میں ہم آپ کو شدید پریشانی ، بیماری اور زندگی میں رکاوٹ اور بے بسی آنے کی اصل وجوہات اور اس کا صحیح روحانی علاج بتائیں گے ۔ اس کے علاوہ اسی پوسٹ میں آپ کو وظیفہ میں ناکام ہونے کی اصل وجوہات اور کامیابی کے راز بھی حاصل ہوں گے ۔ یاد رہے کہ انسانی زندگی میں سب سے ذیادہ اہمیت کی حامل نعمت خیروبرکت ہے ، خیروبرکت ایک بہترین روحانی حفاظت ہے اور اس سے محرومی کی وجہ سے ایک مسلمان بے حد آسانی سے نحوست کا شکار ہو جاتا ہے۔
جبکہ زندگی میں ںحوست آنے کی اصل وجہ نطربد ، حسد ، کالا جادو ، جنات اور شیاطین ہوتے ہیں ۔
نطربد ، حسد ، کالا جادو ، جنات اور شیاطین کی نحوست ہماری زندگی میں 20 وجوہات کی بنا پر داخل ہوتی ہیں اور اگر نحوست کی 20 وجوہات میں سے ہمارئے اندر کوئی ایک وجہ موجود ہے تو اس کی وجہ سے نہ تو ہمیں پریشانی سے نجات ملے گی اور نہ ہی ہم کسی وظیفہ میں کامیابی حاصل کر سکیں گے ۔
کچھ بزرگوں کے مطابق برئے اپنے برئے اعمال نحوست کی وجہ بنتے ہیں جبکہ نحوست کی وجہ سے ہی کوئی شخص نظربد ، حسد ، جنات ، کالا جادو ، بری قسمت اور شیاطین کا شکار ہوتا ہے ۔
لہذا غور کرنے سے بھی یہی بات سامنے آتی ہے کہ ہمارے 20 اعمال ایسے ہیں جو زندگی میں نحوست لاتے ہیں اور نحوست خیروبرکت میں کمی کا سب سے بڑا سبب ہے جو کہ اسباب کا مجوعہ ہے جبکہ خیروبرکت کی کمی کی وجہ سے نظربد ، کالا جادو ، جنات ، بری قسمت اور ہر پریشانی کو ہماری زندگی میں داخل ہونے کا راستہ دیتے ہیں ۔
سب سے پہلے ہم آپ کو حسد ، نظربد اور کالا جادو کے بارے میں بتائیں گے اس کے بعد ہم آپ کو وہ 20 وجوہات بتائیں گے جو زندگی میں نحوست لاتی ہیں ۔
حسد کرنا انسان کی پرانی عادت ہے ، لہذا اگر آپ کامیاب ہیں تو آپ سے حسد کرنے والا کوئی نہ کوئی کہیں نہ کہیں ضرور موجود ہوگا ۔ حسد کامیاب انسان کی زندگی میں برئے اثرات مرتب کرتی ہے اور اس وجہ سے کوئی بھی شخص آسانی سے نظربد کا شکار ہو سکتا ہے ۔جبکہ حدیث کے مطابق انسان جنات اور دوسرئے لوگوں کی نظربد کا شکار ہو سکتے ہیں اور اس وجہ سے کسی کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے ۔
اسی طرح حسد کسی انسان میں انتقام لینے کی خواہش پیدا کرتا ہے لہذا اگر کوئی شخص کوئی شخص آپ کو ظاہری طور پر نقصان دینے کے قابل نہیں تو وہ کالا جادو کا استعمال کرکے آپ کو زندگی بھر کی پریشانی دے سکتا ہے ۔
لہذا جب کوئی دشمن آپ سے حسد کرتا ہے تو بعض اوقات دشمن کا حسد اسے کالا جادو کا سہارہ لینے پر مجبور کرتا ہے جب کوئی شخص کتابوں سے پڑھ کر کالا جادو کی رسومات کو ادا کرتا ہے تو ضروری نہیں کہ اس کے اثرات فوری ظاہر ہوں لیکن کالا جادو کی رسومات ادا کرنے سے بعض اوقات اس کے اثرات کئی سال کے بعد ظاہر ہوتے ہیں لیکن جب کالا جادو کے اثرات ظاہر ہوجاتے ہیں تو پھر یہ اپنی ایسی نحوست ظاہر کرتے ہیں کہ انسان بعض اوقات کبھی بھی اس نحوست سے پیچھا نہیں چھڑا پاتا ۔
کالا جادو کے اثرات ایک انسان سے دوسرئے انسان میں منتقل ہوتے ہیں اور بعض اوقات کالا جادو کے اثرات والدین سے ان کی اولاد میں بھی منتقل ہو جاتے ہیں ۔
کالا جادو کی نحوست بے حد بھیانک اثرات مرتب کرتی ہے اور اس کے اثرات بعض اوقات موت تک نہیں جاتے ۔
الغرض حسد ، نظربد اور کالا جادو کے اثرات خاص قسم کی نحوست زندگی میں لاتے ہیں اور ان کی وجہ سے فرد کو ہر قسم کی پریشانی ، رکاوٹ اور بیماری کا سامنا ہوتا ہے اور یہ انسان کو بے بس کر دیتی ہے ۔
لہذا نظربد ، حسد اور کالا جادو کی نحوست سے بچنے کے لئے آپ کو نحوست کے اسباب سے بچنا ہوگا جو کہ ہم نے نیچے درج کر دیئے ہیں ۔

Nashoosat k 20 Asbab

ںحوست کے اسباب کی مکمل تفصیل کے لئے ہم نے اپنی سائٹ میں آرٹیکل دیا ہے آپ چاہیں تو اسے بھی پڑھ سکتے ہیں جبکہ نحوست کے اسباب کی سمری آپ کو اسی پوسٹ میں ملے گی ۔
یاد رہے کہ نظربد ، حسد ، کالا جادو ، جنات اور شیاطین انسانی زندگی میں بھیانک قسم کی نحوست لاتے ہیں جبکہ نظربد ، حسد ، کالا جادو ، جنات اور شیاطین ان افراد کی زندگی میں داخل ہوتے ہیں جوکہ مندجہ ذیل 20 برئے اعمال سے بچنے کی کوشش نہیں کرتے ۔یعنی 20 وجوہات کی بنا پر انسانی زندگی میں نحوست داخل ہوتی ہے جو کہ درج ذیل ہیں ۔
نماز قضاء کرنا
غیر شرعی وظائف کرنا
عاملوں سے مدد مانگنا
غیر مستحق کو خیرات دینا
خیرات نہ دینا
کسی پر الزام لگانا
غیب کی عادت
خیرات کے پیسے کھانا ۔
بے نمازی سے میل جول رکھنا۔
درود شریف نہ پڑھنا
غیر سنت طریقے سے ناخن کاٹ کر گھر میں پھینک دینا۔
آذان کے وقت ٹی وی دیکھنا یا گھر میں جاڑوں دینا ۔
شوہر اور والدین کی گستاخی کرنا ۔
بیوی پر تشدد کرنا ۔
گھر کے واش سے بدبو آنا
پاؤں کی ایڑیاں خراب ہونا
لمبے ناخن رکھنا
کتے ، بلی ، چڑیا ، کوئے یا کسی معصوم جانور پر پتھر مارنا ۔
میک اپ کی ایسی مصنوعات کا استعمال کرنا جس میں الکوحل موجود ہو ۔
مغرب کی نماز کے بعد گھر میں جاڑو دینا۔
اگر کوئی بھائی یا بہن بیان کی گئی وجوہات سے خود کو بچا لیتے ہیں تو ان کی زندگی میں خود بخود بہتری آنا شروع ہو جاتی ہے جبکہ اگر ہم میں بیان کی گئی وجوہات میں ایک وجہ بھی موجود ہے تو ہمیں نحوست ہمیشہ بے بس کرکے رکھے گی ، ہم لوگ چاہ کر بھی اپنی پریشانیوں سے نجات نہیں پا سکیں گے ۔
کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو کہ پریشان ہیں لیکن وہ اس بات کو تسلیم نہیں کرتے کہ ان میں مزکورہ 20 وجوہات میں کوئی وجہ موجود ہے ۔ اس کے علاوہ کچھ لوگ اپنے آپ کو دھوکا دینے کے عادی ہوتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ کوئی عامل یا پیر ان کو نحوست سے بچا لے گا جبکہ یہ خود کو دھوکا دینے والی باتیں ہیں جن کا کوئی فائدہ نہیں ۔
لہذا اگر کوشش کے باوجود آپ کی پریشانی کم نہیں ہو رہی تو آپ مزکورہ بالا وجوہات کو اپنی ذات میں تلاش کرکے انہیں ختم کریں انشاء اللہ آپ کی زندگی میں خود بخود بہتری اور خیروبرکت آنے لگے گی ۔
اس کے علاوہ نحوست سے جلد نجات کے لئے آپ اپنے گھر میں خط نادعلی ضرور رکھیں ۔ خط نادعلی زندگی میں خیروبرکت لاتا ہے اور اس کی برکت سے فرد کو بہت جلد ہر قسم کی نحوست سے نجات مل جاتی ہے۔ خط نادعلی کی تفصیل کے لئے نیچے موجود بٹن پر کلک کریں ۔

//
Ask Any Question
Welcome To Live Support